yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

سابق حکمران

Yes 1 Webmaster February 17, 2016 1 min read
Former Ruling
Share this:
Former Ruling
Former Ruling

تحریر:امتیازعلی شاکر
کسی نے کیاخوب کہا ہے کہ زندگی کتاب سے بھی زیادہ پچید ہوتی ہے،کتاب پہلے سبق دیتی ہے پھر امتحان لیتی ہے پرزندگی پہلے امتحان لیتی ہے پھر سبق دیتی ہے ۔اس بات کی حقیقت مجھے اُس وقت سمجھ آئی جب میں کافی دنوں بعد میٹروبس میں سوارہوا۔پہلے پہل میٹروبس میں انگلش اور اردو میں اگلے اسٹیشن کااعلان ہوا کرتا تھااورآج کل اگلے اسٹیشن کے اعلان کے ساتھ کچھ مزید ہدایات بھی دی جاتی ہیں، برائے مہربانی سفر کے دوران اپنے سامان کی حفاظت خودکریں،تمام مسافروں سے التماس ہے کہ جیب کتروں سے ہوشیار رہیں ۔میٹروبس نے پاکستان میں کسی قسم کی تربیت حاصل کی ہے اورنہ ہی تعلیم ۔پاکستانی زندگی کے امتحان میں فیل ہونے پراُس نے یہ تمام سبق سیکھ کر مسافروں کوآگاہی فراہم کرناشروع کردی ہے۔

میٹروبس کی سمجھداری کودیکھتے ہوئے یقین ساہوچلا ہے کہ پاکستانی عوام زندگی کے امتحان میں باربارفیل ہونے کے باوجودسبق نہیں سیکھتے۔حالات چیخ چیخ کرسبق دینے کی کوشش کرتے ہیں ،ذمہ داران (سابق حکمران) ہروقت تربیت کرتے رہتے ہیں پرمجال ہے جوہم کچھ سیکھنے کی کوشش کریں ۔جب 17اگست 1988ء کوجنرل ضیاء الحق کا جہاز حادثے کاشکارہوااُس وقت ہم بہت چھوٹے تھے ہمیں بس اتنایاد ہے کہ سکول سے چھٹی ملنے کی خوشی ہوئی تھی،سناہے کہ جنرل ضیاء الحق کے دورحکومت میں بھی میاں نوازشریف کسی وزارت پرمامورتھے جوموجودہ دورمیں تیسری بار وزیراعظم پاکستان ہیں اوراللہ جھوٹ نہ بلوائے اُن کے چھوٹے بھائی میاں شہبازشریف مسلسل وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائزہیں،اندازہ کریں میاں برادارن کتنے سابق دورحکمرانی کے مزے لوٹ چکے ہیں؟اب اُن کے تازہ ترین بیان پرغورکریں اورپھرفیصلہ کریں کہ کتنے سخت امتحان سے گزر کربھی ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

اتوار کے روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے وعدے کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے اور ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بے مثال کام کیا جا رہا ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے منصوبوں پر تیز رفتاری سے دن رات کام کرنے کا کلچر متعارف کرایا اور توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں تیزرفتاری سے بجلی کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں ،توانائی منصوبوں کی تکمیل سے 2017 ء کے اختتام تک ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ میں خاطرخواہ کمی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور غلط ترجیحات کے باعث ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا،ماضی کے حکمران توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کاوشیں کرتے تو ملک کو توانائی کی کمی کے سنگین مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا گزشتہ دور آمریت میں بھی توانائی کے شعبے کو نظرانداز کیا گیاجبکہ بے مقصد دھرنوں کے ذریعے بھی دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح توانائی کے منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کی گئی،حکومت کوئلے ، ہوا، سولر، گیس ، ہائیڈل اور دیگر سستے ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ،پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ بجلی کے حصول کے کارخانے لگ رہے ہیں ، ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو گا ،پنجاب حکومت نے ہوا سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کے حصول کیلئے ڈنمارک کی کمپنی ویسٹاز سے معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا قطر سے مائع گیس کی خریداری کیلئے طے پانیوالے تاریخ ساز معاہدے سے عوام کو سستی گیس ملے گی ،ایل این جی کی خریداری کا معاہدہ اقتصادی راہداری کے بعد قوم کیلئے ایک اور تحفہ ہے”

قارئین دیکھاآپ نے پیپلزپارٹی کے گزشتہ وفاقی دور حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے چھ ماہ اور پھر ایک سال میں بجلی بحران ختم نہ کرنے اورسابق صدرآصف علی زرداری جو اُس وقت صدر پاکستان تھے کو سڑکوں پرنہ گھسیٹنے کی صورت میں اپنانام تبدیل کرنے کا وعدہ کیاتھاجوانہوں خادم اعلیٰ کالقب چھوڑ کر پورا کر دیا پرشائد اُن کو کسی نے یاد نہیں دلایاکہ انہوں کچھ یوں فرمایا تھا’میں نے زرداری کولاہورکی سڑکوں پرنہ گھسیٹا تو میرا نام شہبازشریف نہیں’عوام الناس کویاد ہوتو جناب اُس وقت بھی وزیراعلیٰ پنجاب تھے اورآج بھی ہیں یعنی سابق بھی وہ ہیں اورحاضر بھی،نہ اُن کے سابق دورمیں کسی بحران کاحل نکلااورنہ موجودہ دورمیں اوراب وہ صاف صاف بتارہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے آئندہ عام انتخابات میں جیت کرن لیگ مرکزاورصوبوں خاص طور پر پنجاب میں حکومت بنائے گی اورپھرعوام الناس کو ایک بار پھر یہ سچائی بتائی جائے گی کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک اندھیرے میں ڈبودیاجبکہ موجودہ حکومت توہرممکن کوشش کررہی ہے ہماری آنے والی اگلی حکومت توصدیوں میں حل نہ ہونے والے مسائل منٹوں میں حل کردے گی اورایسانہ ہونے کی صورت میں عوام الناس ہمیں پھرسے انتخابات میں کامیاب کروائیں توہم پھراُن پرٹھاٹھ باٹھ سے حکمرانی کریں گے پرسابق حکمرانوں یا اُن کی پالیسیوں کا کوئی حل نکالناحکومت وقت اورمستقبل کے حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ،نتیجہ سابق حکمرانوں کی پالیسیاں ملک کو اندھیروں ڈبوئوے رکھیں گی

،پھر بھی 68 سال گزارکربھی ہم (عوام الناس)سخت ترین امتحانات سے گزرنے کے باجودکوئی سبق نہیں سیکھ پائے دوسری طرف میٹروبس ایک دوسالوں میں سب کچھ سیکھ چکی ہے،ہم نے سبق نہیں سیکھنا توکم ازکم اتناہی سمجھ لیں کہ یہ جوسابق حکمران ہوتے ہیں یہ نہ ہوتے تواب تک ہمارے تمام مسائل حل ہوچکے ہوتے ،اب سابق حکمرانوں سے کیسے جان چھڑانی ہے یہ سوچناکسی ایک فردکانہیں بلکہ پوری قوم کافرض ہے کیونکہ ہمارامسئلہ بجلی،گیس کی لوڈشیڈنگ ،ناانصافی، مہنگائی،بے روزگاری،بدامنی،کرپشن کا نہیں بلکہ سابق حکمرانوں اوراُن کی پالیسیوں کاہے،خوش قسمتی سے حکمران ملک میں رہتے ہی تب تک ہی جب تک وہ سابق نہ ہوجائیں اورسابق ہوتے ہیں ہی بیرون ملک اپنی دولت کے پہلومیں شفٹ ہوجاتے ہیں ،یہ جوسابق ہوتے ہیں یہ بہت طاقتور ہوتے ہیں اس لئے ہم اُن کا کچھ نہیں بگاڑپاتے ہم توکیا موجودہ حکمران بھی سابق حکمرانوں کو سڑکوں پر گھسیٹنے کاوعدہ پورانہیں کرسکتے ،بہتریہی ہے کہ میٹروبس کی طرح جلد سبق سیکھوورنہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیاں تمہاری طرح تمہاری آنے والی نسلوں کوبھی اندھیرے میں نہ ڈبودیں ۔یہ بات درست ہے کہ زندگی کتاب سے بھی زیادہ پچیدہ ہوتی ہے پریاد رکھو سابق حکمرانوں سے زیادہ نہیں اس لئے جس قدرہوسکے سابق حکمرانوں سے دوررہواسی میں اُن کی بھلائی ہے

Imtiaz Ali Shakir
Imtiaz Ali Shakir

تحریر: امتیازعلی شاکر
imtiazali470@gmail.com
03154174470

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post پاکستان کی جی ایس پی پلس میں 2سال کی توسیع کا امکان
Next Post امریکا، کیوبا میں فضائی رابطوں کی بحالی کے معاہدے پر دستخط

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.