yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

انصاف راہزنوں کے دیس میں

Yes 1 Webmaster September 5, 2015 1 min read
Insaf
Share this:
Insaf
Insaf

تحریر ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
جب کسی قوم کے برے دن آتے ہیں اس قوم کے لیڈر عظمت کردار کو کھو بیٹھتے ہیں انصاف کی کرسی پر بیٹھے منصف ایسے ایسے فیصلے صادر فرماتے ہین جن کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے لیڈر اپنے آپ کو عقل مند اور عوام کو بیوقوف سمجھنے لگتے ہیں جب ایسا وقت آ جائے تو سمجھو کہ بربادی اس قوم کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے سیاست دراصل عبادت کا دوسرا نام ہے مگر ہمارے سیاستدانوں کے قریب سیاست عوام کو بیوقوف بنانے ہیر پھیر کا نام ہے یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں پارٹیاں بدل کر وہی چہرے منظر عام پر آ جاتے ہیں سابقہ ادوار کا جائزہ لیں تو مشرف دور میں جب مشرف نے نئے چہرے لانے کے لئے گریجو یشن کی شرط عائد کی تو جعلی ڈگریاں لے کر وہی چہرے منظر عام پر آئے جو بچ گئے ان کے بیٹے اور بھتیجے اسمبلی میں جا پہنچے کریپشن ،،،،،،،،؟۔

پھر اس وقت اسمبلی میں نئے ناتجربہ کار لوگ جب اسمبلی میں آئے تو ملک کو فائدہ پہنچا یا نہیں البتہ کریپشن کو فروغ ضرور ملا اس دور مین مدارس کو خوب نشانہ بنا کر دہشت گردی کو ہوا ملی امریکہ اور غیر مسلم ممالک کو خوش کرنے کے لئے انہوں نے کیا کیا گل کھلائے عوام نے انہیں جس طرح مسترد کیا اس کی مثال نہیں ملتی اس زمانے میں ایک بات مشہور ہوئی تھی کہ انڈین وزیراعظم کو خوش کرنے اورکا مطالبہ مانتے ہوئے مساجد کے سامنے بندے ماترم کا ترانہ درج ہونے والا تھا جو مشرف حکومت کی تباہی کا سبب بنا کہتے ہیں آواز خلق نقارہ خدا ہوتا ہے گو یہ بات تصدیق شدہ تو نہیں مگر اس بات کے پیچھے کوئی نہ کوئی راز ضرور تھا جو ان سیاستدانوں کو اپنے گرو سمیت لے ڈوبا میرا مقصد کسی کو ڈس ہارٹ کرنا ہر گز نہیں مگر حقیقت ہے جو خود بخود سامنے آ جاتی ہے موجودہ حالات میں جب تحریک انساف کو زمین سے اٹھا کر آسمانوں تک لانے والے ہاتھوں نے کام شروع کیا تو مسلم لیگ ن سمیت پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے پنچھیوں نے اڑ کر تحریک انصا ف کے شجر پر بیٹھنا شروع کر دیا۔

اس وقت یہی سمجھا جا رہا تھا کہ ہر صبع کا سورج تحریک انصاف کے اقتدار سے ہی شروع ہو گا مگر شائد قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اس سورج کو طلوع ہونے سے قبل ہی غروب کا سامنا کرنا پڑا اس کی وجہ بھی یہی لوگ تھے جنہیں پارٹیاں بدل کر اقتدار میں آنے کا شوق رہا ہے اور وہ اسی شوق کی خاطر شائد اس بار بھی بھول گئے اور اب یہ واویلہ کرتے نظر آتے ہیں کہ اس پارٹی میں کریپٹ لوگوں کو بھیجا گیا ہے جن کے اقدامات کی وجہ سے نواز شریفحکومت کا فائدہ اور ان کی پارٹی یعنی تحریک انصاف کو نقصان پہنچا حقیقت تو یہ تھی کہ ان کو دھرنوں کا طول لے ڈوبا اس ڈھرنے میں جس انداز سے گفتگو اور جو کام ہوئے عوام نے انہیں قبول نہیں کیا ملک کو تو نقصان پہنچایا ہی گیا دہاڑی دار لوگوں نے ان دھرنون کے دوران کیسے گزارہ کیا ہو گا عمران خان اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔

Imran Khan
Imran Khan

ابن اوقت جیسے سیاستدان ان کے گرد منڈلاتے نظر آئے اور یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے تھے کہ خان صاحب نے ورلڈ کپ جیتا ورلڈ کپ جیتنا اور حکومت کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے پھر اس ورلڈ کپ کو ہی لے لیجئے اس میں عمران خان کی کیا کارکردگی تھیمیچ تو ہم ہار چکے تھے پاکستانی عوام کی آںہوں اور سسکیوں سے نکلی دعائیں جب فلک پر پہنچیں تو قدرت نے میاں داد کو ہمت دی اور وہ چھکا جو تاریخی تھا لگا کر میچ کا پاسا پلٹ دیا یہ کارکردگی عوام کی دعائوں کے بعد میاں داد کی تھی عمران خان نے اس میچ میں کیا کارکردگی دکھائی اس وقت عوام کی چیخیں نکل رہی تھیں اور لوگ ہاتھ اٹھا کر رب زوالجلال سے اپنی فتح کی دعائیں مانگ رہے تھے اس کے گرد منڈلانے والے ابن الوقت سیاستدانوں نے ان دعائوں کو اور میاں داد کا وہ چھکا جسے ایک تاریخی حیثیت ملی تھی پس پشت ڈال کر ساری کارکردگی عمران خان کے کھاتے ڈال دی اب موجودہ حکومت کا بھی یہ حال کہ وہ اپوزیشن کو بے جان دیکھنا چاہتی ہے ۔

اب عمران خان تجر بہ حاصل کرنے کے لئے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں پختونخواہ کی حکومت اگر انہیں حادثاتی طور پر مل گئی ہے تو وہ وہاں ایسے حکومت کریں کہ عوام اگلے الیکشن میں انہیں اسلام آباد تک پہنچا دی میاں نواز شریف جسے اب بے تاج بادشاہ کہا جاتا ہے پہلے پنجاب کی حکومت کی اور کارکردگی کی بنا پر وہ وزیر اعظم کی کرسی تک پہنچ گئے وہ بھی ان کی نقش قدم پر چلیں اور اپنے صوبے کے عوام کی احساس مرحومی کا خاتمہ کریں ناچ گانے تو بعد میں بھی ہوتے ہی رہیں گے ان کی کارکردگی یو ںہو کہ میاں برادران ان کی جگہ اور وہ میاں برادران کی جگہ ہوں یہ ان کے لئے مشورہ ہے۔

مگر یہ تو شائد اپنے حصار سے نہ نکلیں اور نعرہ لگائیں کہ ہم راہزنوں سے انصا ف مانگتے ہیں موجودہ حکومت کی کمزوری بھی یہ ہے کہ وہ کارکنوں کو اہمیت نہیں دیتے جس کا عمران فائدہ اٹھا سکتا ہے اسوقت حکومتی کارکن حکومت سے مایوس نظت آ رہے ہیں کیونکہ انہیں بھی موجودہ حکومت میں کہیں سے دور تک انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا اس کے باوجود اقتدار کے نشے میں حکمران بھی من پسند لوگوں کے سریلے گیٹ سن کر اپنا من راضی کر لیتے ہیں مگر کارکنوں کی بے بسی پر توجہ نہیں دیتے صرف دعوئوں پر ہی اکتفادہ ہو رہا ہے اور مسلم لیگ ن کے کارکن بھی انصاف وہ بھی راہزنوں کے دیس میں مانگتے نظر آ رہے ہیں

Riaz Ahmad
Riaz Ahmad

تحریر ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
03348732994
malikriaz57@gmail.com
riaz.malik48@yahoo.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Public Issues
Previous Post عوامی مسائل ۔۔۔۔۔ہمار ے نمائندے
Next Post 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان – قاری فاروق احمد فاروقی
6 September - Qari Farooq

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.