yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

میڈیا کی اجارہ داری

Yes 2 Webmaster February 22, 2016 1 min read
Media
Share this:
Media
Media

تحریر : محمد آصف اقبال
“آپ سب کو پتہ ہے کہ ہمارا ٹی وی بیمار ہو گیا ہے۔ پوری دنیا میں ٹی وی میں ٹی بی ہو گیا ہے۔ ہم سب بیمار ہیں۔ میں کسی دوسرے کو بیمار بتا کر خود کوڈاکٹر نہیں کہ رہا ہوں۔ بیمار میں بھی ہوں۔ پہلے ہم بیمار ہوئے اب آپ بیمار ہو رہے ہیں۔ آپ میں سے کوئی نہ کوئی روز ہمیں مارنے پیٹنے اور زندہ جلادینے کا خط لکھتا رہتا ہے۔ اس کے اندر کا زہر کہیں ہمارے اندر سے تو نہیں پہنچ رہا ہے۔ میں ڈاکٹر نہیں ہوں۔ میں تو خود ہی بیمار ہوں۔میرا ٹی وی بھی بیمار ہے۔ڈبیٹ کے نام پر ہر دن کا یہ شور شرابہ آپ کی آنکھوں میں روشنی لاتا ہے یا اندھیرا کر دیتا ہے۔ آپ شاید سوچتے تو ہوں گے۔ڈبیٹ سے جوابدہی طے ہوتی ہے۔لیکن جوابدہی کے نام پر اب نشاندہی ہو رہی ہے۔ ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے۔

اس ڈبیٹ کا آغاز ہوا تھا مدّوں پر سمجھ صاف کر نے کے لیے۔لیکن جلد ہی ڈبیٹ عوامی رائے کی موت کا کھیل بن گیا۔عوامی رائے ایک طرفہ رائے کا نام نہیں ہے۔عوامی رائے میں کئی رائے ہوتی ہیں۔مگر یہ ٹی وی ڈبیٹ عوامی رائے کے تنوع کو ختم کر رہا ہے۔ایک فکر کی حکومت کو قائم کرنے میں جٹ گیا ہے۔جن اینکروں اور ترجمان کے اظہار کی کوئی حد نہیں ہے،وہ اس آزادی کی حد طے کرنا چاہتے ہیں۔کئی بار یہ سوال خود سے اور آپ سے کرنا چاہیے کہ ہم کیا دکھا رہے ہیں اور آپ کیوں دیکھتے ہیں۔آپ کہیں گے آپ جو دکھاتے ہیں ہم دیکھتے ہیںاور ہم کہتے ہیں کہ آپ جو دیکھتے ہیں ہم دکھاتے ہیں۔اسی میں کوئی نمبر ون ہے تو کوئی میرے جیسا نمبر ٹین۔کوئی ٹاپ ہے تو کوئی میرے جیسا فیل۔

اگر ٹی آر پی ہماری منزل ہے تو اس کے ہمسفر آپ کیوں ہیں۔کیا ٹی آر پی آپ کی بھی منزل ہے۔اسی لیے ہم آپ کو ٹی وی کی اس اندھیری دنیا میں لے جانا چاہتے ہیں۔جہاں تنہا آپ اس شور کو سن سکیں،سمجھ سکیں،اُس کی امیدوں اور خوف میں جی سکیں،جو ہم اینکروں کی جماعت روز پیدا کرتی ہے۔آپ اس چینخ کو پہچانئے،اس چلاہت کو سمجھئے ،اسی لیے میں آپ کو اندھیرے میں لے آیا ہوں”۔یہ گفتگو اُس پروگرام کا کچھ حصہ ہے جو این ڈی ٹی پر دکھائے جانے والے پروگرام ‘پرائم ٹائم ‘سے لیا گیا ہے، جسے ایک سینئر جرنلسٹ رویش کمار پیش کرتے ہیں۔

معاشیات کا یہ اصول بارہا سنا جا چکا ہے کہ بازار میں جس چیز کی مانگ ہوتی ہے وہی فراہم کی جاتی ہے۔لیکن کیا آپ اور ہم بازار کے اس اصول کو نہیں جانتے جسے اجارہ داری کہتے ہیں۔جہاں ڈمانڈ کچھ بھی ہو،اس سے صرف نظر ، بازار میں موجود چیزیں ہی لو گ خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں۔رویش کمار کی یہ بات کہ کئی بار یہ سوال خود سے کرنا چاہیے کہ ہم جودکھا رہے ہیں وہ آپ کیوں دیکھتے ہیں؟دراصل اسی اجارہ داری کا حصہ ہے جہاں لوگ دیکھنے پر مجبور ہیں،اور ان کی مرضی نہیں چلتی۔اور کئی مرتبہ دکھانے والے بھی مجبور ہوتے ہیں۔وہ جو دکھانا چاہتے ہیں،ارادہ اور مواد فراہمی کے باوجود ،مختلف پالیسیوں کے پابند ہوتے ہیں۔انہیںوہی کچھ کہنا اوردکھانا پڑتا ہے جو راست یا بلاوسطہ ان کے مالک چاہتے ہیں۔یہ مالک بھی دو طرح ہیں۔ایک ،فنڈ فراہم کرنے والے افراد و گروہ تودوسرے سیاسی لیڈران،ذمہ داران اور بچولیے جو اِن دکھانے والوں کی وقتاً فوقتاً مختلف شکلوں میں مدد کرتے ہیں۔لہذا عوام مجبورہیں کہ جو آپ دکھائیں گے وہی دیکھیں گے۔

البتہ لاتعدادنیوز چینلس کی موجودگی یہ موقع ضرور فراہم کرتی ہے کہ ہم اپنی پسند کا چینل چن سکیں۔لیکن چونکہ فی الوقت ملک ایک خاص رخ پر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔لہذا سستی اور کاہلی میں پڑے اہل ملک بھی اُسی بہائو میں بہنے کو تیار ہیں۔یہ وہ تیسری اور سب سے تشویشناک صورتحال ہے جس کا تذکرہ بھی رویش کمار نے کیا ہے۔یعنی یہ کہ آپ کہیں گے آپ جو دکھاتے ہیں ہم دیکھتے ہیںاور ہم کہتے ہیں کہ آپ جو دیکھتے ہیں ہم وہی دکھاتے ہیں۔ نیوز چینلس اور اس میں شائع ہونے والی خبریںاور ان خبروں میں وہ تمام ناپسند چیزیں دیکھنے اور سننے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم زندگی کے ہر مرحلہ میں حد درجہ سہل پسندی کے عادی ہو چکے ہیں۔خبروں کے نام پر شائع ہونے والی چیزیں گرچہ ہمارا وقت خراب اورہمارے ذہنوں کو بوجھل کرتی ہیں۔اس کے باوجود ہم انہیں دیکھتے اور سنتے ہیں۔بے مقصد ٹی وی ڈبیٹس سننا ہمارا مشغلہ بن گیا ہے۔اشتعال انگیزی جو کہیں نہ کہیں ہمارے رویوں میں خاموشی کے ساتھ چھپی بیٹھی ہے،ٹی وی ڈبیٹس ہمارے اندروں کو تسکین پہنچاتے ہیں۔

اور اگر ایسا نہیں ہے،کہ اشتعال انگیزی ہمارے رویوں میں چھپی نہیں بیٹھی توکیوں ہم اسی وقت کو یا اس سے بھی کچھ کم وقت میں اچھے مضامین نہیں پڑھتے؟کیوں ہم ٹی وی نیوز کی جگہ اخبارات کا مطالع نہیں کرتے؟اس کی دوبڑی وجوہات ممکن ہیں۔ایک سہل پسندی جس کے ہم عادی ہو چکے ہیں،وہ اس میں بڑی رکاوٹ ہے۔تو وہیں یہ بھی کہ ایک اخبار ہماری تسکین کے لیے شاید کافی نہیں ہے۔دوسری جانب ایک ٹی وی اسکرین پر موجود بے شمار چینلس دلچسپی کے لحاظ سے ہماری تسکین کا ذریعہ بنتے ہیں۔پس یہی وجہ ہے کہ اہل اقتدار یا حزب مخالف ان ٹی وی چینلس پر راست یا بلاواسطہ بے تحاشہ دولت صرف کرنے میں مصروف ہیں۔

موجودہ صورتحال کے پس منظر میں جس درجہ میں جو لوگ بھی اِن ٹی وی چینلس سے متاثر ہیں، انہیں اسی قدر زیادہ قوت اور تند دہی کے ساتھ میڈیا میں اپنے موقف کو رکھنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔جرنلزم کی بنیاد تو ہر زمانہ میں پرنٹ میڈیا ہی رہے گا۔لہذا پرنٹ میڈیا میں مراسلات ، مضامین،سروے رپورٹ،جائزے ،انٹرویو وغیرہ لکھنے اور انہیں تیار کرنے کی بھر پور و منظم کوششیں ہونی چاہیں۔کوشش کے نتیجہ میں ملک کو ایک ایسی بڑی تعداد جرنلسٹ حضرات کی حاصل ہوگی جو میڈیا میں اپنی حصہ داری و شراکت داری میں اہم کردار ادا کرے گی۔نیز اس عمل سے ملک و اہل ملک سب ہی کو فائدہ ہوگا۔دوسری جانب ٹی وی چینلس کے لیے ایسے افراد تیار ہونے چاہیں جو مختلف ایشوز کے ماہرین کی حیثیت سے ٹی وی ڈبیٹس کا حصہ بنیں۔نیز اپنی صلاحیتوں اور علم کی روشنی میں ٹی وی ڈبیٹس کی موجودہ بدسے بدتر ہوتی صورتحال کوصحیح رخ پر لانے کی کوشش کریں۔کیونکہ عام طور سے ہوتا یہی ہے کہ جب متبادل نہ ہو تو پھر اجارہ داری ہوتی ہے۔

برخلاف اس کے بازار میں جب ضرورت سے زیادہ چیزیں موجود ہوں تو وہ وہاںمعیارقائم نہیں رہ پاتا۔ نتیجہ میںوقت صلاحیت دولت سب کچھ برباد ہوتی ہیں۔اور ایسی صور ت میں سوائے ساہوکار کے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ تقریباً یہی صورتحال آج ہم دیکھنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب یہ حقیقت بھی عیاں ہے کہ مال و دولت کی چمک ،افکار و نظریات اور معاملات و ریوں کو متزلزل کرنے کاذریعہ بنتی ہے۔یہ مال و دولت کی چمک ہی ہے جو کہیں ٹی آرپی بڑھا تی ہے تو کہیں اینکر حضرات کا اسٹیٹس اور بینک بیلنس۔نتیجہ میں نہ افکار نہ نظریات اور نہ ہی مثبت ریوں کی کوئی حیثیت رہتی ہے۔ان حالات میں سہل انگیزی ہر دوصورتوں میں خصوصاً ان افراد و گروہوں کو حد درجہ نقصان پہنچائے گی جو متاثر ہیں۔

خبریں پڑھنے اور سننے مین بھی نقصان اورانہیں نظر انداز کرنے میں بھی نقصان۔لہذا اگر آج آپ اس حالت میں نہیں ہیں کہ خود میڈیا کی بگڑتی صورتحال کے سدھا میں حصہ داری نبھائیں تو کم از کم قوم و ملت اور ملک کے مستقبل کو اس میدان کار میں متحرک کیجئے۔پھر اگر آپ نے ایسا کیا تو لازما عمل کے نتیجہ میں ملک اور اہل ملک سب ہی کو فائدہ ہوگا۔لہذا ہوش کے ناخن لیں اور صرف اپنے ہی بارے میں نہ سوچیں بلکہ ملک اور اہل ملک سب ہی آپ کی توجہ کے مستحق ہونے چاہیں۔کیونکہ اجتماعی سعی وجہد بہتری کی علامت ہے۔اورجب سب مل جل کر بہتری کی جانب میدان عمل میں قدم بڑھائیں گے تو لازماً اس کے فوائد بھی بہت جلد سامنے آئیں گے۔

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Prayer
Previous Post اسلام کو خطرہ ہے ۔۔۔۔مگر کس سے؟؟
Next Post اسرائیل کی بد معاشیاں
Israel

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.