yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

محنت کامیابی کی چابی

Yes 2 Webmaster February 23, 2016February 23, 2016 1 min read
Success
Share this:
Success
Success

تحریر : عامر خان
دوسری جنگ عظیم سے پہلے جاپانی خود کو دنیا کی بہترین قوم سمجھتے تھے۔ وہ خود کو سورج دیوتا کی اولاد سمجھتے تھے اور ان کا نعرہ تھا جنوبی ایشیا صرف جاپانیوں کے لیے ہے وہ 1973ء سے 1945ء تک اسی جذبے کے تحت لڑتے رہے اور اس میں انہیں کچھ کامیابیاں بھی ملیں۔ مثلاََ انہوں نے منیلا، سنگاپور اور رنگون کے بعض علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ لیکن تقدیر کچھ اور ہی کرنا چاہتی تھی۔امریکہ نے اگست 1945ء میں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر بم برسائے۔ اور جاپانیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ اہل ِجاپان کے لیے یہ بہت بڑ اصدمہ تھا اور احساس تفاخر کی گود میں پلی قوم کے لیے شکست تسلیم کرنا ناممکن تھا۔ دوسری طرف تقدیر اپنا فیصلہ سنا چکی تھی۔ 14اگست 1945ء کی شام شاہِ جاپان آن ائیر ہوئے اور انہوں نے اپنی قوم کے نام ریڈیو پہ ایک پیغام نشر کیا کہ ” ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک عظیم امن کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں۔

ہم انہیں ایک ایسا ملک دینا چاہتے ہیںجو امن کا علمبردار ہو ، جس کی بنیادیں اقتصادی خودمختیاری پر رکھی گئی ہوں اور جو ساری دنیا کے لیے ایک مثال ہو۔اس کے لیے ہمیں سخت محنت کرنا پڑے گی ہمیں اپنے احساس ِبرتری سے نکلنا ہوگا۔ ہمیں آنے والی دنیا کوحقیقت کی نظر سے دیکھنا ہو گا اور ہمیں اپنی موجودہ شکست کو تسلیم کرنا ہوگا، آج ہمیں وہ برداشت کرنا ہے جو ہمارے لیے ناقابل ِبرداشت ہے، اور آج ہمیں وہ تسلیم کرنا ہے جو ہمارے دل و دماغ تسلیم نہیں کرنا چاہتے۔ ” جیسے ہی یہ پیغام نشر ہوا جاپانی قوم دھاڑیں مار مار کر رونے لگی۔ ان کے یہ پیغام موت سے زیادہ تکلیف دہ تھا۔ کئی جاپانیوں نے اپنے آپ کو اسی غم میں ہلاک کر دیا۔ یہ صدمہ ان کے لیے زندگی کا سب سے بڑا اور بُرا صدمہ تھا۔ پورے جاپان میں سوگ کا منظر تھا۔

ہیروشیما اور ناگاساکی کی تباہی کے بعد جاپان بالکل بدل چکا تھا، ساری صنعتیں تباہ ہوچکی تھیں ، ملیں اور فیکٹریاں ملبے کا ڈھیر بن چکی تھیں، لاکھوں لوگ موت کی وادی میں جاچکے تھے ، ہزاروں جاپانی زندگی اور موت کی کشمکش میں تھے ، کنویں زہر آلود تھے ، ہوا زہریلی گیسوں کا مرکب بن چکی تھی، اور پورے جاپان میں موت کا راج تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب جاپانیوں نے اپنے احساس برتری سے نکل کر حقیقت کی آنکھ سے دیکھنا شروع کیا۔ انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی ، اور وہ ایک نئے جاپان کی بنیاد رکھنا چاہتے تھے۔

اس کے بعد جاپانیوں نے اپنی تمام تر توجہ سائنس ، ٹیکنالوجی اور اقتصادیات کی طرف موڑ دی، اور تقریباََ ہر جاپانی نے اپنے گھر میں چھوٹی فیکٹری لگائی اور مصنوعات تیار کرنا شروع کر دیں۔ وہ لوگ سولہ سولہ گھنٹے کام کرنے لگے۔ انہوں نے اپنا نظام ِتعلیم درست کیا۔ نیا سلیبس ترتیب دیا۔ ذہین طلباء کو امریکہ اور یورپ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے بھیجا۔ پرائمری کے اساتذہ کی تربیت کی ، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنایااور پوری جاپانی قوم نے امانت، دیانت ،وقت کی قدر اور وطن کی محبت کو اپنا مقصد بنا لیا۔ اس طرح پھر صرف تیس سال بعد ہیروشیما اور ناگاساکی پھر سے جاپان بن گئے۔ جاپانی مصنوعات امریکی ، یورپی اور ایشیائی منڈیوں میں راج کرنے لگیںاور الیکٹرونکس اور آٹوموبائل کے شعبے میں جاپان دنیا کا امام بن گیا۔ خود امریکی اپنے ملک کی چیزیں چھوڑکر جاپانی مصنوعات کو ترجیح دینے لگے۔

1945ء کے بعد جاپان امریکہ کا مقروض ہوگیا تھا لیکن اب امریکہ جاپان کا اربوں ڈالر کا مقروض ہے۔اور آج کہا جاتا ہے کہ جاپان سب سے بڑا مہاجن اور امریکہ سب سے زیادہ مقروض ملک ہے۔ ایک دور میں امریکی کمپنی آئی بی ایم کمپیوٹر کی دنیا میں سب سے آگے تھی مگر آج جاپانی کمپنیوں نے آئی بی ایم سے کہیں بہتر کمپیوٹر مارکیٹ میں لاکر رکھ دیے ہیں۔

آج ہمارا ملک پاکستان بے شمار سنگین بحرانوںکا شکار ہے۔ ہماری حکومتیں اورعوام ترقی کی راہ کی بجائے پستی کی جانب گامزن نظر آرہی ہیں۔ قوم کا ہر فرد قریباََ ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ہمارا حل بھی یہی ہے کہ ہم جاپانیوں کی طرح اپنی غلطی کو تسلیم کریں ، پوری قوم تصورات سے باہر نکلے، ہمیشہ حقیقت کی آنکھ سے حالات کا مشاہدہ کریں، اور آئندہ بیس تیس سال کی اقتصادی پالیسی وضع کر کے جاپانیوں کی طرح اس میں جت جائیں۔

جب تک قوم کا ہر فرد اس دوڑ میںشامل نہیں ہوگا تب تک تبدیلی نہیں آئے گی اور جب تک پاکستان کا ہر شہری خود کو اقتصادی طور پر مضبوط نہیں کرے گا تب تک یہ ملک مضبوط نہیں ہوگا۔ جب تک ہماری حکومت چھوٹی صنعتوں کو فروغ نہیں دے گی ، تب تک ہمارا کسان ، مزدور ، معمار، لوہاراور دیگر کاریگر خودمختار نہیں ہو سکیں گے۔ جاپانیوں کی طرح ہمارے ہاں بھی گھروں میں فیکٹریاں لگانا ہوں گی۔ ہمارے نوجوان سڑکوں پر گھومنے اور چوکوں چوراہوں پر محفلیں سجانے کے بڑے ماہر ہیں، یہ ہر وقت شارٹ کٹ کے چکر میں رہتے ہیں، ان کی سوسائٹی میں کام اور صرف کام کے کلچر کو پروموٹ کرنا ہوگا۔

اگر ہم، ہمارے حکمران اور ہمارے عوام واقعی چاہتے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف اور ورلڈبینک سے جان چھڑا کر اقتصادی طور پر خودمختار ہوجائیں تو ہمیں آئندہ بیس تیس سال کے لیے نظریاتی طور پر جاپانی بننا ہوگا۔ اگر ہم نے اب بھی اقتصادی طور پر خودمختار ہونے کا فیصلہ نہ کیا تو پھر یہ نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔

نہ بجلی کا بحران ختم ہوگا ، نہ اقتصادی خوشحالی آئے گی اور نہ دہشت گردی کا جن بوتل میں قابو ہوگا۔اور ہم کبھی بھی ترقی یافتہ قوم نہیں بن سکیں گے۔ملکی اور معاشرتی ترقی کے لیے حکومت اور عوام سب کو اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ ترقی کے لیے تبدیلی اور تبدیلی کے لیے محنت ضروری ہے۔

Amir Khan
Amir Khan

تحریر : عامر خان
Aamircfa786@gmail.com

Japan
Japan
Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post چینی وزیر خارجہ منگل سے امریکہ کا تین روزہ کرینگے
Next Post کرپشن کے خلاف ضرب عضب
NAB

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.