خیرپور…..خیرپورمیں کھجور منڈی کے ایک گودام میں دم گھٹنےسے 3مزدور جاں بحق ہوئے ،ایک مزدور کو تشویش ناک حالت میں اسپتال متنقل کردیاگیا ہے۔کھجور منڈی کے گودام میں چھوہاروں کو جراثیم سے بچانے کے لیے کیمیکل ڈالا گیا تھا ،مزدور چھوہاروں کو کیمیکل سے نکالنے کے لیے گودام کے اندر گئے تو کچھ ہی دیر میں ان کی حالت غیر ہوگئی ،3 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔