yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستان میں کرپشن کو لگام کون دے گا

Yes 2 Webmaster February 17, 2016 1 min read
Corruption
Share this:
Corruption
Corruption

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
لیجئے ..!! آج ن لیگ کی موجودہ حکومت کے تین سال کے قریب ہونے والے اقتدار میں صوبوں کی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں اور سیاسی رہنماو¿ں کے بعداَب تو وزیراعظم نوازشریف نے خود بھی پہلی بار قومی احتساب کے ادارے نیب کے خلاف بولناشروع کردیاہے۔ اَب ایسے میں یہاں سوال یہ پیداہوتاہے کہ آخر قومی احتساب کے ادارے نیب نے وزیراعظم یا اِن کے کسی پیارے کے خلاف ایساکیاکردیاہے؟؟ کہ وزیراعظم نوازشریف کی بھی برداشت کی حد ختم ہوگئی ہے اور وزیراعظم نے بھی اپنا نیب سے متعلق اپنا تیوربدلااور سرِ عام نیب کی کارکردگی کو بلاروک ٹوک ہدفِ تنقیدبناڈالا ہے،اور قومی احتساب کے اُس ادارے کی کارکردگی پر انگلی اُٹھائی ہے جو پورے مُلک میں صوبوں میں بے لگام ہوتی کرپشن کو لگام دینے کے لئے قومی جذبے اور خالصتاََ حب وطنی کے نیک جذبات کے ساتھ پوری قوت سے متحرک ہے۔

ایسے میں وزیراعظم نوازشریف صاحب نے نیت کی کارکردگی کو سراہانے کے بجائے اُلٹااُنہوں نے بھی دوسروں کی طرح نیب کی ابتک کی کارکردگی پر اپناروائتی لب ولہجہ ہی بدل لیا ہے اور انتہائی غصے کے عالم میں وزیراعظم نے ایک ایسے جلسہ عام میں جہاں ساری دنیاکا میڈیا بھی موجود تھااِس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے خطاب کے دوران نیب کو ہدفِ تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ”نیب والے معصوم لوگوں کے دفاتر اور گھروں میں گھس کر تنگ کرتے ہیںاِس لئے سرکاری افسر فیصلے کرنے سے ڈرتے ہیں“اور اِس کے ساتھ ہی اپنے خطاب میں وزیراعظم نے انتہائی غصے اور جوشیلے انداز سے نیب کو خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ”عزتیں اُچھلنااور کام نہ کرنے دیناٹھیک نہیں، نیب اپنا قبلہ درست کرلے، ڈی جی نیب نوٹس لیں ورنہ ..؟؟حکومت کارروائی کرسکتی ہے،“۔

آج جب وزیراعظم سمیت سب ہی نیب کے خلاف ہوجائیں تو پھر سوچیں کہ مُلک میں بے لگام ہوتی کرپشن کو کون لگام دے گا..؟؟اِیسے میں اَب جب تک قوم کووزیراعظم کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں مل جاتاہے اور قوم کو یہ بھی معلوم نہیںہوجاتاہے کہ نیب نے ( آج جس طرح سندھ اورکے پی کے کے بعد کرپشن کے خلاف کارروائی پنجاب میں بھی شروع کردی ہے اور) وزیراعظم یا اِن کے کسی قریبی پیارے کے کس کرپشن پر ہاتھ ڈالا..؟؟ اور اِسے گریبان سے پکڑااور جب اُس کے کرپشن کو بے نقاب کرنے کا عمل شروع کیا ہے تو وزیراعظم کی نیب پر کی جانے والی کھلم کھلاتنقیداور نیب کو دی جانے والی وارننگ پر بہت سارے سوالیہ نشانات لگے رہیں گے اور قوم کی تشنہ لبی باقی رہے گی۔

بہر حال ،آج اِس حقیقت سے یقینی طور پر کوئی بھی پاکستانی انکار نہ کرسکے کہ کرپشن کاناسور پاکستانی قوم میں ایساپھیل چکاہے کہ آپ کوئی بھی ہوں، کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں ،کہیں بھی رہتے ہوں، کوئی بھی زبان بولتے ہوں، آپ کا تعلق بھلاکسی بھی مذہب سے ہو، بس یہاں شرط صرف یہ ہے کہ آپ پاکستانی ہوں تو پھر ہر پاکستانی کو اپناچھوٹے سے چھوٹااور بڑے سے بڑا جائز اور قانونی کام کروانے کے لئے بھی کرپشن کا ہی سہارالیناپڑتاہے۔ آج حتیٰ کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ میرے دیس کی پاک سرزمین میں بسنے والے ہر پاکستانی کو اپنی پیدائش سے لے کر ، قومی شناختی کارڈوتعلیمی اسناد اور پاسپورٹ بنوانے سے لے کر نکاح نامہ اور نکاح نامہ سے لے موت تک کا سرٹیفکیٹ( تصدیق نامہ) بنانے کے لئے بھی(مرحوم کے لواحقین کو)کرپشن کاہی سہارالینا پڑتاہے۔

اِس کے ساتھ ہی اِس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہم سب ہی کرپشن کو بُرااور گناہ تو سمجھتے ہیں مگر سخت افسوس تو یہ ہے کہ اِس فعلِ شنیع میں بڑھ چڑہ کر فخریہ طور پر اپناحصہ بھی سب ہی ڈالتے ہیں یہاں اِسے میں اپنی میری قوم کی بدقسمتی کے سِواکچھ نہیں کہوں گا کیونکہ آج اگر مجھ سمیت کوئی بھی اِس ناسور سے بچنابھی چاہئے تو یہ اِس سے بچ نہیں پائے گااِس لئے کہ اَب میرے دیس میں کرپشن کوکوئی بُرائی نہیں سمجھتاہے۔ جبکہ کرپشن کو میرے دینِ اسلام میںاُم البرائی قراردیاگیاہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی ہر تہذیب کے ہر زمانے میں کرپشن کو بُرائیوں کی جڑ تصورکیاجاتارہاہے اور آج بھی دنیاکے جن ترقی یافتہ ممالک کی تہذیبوں میں کرپشن کو ناپسنددیدہ عمل سمجھاجاتاہے اُن ممالک کے معاشرے اپنے اِنسانوں کی صلاحیتوں اور میرٹ کا قتل کرپشن کی وجہ سے کرنہیںکرتے ہیں۔

یہاں یہ بھی ٹھیک ہے کہ یورپ میں ذاتی اور انفرادی طور پر جنسی آزادی اور ایسی دیگر برائیاں تو بہت ہیں مگر وہاں کم ازکم کوئی شخص ، گروہ یا ادارہ کرپشن کی وجہ سے کسی بھی باصلاحیت اور اہل شخص کو اِس کے حق سے کبھی بھی محروم نہیں کرتاہے۔ مگرجیساکہ 68سالوں سے پاک سرزمین کا لقب پانے والے میرے دیس پاکستان میں سیاستدان اور حکمران اور ادارے سب مل کرکرپشن کی اوٹ سے کھلم کھلا اقرباءپروی اور ذاتی و سیاسی پسنداور ناپسندکاسہارالے کر معاشرے کے باصلاحیت حقدار افرادکے میرٹ کا قتل کررہے ہیں اور قومی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر اپنی سیاسی اور ذاتی پسند اور فوائد کی بنیادوں پر ایسے ایسے نااہل افراد کو تعینات کرتے ہیں جو کسی بھی طور پراِس عہدے کے اہل نہیں ہوتے ہیں اَب ایسے میں قومی اداروں کی تباہی اور بربادی یقینی نہ ہوتو پھراور کیا ہو؟؟۔

جبکہ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں اقتدار کے حصول کی جنگ صوبوں اور سیاسی اور غیرسیاسی اشخاص کے درمیان تو ہمیشہ ہی سے جاری ہے کبھی یہ سندھ اور پنجاب کی جانب سے زورپکڑتی ہے تو کبھی کسی صوبے کی جانب سے گھمسان کا رن چھڑجاتاہے بات یہیں ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ بسااوقات ایسا بھی دیکھاگیا ہے یہی اقتدار کی جنگ صوبوں سے نکل کر اشخاص کے درمیان ایسی چھڑجاتی ہے کہ یہ بڑے لمبے عرصے تک جاری رہتی ہے حتی کہ نتیجہ کسی ایک صوبے اور شخص کے حق میں آتاہے مگر68سالوں سے یہی تجربہ ہواہے کہ میرے مُلک میں حکومتیں بننے کے بعد بھی صوبوں اور اشخاص کے درمیان حکومتیں گرانے اور اقتدارکے حصول کی جنگ لڑی جاتی رہی ہے( جبکہ موجودہ حالات میں بھی لڑی جارہی ہے) اورہمیشہ اِس جنگ کا حصہ میرے دیس کے سارے صوبے اور سیاسی اور غیرسیاسی اشخاص بنی رہتی ہیں۔

مگرافسوس کے ساتھ یہ کہناپڑرہاہے کہ اگر میرے مُلک پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور آپس میں نہ لڑیں اور کچھ ایساویسا نہ کریں تو پھر قبل ازوقت حکومتی مدتوں کے کوئی کسی کی حکومت کیسے برطرف کرسکتاہے ؟؟ یہ سول حکمرانوں اور سیاستدانوں کی اقتدار کے لئے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا عمل ہی تو ہے جو کسی کے لئے سِول حکومتوں کو کان سے پکڑکرہلانے اور بیدردی سے ہٹانے کا سبب بنتاہے۔ آج بیشک، موجودہ ن لیگ کی حکومت میں رونماہونے والے حالات اور واقعات چیخ چیخ کر اِ س کی گواہی دے رہے ہیں کہ اگرآج ایک طرف حکمرانوں اور سیاستدانوں کی اقتدار(کو بچانے اوراِس ) کے حصول کی جنگ جاری ر ہی اوردوسری جانب اقتدار کی مسند پر قابض حکمرانوں کی حکومت کی آڑمیں جاری کرپشن کلچر کو بے لگام چھوڑدیاگیااور اِسے نیب جیسے قومی ادارے نے بلاتفریق کارروائی کرتے ہوئے لگام نہ دی توپھر وہ دن دورنہیں۔

اِس حکومت کاجتنابھی دورباقی ہے اِس میں کرپشن اوجِ ثریاکی بلندیوں سے بھی بہت آگے نکل جائے گی پھرنیب جیسے کسی بھی ادارے کو نیچے سے کرپشن کی جڑیں کاٹنی بہت مشکل ہوجائیں گیں جس کا خمیازہ مُلک اور قوم اور سرزمینِ پاک کو کرپشن سے پاک کرنے والے قومی احتساب جیسے اداروں کو ہی بھگتناپڑے گا سوآج ساری پاکستانی قوم وزیراعظم نوازشریف کے نیب کے خلاف دھمکی آمیز اُس بیان کی پُرزور مذمت کرتی ہے جس میںوزیراعظم نوازشریف نے کہاتھاکہ ” نیب اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ اِس کے خلاف حکومت کارروائی کرسکتی ہے“ جس پر قوم وزیراعظم سے کہتی ہے کہ ” کیوں بھئی کیوں..؟؟ وزیراعظم صاحب اچھے بھلے نیب کے خلاف محض اِس لئے کارروائی کی دھمکی دی جارہی ہے کہ اَب نیب نے پنجاب میں بھی کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کرنے شروع کردیئے ہیں تو ٓآپ ناراض ہورہے ہیں۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Examination
Previous Post پس آئینہ
Next Post کمبینیشن لاک
Combination lock

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.