yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

چھوٹے قد کا بڑا آدمی

Yes 1 Webmaster February 19, 2016 1 min read
Hazrat Ali (R.A)
Share this:
Hazrat Ali (R.A)
Hazrat Ali (R.A)

تحریر: محمد شہزاد اسلم راجہ
حضرت علی کا فرمان ہے کہ ہر انسان کی عزت اور اس سے محبت کرو کیونکہ ہر انسان میں خدا کی کوئی نہ کوئی صفت ہوتی ہے ۔صاحبو ! آج میں جس انسان کا اپنے کالم میں ذکر کرنے جا رہا ہوں اُس میں اللہ تعالیٰ نے بہت سی خوبیاں رکھی ہوئی ہیں ۔جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کا وہ بندہ جس کو اہلِ علم و دانش جان محمد چوہان کے نام سے جانتے ہیں جن کو میرے محترم استاد شہزاد عاطر چھوٹے قد کا بڑا آدمی کہتے ہیں ۔ وہ جان محمد چوہان واقعتا چھوٹا قد رکھنے کے باوجود بڑا آدمی ہے ۔ اُس شخص نے اپنی ذات میں ایک ایسا انسان ڈھونڈ رکھا ہے جس کو اپنے لئے ہی نہیں دوسروں کے لئے بھی جینا آتا ہے ۔اس چھوٹے قد کے بڑے آدمی نے اپنی سماجی زندگی کا آغاز 2001 سے احمدپورشرقیہ میں ایک سماجی فلاحی تنظیم عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے شروع کیا۔

شہر کی دیگر سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور یوم یکجہتی کشمیر ڈے کو منانے اور احمدپورشرقیہ میں انسانی زنجیر بنانے ،ریلی نکالنے اور جناح ہال میں ایک سیمنار کو تکمیل کرنے کی شروعات سے لیکر دیگر سماجی کاموں کو ترجیحی دینے کے ساتھ براعظم ایشیا کے سب سے بڑے ہاتھ سے لکھے جانے والے پہلے قرآن مجید کی زیارت کا تین روز تک کا جناح ہال میں اہتمام بھی کیا ۔سماجی خدمات میں انہوں نے مسلسل 6سال جناح ہال میں انجمن تاجران کی جانب سے غریب افراد کو رمضان دستر خوان پر کھانے کی تقسیم اور سیلاب متاثرین کی موقع پر جاکر مدد کرنا ،غریب ،یتیم اور بیوہ خواتین اور نابینا افراد کی مختلف اداروں اور مخیر حضرات سے امداد دلاناکے ساتھ ساتھ احمد پور شرقیہ کی پیس کمیٹی میں بطور ممبر اپنی تمام تر خدمات پیش کرنا شامل ہے ۔

صاحبو ! جان محمد چوہان نے جہاں سماجی خدمات میں نام کمایا وہاں طلباء و طالبات کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں بھی پیش کیں جس میںانہوں نے مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات کے درمیان تقاریری مقابلہ جات ،حسن قرأت اور نعت خوانی کے مقابلہ جات کے پروگرام کے انعقادبھی کیا اور ساتھ ہی صحافت کے میدان میں بھی کارہائے نمایاں انجام دیئے جس پر انہوں نے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن گورنمنٹ آف پاکستان کے اشتراک سے ستار ہ سماج کا گولڈ میڈل اور سند اعزاز رحیم یار خان پریس کلب میں اعزاز کا حاصل کیا ۔

اس سے بڑھ کر ایم این آر پی کے تحت میڈیا ورکشاپ میں شرکت اور بی بی سی لندن کے وسعت اللہ خان سے اعزازی سند اور نقد انعام بذریعہ سینئر صحافی احسان احمد سحر سے بیسٹ ورکنگ جرنلیسٹ کا سند اعزاز وصول کرنابھی شامل ہے ۔ اس نایاب ہیرے کو کچھ جوہری جہاں تک جان پائے وہاںتک ان جوہریوں نے خدمات کی اعتراف میں مختلف ایوارڈ بھی دیئے جن میںمختلف سماجی و فلاحی تنظیموں کی تقریبات میں شرکت اور سند اعزاز وصول کرنا،لاہور الحمرا ہال میں اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان برائیٹ یوتھ کونسل اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے اعزازی شیلڈ ایوارڈکے ساتھ ساتھ مختلف این جی اوز کی ایک سے تین روزہ ٹریننگ میں سنداعزاز وصول کرنا ،مختلف موقوں پرجس میں اسلامی تہوار،پاکستان ڈے،14 اگست،6 ستمبر،25 دسمبر،پنجاب و پاکستان سپورٹس فیسٹول میں شرکت اور سند اعزاز حاصل کرناخاص کر قابلِ ذکر ہیں ۔

صاحبو ! یہ چھوٹے قد کا بڑا آدمی ر دکھی انسانیت کی خدمت اولین فرض کے سلوگن پر عمل کر تے ہوئے صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنے ہی مشن بنا کر چلا اور ابھی تک چل رہا ہے ۔کبھی اگر اس کے اپنے معاشی حال پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والا خود ایک سفید پوش طبقے سے تعلق رکھتا ہے کوئی اتنا بڑا مالدار نہیں اور نہ ہی کسی کے مال و دولت پر نظر رکھتا ہے ۔ جہاں سماجی خدمات، سوشل سروس کرنا اس کے گودے میں شامل ہے وہاں اپنے گھر والوں کو پالنے کے لئے محنت کرنے کی عادت اس کے خمیر میں شامل ہے ۔ کبھی خود محنت کرکے اپنے لئے اور اپنے گھر والوں کے لئے حلال روٹی کماتا آرہا ہے اور کبھی اپنی ذات کے لئے کسی سے کوئی خدمت طلب نہیں کی ۔ بلکہ جب بھی کسی غریب نادار کی مدد کی اس میں پہل خود کی اس کے بعد مخیر حضرات اور مختلف اداروں سے امداد دلوائی ۔ اپنے لئے ابھی تک کوئی لالچ نہیں کیا لیکن مجال جو کبھی کسی بھی اپنے سماجی کام یا سوشل ویلفیئر کے جذبے میں کمی آنے دی ہو ۔کسی شاعر نے شاید اسی شخص کے لئے یہ کہا ہو گا

کشتی بھی نہیں بدلی دریا بھی نہیں بدلا
اور ڈوبنے والوںکا جذبہ بھی نہیں بدلا

ہے شوقِ سفر ایسا ایک عرصے سے یارو
منزل بھی نہیں پائی رستہ بھی نہیں بدلا

صاحبو! انسان کے کردار ، اخلاق اور عمل کی ایک خوشبو ہوتی ہے جس کا مقابلہ کسی بھی عطر کی خوشبو نہیں کر سکتی لیکن انسان کے کردار ، اخلاق اور عمل کی یہ خوشبو اس وقت چلی جاتی ہے جب انسان میں تکبر آجاتا ہے ۔ جان محمد چوہان کی یہ خاصیت رہی ہے کہ وہ ہر دور میں تکبر سے پاک رہا ۔ تکبر کی بیماری اس کے قریب بھی نا گئی ۔ چھوٹے قد کے بڑے آدمی کی سماجی خدمات کے اعتراف میں 2012ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزدگی بھی ہوئی ۔ میں اللہ کے حضور دُعا گو ہوں کہ اللہ پاک میری اس سرزمین کو اور اس پُر امن خطے کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور کلمہ پڑھنے والے کسی شخص کو کوئی محتاجی نہ دے ۔اور سماجی خدمت کرنے والے اس چھوٹے قد کے بڑے آدمی کواللہ تعالیٰ ہمیشہ سلامت رکھے اور ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے (آمین)آخرمیں مجھے بیدل حیدری کے چند اشعار یاد آرہے ہیں وہ میں جان محمد چوہا ن کے نذر کرتا ہوں ۔

فاقوں سے تنگ آئے تو پوشاک بیچ دی
عریاں ہوئے تو شب کا اندھیرا پہن لیا

گرمی لگی تو خود سے الگ ہو کے سو گئے
سردی لگی تو خود کو دوبارہ پہن لیا

بھونچال میں کفن کی ضرورت نہیں پڑی
ہر لاش نے مکان کا ملبہ پہن لیا

بیدل لباسِ زیست بڑا دیدہ زیب تھا
اور ہم نے اس لباس کو الٹا پہن لیا

Shehzad Aslam Raja
Shehzad Aslam Raja

تحریر: محمد شہزاد اسلم راجہ
shehzad_raja2002@yahoo.com,
Cell; 0333-7104102

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
One Day Love
Previous Post ایک دن کی محبت
Next Post شام میں اقوام متحدہ کی جانب سے امداد کی فراہمی کیلئے فضائی منصوبے کا اعلان

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.