yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں غیبت ۔۔۔باعث ہلاکت

F A Farooqi February 17, 2016 1 min read
Allama Muhammad Bashir Awaisi
Share this:
Backbitting
Backbitting

علامہ پیرمحمد تبسم بشیر اویسی(ایم اے) ۔۔۔سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:وَلَا یَغْتَبْ بَّعْضُکُمْ بَعْضًا ط اَیُحِبُّ اَحَدُکُمْ اَنْ یَّاْکُلَ لَحْمَ اَخِیْہِ مَیْتًا فَکَرِ ھْتُمُوْہُ ط وَاتَّقُوْ اللّٰہ ط اِنَّ اللّٰہَ تَوَّابُ الرَّحِیْم۔اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو ،کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے تو یہ تمہیں گوارانہ ہو گا اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ بہت توبہ قبو ل کرنے والا مہربان ہے ۔‘‘(کنز الایمان)
اس آیت پاک میں اللہ تعالیٰ نے غیبت سے منع فرمایا ہے اور غیبت کرنیوالے کو مردہ بھائی کا گوشت کھانے سے تشبیہ دی ہے ۔
پیارے آقا ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’ غیبت سے اجتناب کرو ،کیونکہ غیبت زنا سے زیادہ بری چیز ہے ۔زنا کی توبہ قبول کر لی جاتی ہے لیکن غیبت کی توبہ قبول نہیں کی جاتی ،جب تک وہ آدمی جس کی غیبت کی ہو وہ معاف نہ کر دے ۔‘‘(کیمیائے سعادت)
حدیث شریف میں ہے کہ :’’غیبت یہ ہے کہ مسلمان بھائی کی پیٹھ پیچھے ایسے بات کہی جائے جو اسے ناگوار گزرے ۔اگر وہ بات سچی ہے تو غیبت ہے ورنہ بہتان۔‘‘(خزائن العرفان)
معلوم ہوا کسی کی عدم موجودگی میں ایسی بات نہ کہی جائے جو اسے ناپسند گزرتی ہو ،اگر چہ کہنے والے نے سچ کہا ہو ۔اگر وہ بات جو غیر موجودگی میں کہی گئی ،دروغ اور جھوٹ ہے تو یہ غیبت نہیں بلکہ بہتان ہے ۔
ایسی ہر ایک بات جس سے کوئی برائی واضح ہوتی ہو ،چاہے اس کا تعلق اس کے لباس ،جسم ،اسکے فعل یا قول کے متعلق ہو ،جیسے جسم کے بارے میں کہا جائے ،وہ طویل القامت یا سیاہ فام یا زرد فام یا گربہ چشم ہے یا احوال (بھینگا) ہے ۔یا کسی کے باپ کے بارے میں کہا جائے ،ناجائز بچہ یا جولا ہے کی اولاد ہے ۔یا اخلاق کے بارے میں کہا جائے کہ وہ بری عادت والا ہے ،یا مغرور ،بد زبان ،کمزور دل ہے ،یا افعال کے بارے ہو کہ وہ چور ہے ،خائن ہے ،بے نمازی ہے ،نماز میں ارکان کو سکون سے ادا نہیں کرتا ۔قرآن پاک غلط پڑھتا ہے ،یا کہے کہ اپنے کپڑوں کو پیشاب سے پاک نہیں رکھتا یا زکوٰۃ ادا نہیں کرتا ،یا حرام مال کھاتا ہے ،زبان چلاتا ہے ،بہت کھاتا ہے ،بہت سوتا ہے ،لباس کے بارے میں کہاجائے کہ کھلی آستین والا کپڑا پہنتا ہے دراز دامن یا میلا کچیلا لباس پہنتا ہے ۔یہ سب کی سب غیبت میں شامل ہیں ۔(کیمیائے سعادت)
اللہ تعالیٰ نے غیبت سے منع فرمانے کے بعد فرمایا کہ :’’ کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے ،پھر فرمایا !کہ تمہیں یہ گوارانہ ہوگا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھاؤ ۔مطلب یہ کہ طبعی طور پر تم یہ گوارا نہیں کرو گے کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھاؤ ۔بالکل اسی طرح تم شرعاً گوارا نہ کرو کہ میں کسی کی غیبت کروں ،کیونکہ غیبت کی عقوبت اس سے زیادہ ہے کہ تم اپنے مردار بھائی کا گوشت کھاؤ۔‘‘(ابن کثیر)
سید عالم ﷺ جب جہاد کیلئے روانہ ہوتے اور سفر فرماتے تو ہر دو مال داروں کے ساتھ ایک غریب مسلمان کو کر دیتے کہ وہ غریب انکی خدمت کرے ۔وہ اسے کھلائیں پلائیں ،تاکہ ہر ایک کا کام چلے ۔اسی طرح ایک موقع پر حضرت سلمان رضی اللہ عنہ دو آدمیوں کے ساتھ کئے گئے تھے ۔ایک روز سو گئے اور کھانا تیار نہ کر سکے تو ان دونوں نے ا نہیں کھانا طلب کرنے کے لئے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیجا ،حضور ﷺ کے خادم مطبخ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ تھے ان کے پاس کچھ نہ رہا تھا ،انہوں نے فرمایا میرے پاس کچھ نہیں ہے ۔حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے یہی آکر کہہ دیا تو ان دونوں رفیقوں نے کہا کہ اسامہ رضی اللہ عنہ نے بخل کیا ۔جو وہ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپﷺ نے فرمایا ،میں تمہارے منہ میں گوشت کی رنگت دیکھتا ہوں ،انہوں نے کہا ہم نے گوشت کھایا ہی نہیں ۔فرمایا! تم نے غیبت کی اور جو مسلمان کی غیبت کرے ،اس نے مسلمان کا گوشت کھایا ۔(خزائن العرفان)

Backbiting
Backbiting

غیبت کتنی ہلاکت خیز بلا ہے ،اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ نماز روزہ جیسے بلند پایہ عظمت والی عبادت کی نورانیت کو بھی ختم کر دیتی ہے ۔
چنانچہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ :’’ 2روزہ دار جب نماز عصر سے فارغ ہوئے تو نبی غیب داں ،سرور رسولاں ﷺ نے فرمایا ! تم دونوں وضو کرو اور نماز کو از سر نو پڑھو اور روز ہ پورا کرو ،اور دوسرے دن اس روزہ کی قضا کرنا ،انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ! یہ حکم کس لئے ؟ نبی غیب داں ﷺ نے فرمایا تم نے فلاں کی غیبت کی ہے ۔(بیہقی شریف)
ماہ رمضان المبارک کے پر بہار مبارک اور با برکت مہینے میں بھی مسلمان غیبت کا شکار ہو جاتے ہیں اس طرح اپنے روزوں ،نمازوں کی نورانیت کو نیست و نابود کر دیتے ہیں ،خاص کر مسلم عورتیں توجہ دیں کیونکہ میرا ذاتی خیال ہے کہ عورتیں مردوں سے زیادہ غیبت کا شکار ہیں ۔مسلم خواتین اس روایت کو بار بار پڑھیں اور درس عبرت لیتے ہوئے غیبت سے توبہ کر لیں ۔
حدیث شریف میں ہے :’’دو عورتوں نے روزہ رکھا اور انہیں پیاس اتنی شدت سے لاحق ہوئی کہ ان کی جان پر بن آئی تو انہوں نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں حاضری دی اور روزہ توڑنے کی گزارش کی ۔نبی اکرم ﷺ نے ایک پیالہ انکے پاس بھیجا اور فرمایا ،اس میں تم قے کرو۔ چنانچہ ان دونوں نے قے کی تو دیکھتے ہیں کہ انکے حلق سے جمے ہوئے خون کے لو تھڑے نکلے ۔دیکھنے والوں کو بڑا تعجب ہوا ،تو آپ ﷺ نے فرمایا ! ان دونوں عورتوں نے اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ اشیاء سے روزہ رکھا تھا مگر حرام کردہ چیزوں سے توڑ دیا ۔ یعنی غیبت اور چغلی میں مشغول ہونے کے باعث ان کا روزہ ضائع اور باطل ہو گیا اور جو کچھ انکے حلق سے بر آمد ہوا حقیقتاً لوگوں کا گوشت ہے جسے ان عورتوں نے کھا یا یعنی غیبت کی ۔‘‘(کیمیائے سعادت)
مسلمانوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ غیبت صرف زبان ہی سے نہیں بلکہ ہاتھ آنکھ اور اشاروں سے بھی غیبت ممکن ہے اور یہ بھی حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔
چنانچہ حضرت حسان بن مخارق کہتے ہیں کہ:ایک عورت اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی ۔جب وہ عورت جانے کے لئے کھڑی ہوئی تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پیارے آقا ﷺ کی طرف اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ یہ عورت پست قد ہے تو پیارے آقا ﷺ نے فرمایا !تم نے غیبت کی ہے ۔‘‘(ابن کثیر)
لنگڑے کی طرح چلنا ،ٹیڑھی آنکھیں بنانا کہ اس سے کسی کا حال واضح ہو جائے یہ سب غیبت ہے ۔اگر نام لے کر نہ کہے او رکہے ،ایک آدمی نے ایسا کیا تو یہ غیبت نہیں ہے مگر جب حاضرین کو پتہ چل جائے کہ اس سے مراد کونسا آدمی ہے تو پھر اس طرح بیان کرنا بھی حرام ہو گا کیونکہ قائل کا مقصد سمجھانا ہے وہ کسی بھی طریقے سے ہو ۔ (کیمیائے سعادت)
امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی مذکورہ بالا وضاحت سے پتہ چلتا ہے کہ کسی کی نقل کرنا بھی غیبت ہے ۔مثلاًکوئی لنگڑا ہے تو اس کے لنگڑے پن کی نقل کرنا ۔کسی کی آواز درست نہیں ہے تو اس کی نقل کرنا وغیرہ ،یہ سب بھی حرام اور جہنم میں لے جانے والے عمل ہیں ۔مدرسوں اور سکولوں کے ہاسٹلوں میں لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کی نقلیں کر کے خوب ہنسی مذاق کی محفلیں گرم کرتے ہیں ۔ایسے ناقل لڑکوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ غیبت ہے جو حرام ہے ۔خاص کر مدرسے کے لڑکوں کو چونکہ مدرسہ دارالعلوم ہوتا ہے ۔جب علم والے ہی بے عملی کریں گے تو بے علموں کا کیا حال ہو گا۔

Backbiting
Backbiting

کچھ لوگ ایسے ہیں جو غیبت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ غیبت نہیں ہے ۔مثلاً جب انکے سامنے کسی کا ذکر ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ الحمد للہ ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس بات سے محفوظ رکھا تاکہ لوگوں کو پتہ چل جائے کہ وہ آدمی ایسا کرتا ہے ۔یا جیسے کہتے ہیں کہ فلاں تو بہت نیک تھا لیکن وہ بھی اہل دنیا میں پھنس گیا اور وہ بھی ہماری طرح لوگوں میں مبتلا ہو گیا ۔اسی قسم کی اور باتیں کہتے ہیں اور کبھی اپنی برائی ایسے کرتے ہیں جس سے دوسرے کی برائیاں واضح ہو جائیں اور جب کبھی انکے رو برو کسی کی غیبت کی جاتی ہے تو اس بات پر اظہار تعجب کرتے ہیں او رکہتے ہیں کہ کتنی انوکھی بات ہے ،تاکہ غیبت کرنے والا ہو شیار ہو اور دوسرے بھی جانیں اور جو غافل تھے وہ بھی اس بات کو سن لیں ،کہتے ہیں بھائی ! ہمیں اسکے بارے میں سن کر بہت رنج پہنچا ہے ۔اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے ۔غرض یہ ہے کہ دوسرے لوگ آگاہ ہو جائیں ۔کبھی ایسا ہوتا ہے جب کسی کا ذکر درمیان میں آتا ہے تو کہتے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں توبہ کی توفیق دے تاکہ لوگ سمجھ جائیں کہ فلاں آدمی نے گناہ کیا ہے یہ سب باتیں غیبت میں شامل ہیں ۔اور جب ایسی فضول باتوں سے مطلب نکل آتا ہے تو اس میں حماقت بھی پائی جاتی ہے ۔یہ جو خود کو نیک اور دوسرے سے بیزا رکیا جا رہا ہے ،اس میں دو گناہ ہوئے اور بے عقل اسے جان بیٹھے کہ ہم نے غیبت نہیں کی ۔(کیمیائے سعادت)
جیسے کسی کا عیب دوسرے سے کہنا صحیح نہیں ہے ایسے ہی اپنے دل سے کہنا بھی صحیح نہیں ہے ۔دل سے غیبت کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی کے بارے میں برا خیال کرو بغیر اسکے کہ آپ نے اپنی آنکھوں سے کوئی برا کام دیکھا ہو یا کانوں سے سنا ہو یا اس فعل بد پر آپ کو یقین کامل ہو ۔
چنانچہ پیارے آقا ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کا مال ،ان کا خون اور ان سے بد گمانی ان تینوں باتوں کو حرام کیا ہے ۔ان تینوں باتوں میں بھی کسی کے دل میں آئے اور اس پر یقین نہ ہو اور نہ دو عادل شاہدوں نے اس پر گواہی دی ہو تو سمجھ لو ،یہ بات دل میں شیطان نے ڈالی ہے ۔‘‘(کیمیائے سعادت)
معزز قارئین! غیبت کرنا تو گناہ کبیرہ ہے ہی غیبت سننا بھی گناہ کبیرہے ۔لہٰذا جب کوئی غیبت کر رہا ہو تو اس کو روک دیجئے !اور ثواب بھی کمائیے !کہ فرمان مصطفےٰﷺ ہے :’’ جو اپنے (مسلمان) بھائیوں کی پیٹھ پیچھے اس کی عزت کا تحفظ کرے تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ کرم پر ہے کہ وہ اسے جہنم سے آزاد کر دے۔‘‘(مسند امام احمد)
اگر روک نہیں سکتے تو ممکن ہو تو وہاں سے اُٹھ جائیے ۔ اُٹھ سکتے ہیں نہ ہی بات بدل سکتے ہیں ،تو کم از کم دل میں براجانئیے یا اس بات کی طرف بے تو جہی بر تئیے مثلاً بیزاری کیساتھ ادھر اُدھر دیکھئے ،بار بار گھڑی دیکھئے وغیرہ۔
معزز قارئین! کانپ جائیے اور ہیبت خدا وندی سے مرعوب ہو کر غیب سے تو بہ کر ہی لیجئے ۔کہ اس کی وجہ سے گناہوں کا بوجھ تو سر پر آتا ہی ہے اور ساتھ ہی نیکیاں بھی مٹ جاتی ہیں ۔
چنانچہ روایت ہے :’’ کہ انسان قیامت کے روز اپنا نامۂ اعمال نیکیوں سے خالی دیکھ کر گھبراکر کہے گا ، میں نے جو فلاں فلاں نیکیاں کی تھیں ،وہ کہاں گئیں ؟ کہا جائے گا ،تو نے جو غیبتیں کی تھیں اس وجہ سے مٹادی گئی ہیں ۔‘‘(ترغیب)
لہٰذا اب یہ علم ہونا ضروری ہے کہ جو غیبت کی حرص کرنیوالے دل کی بیماری میں مبتلا ہے ا س کا علاج کرنا چاہیے ۔اس کا علاج دو طرح سے ہے ۔
1۔ علمی علاج :وہ یہ ہے کہ غیبت کی مذمت میں جو احادیث آئی ہیں ان پر غور و خوض کرے اور اچھی طرح سمجھے کہ غیبت کی وجہ سے اسکی نیکیاں کسی کے نامۂ اعمال میں چلی جائیں گی اور وہ خود خالی ہاتھ رہ جائے گا پیارے آقا علیہ السلام نے فرمایا !انسان کی نیکیوں کو غیبت ایسے نابود کر دیتی ہے جیسے آگ سوکھی لکڑی کو ۔‘‘
2۔ عملی علاج :وہ یہ ہے کہ اپنی غیبت سے خوف کرے ۔اگر خود میں کچھ نقص پاتا ہے تو سمجھے کہ وہ آدمی اپنے عیب میں اس کی طرح ہی معذور ہے اور اگر اپنی ذات میں کوئی کمی اور نقص نہیں پاتا تو اچھی طرح سمجھ لے کہ اپنے عیب سے غافل رہنا بھی ایک عظیم عیب ہے ۔
غیبت کرنا حرام ہے جیسے جھوٹ کہنا لیکن ضرورت اور حاجت کے پیش نظر یہ عذروں کی وجہ سے مباح ہے :
۱۔ بادشاہ یا قاضی کے سامنے فریاد کرنا ،اس وقت غیبت صحیح ہے یا کسی ایسے آدمی کے روبرو کہنا جس سے مدد کا طالب ہو ۔لیکن ایسے آدمی کے سامنے جس سے اعانت کی اُمید نہ ہو ۔مثلاً ظالم سے ظلم کو بیان کرنا صحیح نہیں ہے ۔
۲۔ دوسرا عذر یہ ہے کہ کسی جگہ لڑائی یا فتنہ دیکھ کر کسی ایسے آدمی سے کہنا جو احتساب کی طاقت اور فساد پھیلانے والے کو باز رکھ سکتا ہو ۔
۳۔ تیسرا عذر یہ ہے کہ کسی کے شر سے بچنا چاہتا ہو جیسے کوئی بدعتی ہو یا چور اور اس پر کوئی آدمی بھروسہ کرنا چاہتا ہے تو اس حالت میں عیب ظاہر کر دینا صحیح اور روا ہے ۔اور اسے چھپانا مسلمان کیساتھ دھوکہ کرنے کے برابر ہے ۔
۴۔ چوتھا عذر یہ ہے کہ کوئی آدمی ایسے نام سے معروف ہو جس میں غیبت کے معنی موجود ہوں ،جیسے اعمش اور اعرج یعنی لولہ اور لنگڑا یا اس قسم کے دوسرے نام تو جب کہ وہ شخص اس طرح کے کسی عیب زدہ نام سے جانا جاتا ہو اور اسے کوئی پرواہ نہیں ہوتی ،برا نہیں مانتا تو ایسی صورت میں غیبت مباح ہے ۔
۵۔ پانچواں عذر یہ ہے کہ وہ اس آدمی کے متعلق ہے جو اپنا فسق ظاہر کرے ،جیسے ہیجڑا ،شراب نوشی ایسے لوگ جو فسق کو معیوب نہیں جانتے ان کا ذکر کرنا رواہے ۔ (ریاض الصالحین)
معزز قارئین! غیبت اتنا پر تشویش گناہ ہے کہ اس سے تو ہر مسلمان کو بہر حال بچنا ضروری ہے ۔اگر بتقضائے بشریت غیبت کر چکے تو فوراً اس کا کفارہ ادا دینا چاہیے۔غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ توبہ کرے اور نادم و شرمندہ ہوتا کہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے محفو ظ رہے ۔
ہمارے آقا ﷺ نے فرمایا :’’جس نے کسی کے مال یا عزت کے معاملہ میں اس پر ظلم کیا ،تو وہ اس سے معافی مانگے ،قبل اس کے کہ وہ دن آئے کہ جس دن نہ درہم رہے گا نہ دینار ،مگر اسکی نیکیاں مظلوم کو دی جائیں گی ۔اگر اسکے پاس نیکیاں نہ ہوں گی تو مظلوم کے گناہ اسکی گردن پر ڈال دئیے جائیں گے ۔‘‘(کیمیائے سعادت)
پیارے آقا ﷺ فرماتے ہیں :’’میں شب معراج ایسی قوم سے گزر اجو اپنے چہروں اور سینوں کو تانبے کے ناخنوں سے چھیل رہے تھے ۔میں نے پوچھا !اے جبرائیل !یہ کون لوگ ہیں ؟ کہا ! یہ لوگوں کی غیبت کرتے اور ان کی عزت خراب کرتے تھے ۔‘‘(ابو داؤد شریف)
حضرت سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’بتایا گیا ہے کہ عذاب قبر کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ایک تہائی عذاب غیبت سے ، ایک تہائی چغلی سے اور ایک تہائی پیشاب (کے چھینٹوں سے خود کو نہ بچانے ) کی وجہ سے ہوتا ہے ۔‘‘(احیاء العلوم )
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی :’’جو شخص غیبت کا شکار ہوا اور پھر اس نے توبہ کر لی ،تب بھی وہ جنت میں سب سے آخر میں داخل ہو گا ،اور جو شخص غیبت پر مصر ہوا وہ جہنم میں سب سے پہلے ڈالا جائے گا۔(نزہۃ المجالس )
اللہ تعالیٰ سارے مسلمانوں کو غیبت کی تباہ کاریوں سے محفوظ و مامون رکھے اور تمام مسلمانوں کو نیکیوں سے محبت کرنے اور گناہوں سے نفرت کرنے کی سعادت نصیب فرمائے ۔آمین

Allama Muhammad Bashir Awaisi
Allama Muhammad Bashir Awaisi

علامہ پیرمحمد تبسم بشیر اویسی ایم اے
سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال پنجاب پاکستان
E Mail…peerowaisi@gmail.com
Cell No 0300-6491308…0333-6491308

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post دولت مند ترین انتہاء پسند تنظیم داعش دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی
Next Post پیرس میں جاری 38ویں ٹیکس ورلڈ نمائش کی تصویری جھلکیاں۔
پیرس میں جاری 38ویں ٹیکس ورلڈ نمائش (32)

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.