yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

یوم تکبیر 28 مئی

F A Farooqi May 26, 2015May 28, 2015 1 min read
Share this:
Pakistan Nuclear Power
Pakistan Nuclear Power

تحریر: حبیب اللہ سلفی
تقسیم ہند کے موقع پر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 17 برس گزر چکے ہیں۔ ایٹمی صلاحیت کا حصول اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت اور پاکستان کی بقا، سلامتی و استحکام کی ضامن ہے۔

گذشتوں برسوں کی طرح امسال بھی یوم تکبیر انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کے ازلی دشمنوں کا احساس دلایا جائے کہ پاکستانی قوم کے بچے بچے میں آج بھی وہی جذبے موجود ہیں جو 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کرتے وقت تھے اس لئے وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کے خلاف شروع دن سے سازشیں کرنے والے ہمیں ترنوالہ نہ سمجھیں۔ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی وجہ سے بھارت پاکستان کے خلاف کسی جارحیت کا ارتکاب کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔اس لئے وہ براہ راست حملہ کی بجائے پاکستان کو نظریاتی بنیادوں پر کمزور اور اس کی اندرونی وحدت کو تبدیل کرکے انتشار کی کیفیت پیدا کرکے اسے کمزور اور غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔انڈیا نے پاکستان کے وجود کو پہلے دن سے تسلیم ہی نہیں کیا۔ اس کی دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔جب بھارت نے مشرقی پاکستان پر باقاعدہ فوج کشی کر کے ساری دنیاکے سامنے اسے پاکستان سے الگ کیا تو اس کے اگلے دن 17دسمبر 1971ء کواس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندراگاندھی نے لوک سبھا میں کھڑے ہو کر کہا تھاکہ ہم نے نظریہ پاکستان کو خلیج بنگال میںڈبو دیا ہے۔ یہ پورے پاکستان کیلئے پیغام تھا کہ وہ مغربی پاکستان میں بھی یہی کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد بھی جب انڈیا پاکستان کے خلاف مذموم سازشوں اور ریشہ دوانیوں سے باز نہ آیا تواس ساری صورتحال کو بھانپتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو نے1974ء میں بھارت کی جانب سے کئے جانے والے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی توانائی کے حصول کی کاغذی منصوبہ بندی کو عملی شکل دی اور یہ اعلان کرکے دشمن کی صفوں میں کھلبلی مچادی کہ ہم گھاس کھا لیں گے مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔یوں اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین منیراحمد خان نے اس نیک کام کا بیڑہ اٹھایا تھا اور ذوالفقار علی بھٹو نے ہالینڈ میں موجود نوجوان پاکستانی ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات حاصل کیں اورانہیں سنٹری فیوجز کے حصول پر مامور کیا جنہوں نے ایٹمی سائنس دانوں کی مستعد ٹیم کے ارکان بشمول ڈاکٹر ثمرمبارک مند کی معاونت سے ملک کو ایٹمی قوت سے ہمکنار کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔28مئی 1998ء کو پاکستان کے ایٹمی دھماکوںکا پس منظر یہ تھا کہ بھارت نے ایک بار پھرایٹمی دھماکے کر کے طاقت کا توازن برباد کر کے رکھ دیا تھا اورہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی جو ان دنوں برسراقتدار تھی’ کے لیڈروں اور دیگر بھارتی جماعتوں کی طرف سے کھلم کھلا دھمکیاں دی جارہی تھیں کہ ہم پاکستان کوصفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

India
India

یہ بہت مشکل وقت تھا۔ پاکستانی اور کشمیری مسلمانوں سمیت پوری مسلم امہ میں سخت بے چینی پائی جاتی تھی۔ امریکی صدر بل کلنٹن اور دیگر یورپی ممالک کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو شدید دبائو کا سامنا تھا۔ایک طرف دھونس و دھمکیوں کے ذریعہ انہیں ڈرایا جارہا تھا، ایٹمی دھماکوں کی صورت میں پابندیاں لگانے کی باتیں کی جارہی تھیں تو دوسری طرف ان کی بات تسلیم کرنے کی صورت میں ایف سولہ طیاروں کی فراہمی اور طرح طرح کے لالچ دیے جارہے تھے۔ پورے ملک میں ایک غیر یقینی کی کیفیت تھی۔ اس دوران ادارہ نوائے وقت کے مدیر ڈاکٹر مجید نظامی کی طرف سے ادا کیاجانے والا کردار تاریخ میں سنہرے حروف میںلکھا جائے گا جنہوںنے صاف طورپر کہا تھاکہ نواز شریف صاحب ! آپ نے ایٹمی دھماکہ نہ کیا تو قوم آپ کا دھماکہ کر دے گی۔

ان کے ترغیب دلانے اورپوی قوم کے دبائو پراللہ تعالیٰ کی توفیق سے نواز شریف حکومت نے بھی ایٹمی دھماکے کر ڈالے اور بھارت کے دانت کھٹے کر کے ہمیشہ کیلئے تاریخ میں اس سعادت کو اپنے نام سے محفوظ کرلیا۔پاکستان کے ایٹمی قوت بننے پر پوری دنیا میں مسلمانوںنے بے پناہ خوش کااظہار کیا اور اسے عالم اسلام کا ایٹم بم قرار دیا جبکہ پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے والے بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے اور صبح شام زہر اگلنے والے بی جے پی لیڈروں کی زبانیں بھی خاموش ہو گئیں۔آج ایک بار پھر جب پاکستان میں یوم تکبیر کا دن منایا جارہا ہے ۔ بھارت میں اسی ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے لیڈر نریندر مودی کی حکومت ہے جس کی زیر سرپرستی احمد آباد گجرات میں ہزاروںمسلمانوں کا قتل عام کیاگیا۔ سینکڑوں مسلمانوں کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ حاملہ خواتین کے پیٹ چاک کر کے ان کی آنکھوں کے سامنے معصوم بچوں کو آگ میں پھینکا گیا اور مسلمانوں کی املاک برباد اور ان پیاروں کی لاشیں جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دی گئیں۔تاریخ ایک بار پھر خود کو دہرا رہی ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی خطہ میںموجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نریندر مودی اور بی جے پی لیڈروں کی زبانیں ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہیں۔جگہ جگہ مسلم کش فسادات ہو رہے ہیں۔ کبھی بھارتی مسلمانوںکو پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیاجاتا ہے۔ گائے کے ذبیحہ پر پابندیاں لگانے اور بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیرکی باتیں کی جاتی ہیں تو کبھی پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کو استعمال کرنے کی کھلم کھلا دھمکیاں دی جارہی ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی بھی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔

Pakistan
Pakistan

عسکری و سیاسی قیادت یک زبان ہو کر اس بات کا اقرار کر رہی ہے کہ بلوچستان، سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں جتنی بھی تخریب کاری و دہشت گردی ہو رہی ہے ‘ اس سب کے پیچھے بھارت سرکار کی یہی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔ اب تو یہ باتیں بھی واضح طورپر منظر عام پر آچکی ہیں کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے کیلئے انڈیا نے باقاعدہ ایک سیل قائم کیا ہے جس کے تحت وہ وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردی کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

حال ہی میں سانحہ صفورا کراچی جیسے واقعات کو اسی سلسلہ کی کڑی سمجھا جارہا ہے۔ ان حالات میں موجودہ حکومت کی ذمہ داریاں بہت بڑھ جاتی ہیں کیونکہ یہ وہی پارٹی ہے جسے ایٹمی دھماکے کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بی جے پی کی دھمکیوں اور پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بندیوں کے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کی جانب سے وہی جرأتمندانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جو 1998ء میں ادا کیا گیا تھا۔پیپلز پارٹی کے موجودہ لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹم بم بنانے کیلئے گھاس کھانے اور آزادی کشمیر کیلئے ہزار سال تک جنگ لڑنے کے اعلانات بھول چکے اور اپنے قائد کی پالیسیوں سے انحراف کر رہے ہیں۔ نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہندوستان پاکستان کے خلاف خوفناک سازشوں میں مصروف ہے۔ اتحادی ممالک کے تعاو ن سے افغانستان کو بیس بنا کر پاکستان کو میدان جنگ بنایا جارہا ہے۔کنٹرول لائن پر آئے دن جھڑپوں کی طرح مقبوضہ کشمیر میں نت نئے مظالم کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے۔ قوم کی نظریں مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ہیں کہ وہ بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کے مقابلہ کیلئے کیا پالیسی اور رویہ اختیار کرتی ہے؟۔

Terrorism
Terrorism

مودی سرکار کی طرف سے جو انداز اختیار کیا جارہا ہے وہ پاکستان سے زیادہ خود بھارت کیلئے خطرناک ہے۔ایٹمی پاکستان کو تو وہ ان شاء للہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گامگر ان کی پالیسیوں سے بھارت کے تیس کروڑ مسلمان ضرور متحد ہو رہے ہیں اور ان کے دل و دماغ میں ایک بار پھردوقومی نظریہ بیدارہورہا ہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ حکمران، سیاستدان اور عوام ملک و ملت کے دفاع کیلئے ایک ہوجائیں اور منظم سازشوں کے تحت پھیلائے جانے والے فکری انتشار ، فرقہ وارانہ قتل و غارت گری، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی ختم کرکے ملک میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کیا جائے۔

تحریر: حبیب اللہ سلفی
برائے رابطہ: 0321-4289005

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Wilson Manas
Previous Post آئی سی سی پوزیشن پرنظرثانی کرے،زمبابوے
Next Post کراچی میں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،ترجمان رینجرز
Khurram

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.