yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

ارسطو اور افلاطون

F A Farooqi April 24, 2015 1 min read
Plato-and-Aristotle
Share this:
Plato-and-Aristotle
Plato-and-Aristotle

ارسطو کو اس کے استاد افلاطون نے سبق دیتے ہوئے کہا٬ میں نے تم پر بہت محنت کی ہے اگر تم دنیا میں کسی بڑے مقام پر پہنچنا چاہتے ہو تو عورت سے ہمیشہ بچ کر رہنا ٬ یہ کائنات کی وہ تخلیق ہے جو بڑے بڑے کامیاب مردوں کو ناکام بنا دیتی ہے ٬ جو اس کے دام میں الجھ جاتا ہے وہ کام سے جاتا ہے٬

لہٰذا
تم مجھ سے وعدہ کرو کہ تم خود کو عورتوں سے محفوظ رکھو گے؟
ارسطو نے اپنے استاد سے وعدہ کر لیا کہ وہ ہمیشہ اس سبق کو یاد رکھے گا اور عورت کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا٬
ارسطو اپنی تعلیم میں دن رات محو تھا ٬
ایک بار اس کا سامنا اس زمانے کی ایک معروف طوائف سے ہوا وہ عورت عشوہ طرازیوں میں بہت مشہور تھی٬ آدھا شہر اسکے حسن کا دیوانہ تھا٬
اللہ نے اسے بہت خوبصورت بنایا تھا٬ یہ لمبی لمبی زلفیں ٬ ماہتابی چہرہ ہرنی جیسی غزالی آنکھیں ابرو جیسے تنی کمان ٬ جو دیکھتا بس دیکھتا رہ جاتا ٬
ارسطو کی اک نظر پڑی مگر اس نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا٬
اتفاق سے خاتون کی نگاہ اسی پر تھی ٬ اس کو زندگی میں پہلی بار بے عزتی کا احساس ہوا٬ اس نے اپنے ساتھ موجود ہرکارے سے معلوم کیا
کہ یہ کون آدم بیزار ہے جو اس کے حسن سے مرعوب ہوئے بغیر مُڑ گیا٬

اس کے بعد اس عورت کو جیسے ارسطو سے چِڑ ہو گئی دانستہ طور پے اس کے راستے میں آ جاتی اور ارسطو اپنے استاد سے کئے ہوئے وعدے اور پڑہے ہوئے سبق کے تحت ہمیشہ نگاہ نیچے کئے ہوئے لاتعلقی سے گزر جاتا

ایک دن وہ عورت نہ رہ سکی تو اس کے سامنے کا کھڑی ہوئی اور بڑی رعونت سے کہنے لگی
تم کیسے انسان ہو
دنیا میرے حسن کا دم بھرتی ہے اور میں تمہارے پیچھے ہوں تم ہو کہ نگاہ اٹھا کر نہیں دیکھتے؟
آخر اس بیزارگی کی وجہ؟

Aristotle - Women
Aristotle – Women

مجھے میرے استاد نے ایک اہم سبق زندگی کا پڑہایا اور پھر وعدہ لیا کہ وہ سبق میں کبھی نہیں بھولوں گا ٬
اس کے استفسار کرنے پر آخر زچ ہو کر ارسطو کو بتانا پڑا کہ وہ عورت سے ہمیشہ دور رہے گا٬
یہ بات سن کر عورت کے لبوں پر ایک زہریلی مسکراہٹ ابھری
کچھ دیر توقف کے بعد بولی
تم ایک کام کر سکتے ہو؟
کہو؟
تم فلاں دن فلاں وقت میں باغ کے اس کنج میں مقررہ وقت پر چھپ جانا
لیکن کیوں؟
سوال مت کرو
جو کہا ہے وہ کرو
یہ بھی زندگی کا ایک سبق ہے تمہارا استاد بھی مرے ساتھ ہوگا٬
کیا؟
ارسطو نے حیرت زدہ ہو کر پوچھا
ہاں
بس ٹم پہنچ جانا
دن پر دن گزرتے گئے ارسطو کو شدت سے مقررہ دن کا انتظار تھا٬
آخر خُدا خُدا کر کے مقررہ دن آیا
یہ وقتِ مقررہ پے طے شدہ درختوں کے جھنڈ میں جا چھپا ٬
انتظار تھا کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا٬

آخر بتائے ہوئے رنگ کے کے لباس کی جھلک نظر آئی تو ارسطو سمجھ گیا وہ خاتون وعدے کے مطابق آیا چاہتی ہے٬

حسن کی بجلیاں گراتی ہوئی خوب اہتمام سے لباس زیورات اور اداؤں کے مکمل سامان کے ساتھ وہ جلوہ گر ہوئی ٬
اوہ
یہ کیا؟
اس کے ساتھ کوئی تھا٬ قریب آنے پر پتہ چلا کہ وہ تو ارسطو کا استاد افلاطون ہے
بڑہاپے کے باوجود چہرے سے سرشار مسکراتا ہوا اس پر نثار ہوتے ہوئےوہ اس سے محو گفتگو تھا٬
جیسے ہی وہ عورت جھنڈ کے قریب آئی تو ارسطو غصے کی شدت سے تپے ہوئے چہرے کے ساتھ اچانک باہر آگیا
اور
اپنے استاد کو کہنے لگا
استادِ محترم مجھے تو آپ نے کہا کہ میں اس قسم کی عورتوں سے کوسوں دور رہوں اگر زندگی میں عزت اور کامیابی چاہتا ہوں٬
میری تو عمر ہے

Plato and Aristotle
Plato and Aristotle

آپ اس عمر میں یہ حرکتیں کر رہے مجھے شدید دکھ اور تاسف ہو رہا ہے٬
افلاطون اس اچانک افتاد سے سٹپٹا گیا٬
پلٹ کر دیکھا تو عورت مکاری سے مسکرا رہی تھی٬
افلاطون ذہانت کے اعلیٰ مدارج پر تھا وہ ایک لحظے میں سارا کھیل سمجھ گیا٬
بڑے رسان سے ارسطو کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر بولا
برخوردار
یہ آج کا بہترین سبق ہے اور میرے دیے ہوئے سبق کی تصدیق اس سے بہتر نہی ہو سکتی تھی٬
کہ
دیکھ لو
اس عورت نے مجھ جیسے جہاندیدہ انسان کو بیوقوف بنا لیا تو تم جیسے نوجوان کس کھیت کی مولی ہیں؟

آج بھی وہی کہوں گا ٬
ایسی عورتوں سے بچ کر رہنا ٬
لازوال سبق جو صدیوں کا سفر طے کرتا ہوا آج بھی اسی اصول کو کامیاب دکھاتا ہے٬

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Shafqat Hussain
Previous Post کراچی :انسداد دہشتگردی عدالت نے شفقت حسین کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے
Next Post reactions-de-bebes-au-teaser-de-star-wars-7
reactions-de-bebes-au-teaser-de-star-wars-7

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.