yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

عشقِ رسول جنت سے بڑھ کر (حصہ) 5

Yes 1 Webmaster March 18, 2015March 18, 2015 1 min read
Muhammad PBUH
Share this:
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضائوں میں پھیلی درود و سلام کی مشکبو گونج کیف ُ سرور کی لذتیں بکھیر رہی تھیں ۔عاشقان ِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہروں پر عقیدت و احترام کے سینکڑوں چاند روشن تھے۔ پوری دنیا سے آئے ہوئے پروانوں کی درود و سلام کی صدائوں سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کونہ کونہ گونج رہا تھا۔

پوری دنیا سے آئے ہوئے یہ عاشقان ِ رسول پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانثار تھے مگر کچھ لوگ جانثاروں کی صف میں بہت نمایاں ہوتے ہیں یہ لوگ شہنشاہِ مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہر سنت کو زندہ کرنے کے لیے اپنے نفس کے ساتھ ساتھ شاہان ِ وقت سے بھی جنگ کرتے ہیں۔سرورِ دوعالم سے محبت کا یہ عالم کہ اپنی ایک ایک سانس کو مزاج ِ نبوت کے مطابق کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسے ہی عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اولیا اللہ کے نام قیامت تک امر ہو جاتے ہیں کہاں گئے وہ ظالم حکمران آج زیرِ زمین حشرات الارض اُن کی ہڈیوں میں سوراخ کر چکے ہونگے ۔کیڑے مکوڑے اُن کی ہڈیوں کو بھی کھا چکے ہونگے ۔اُن کے مقبرے آج ابابیلوں کے مسکن ہیں۔

کوئی فاتحہ خواں نہیں کوئی چراغ روشن نہیں آج اُن ظالموں پر کیا عالم تنہائی اور بے بسی ہے ۔روز و شب کے ہنگامے اِسی طرح جاری رہیں گے زمین اِسی طرح اپنے محور پر گھومتی رہے گی ۔ لیکن قیامت تک روزانہ اِسی طرح ہجوم ِ عاشقان کی کثیر تعداد روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عقیدت کے پھول نچاور کرتی رہے گی ہر نئے دن کے ساتھ ہی اِس کی تعداد اور عشق و احترام میں اضافہ ہوتا رہے گا ۔ چودہ صدیوں سے عاشقان ِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ قافلہ عقیدت و احترام اور درود و سلام کی صدائوں کے ساتھ رواں دواں ہے اور قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔ چودہ صدیوں کے تصور کے ساتھ ہی ایک خیال برقی رو کی طرح آیا اور میرے دل و دماغ کو ہلا کر چلا گیا۔

سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کے آخری دن ۔ جب دعوت و تبلیغ کا کام پورا ہو گیا جب ایک نئے اسلامی معاشرے کی تعمیر و تشکیل عمل میں آگئی اب گویا غیبی ہاتف آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل و دماغ کو یہ احساس دلا رہا تھا کہ دنیا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کا زمانہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے ١٠ ھ میں جب آپ نے حضرت معاذ بن جبل کو یمن کا گورنر بنا کر روانہ کیا تو رخصت کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے معاذ غالباً تُم مجھ سے میرے اِس سال کے بعد نہ مل سکو بلکہ غالباً میری اِس مسجد اور میری قبر کے پاس سے گزرو گے تو حضرت معاذ یہ سن کر شافع ِ محشر کی جدائی کے غم میں رونے لگے پھر حجتہ الوداع کے موقع پر ایک لاکھ چوالیس ہزار انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاریخی جامع خطبہ ارشاد فرمایا ۔اے لوگوں میری بات سنو کیونکہ میں نہیں جانتا شاید اِس سال کے بعد اِس مقام پر تم سے کبھی نہ مل سکوں گا۔

میں تم میں اِیسی چیز چھوڑے جا رہا ہوں کہ اگر تم نے اُسے مضبوطی سے پکڑے رکھا تو اِس کے بعد ہر گز گمراہ نہ ہوگے اور وہ ہے اللہ کی کتاب لوگوں یاد رکھو میرے بعد کوئی نبی نہیں اور تمھارے بعد کوئی امت نہیں لہذا اپنے رب کی عبادت کرنا پانچ وقت کی نماز پڑھنا رمضان کے روزے رکھنا ۔ خوشی سے اپنے مال کی زکوة دینا۔ اپنے اللہ کے گھر کا حج کرنا اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرنا ایسا کروگے تو اپنے رب کی جنت میں داخل ہوگے (ابنِ ماجہ) اور تم سے میرے متعلق پوچھا جانے والا ہے تو تم لوگ کیا کہو گے صحابہ نے کہا ہم شہادت دیتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبلیغ کر دی پیغام پہنچا دیا اور خیر خواہی کا حق ادا کر دیا یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگشت ِ شہادت کو آسمان کی طرف اٹھایا اور لوگوں کی طرف جھکاتے ہوئے تین بار فرمایا اے اللہ گواہ رہنا۔جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ فرما چکے تو پروردگار نے یہ آیت نازل فر مائی ترجمہ : آج میں نے تمھارے لیے تمھارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمھارے لیے اسلام کوبحثیت دین پسند فرمایا جب یہ آیت مبارکہ حضرت عمر فاروق نے سنی تو بہت روئے پوچھنے پر کہ آپ کیوں رو رہے ہیں تو فرمایا اِس لیے کہ کما ل کے بعد زوال ہے تمام مناسک ِ حج سے فارغ ہو کر
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ کی طرف لوٹ گئے۔ اب دعوتِ دین مکمل ہوگئی تھی اب سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احوال و گفتار سے ایسی علامات نمودار ہونا شروع ہو گیئں تھیں کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِس حیات مستعمار اور اِس جہان ِ فانی کے باشندگان اور اپنے پروانوں کو الوداع کہنے والے ہیں ۔ ١٠ ھ رمضان المبارک میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیس 20دن کا اعتکاف فرمایا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ دس دن کا اعتکاف فرمایا کرتے تھے اِس سال حضرت جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دو مرتبہ قرآن کا دورہ کرایا جبکہ ہر سال ایک ہی مرتبہ دور کرایا کرتے تھے اور حج کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھ سے حج کے اعمال سیکھ لو کیونکہ شاید اِس کے بعد میں حج نہ کر سکوں پھر ایام تشریق کے وسط میں سورة نصر نازل ہوئی اِس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سمجھ لیا کہ اب دنیا سے جانے کا وقت آن پہنچا ہے صفر ١١ ھ میں آپ احد میں شہدا کی قبروں پر تشریف لے گئے اور اِس طرح دعا فرمائی گویا زندوں اور مردوں سے رخصت ہو رہے ہیں پھر واپس آکر منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور فرمایا میں تمھارا امیرِ کاروان ہوں اور تم پر گواہ ہوں بخدا میں اِس وقت اپنا حوض ِ کوثر دیکھ رہا ہوں مجھے زمین اورزمین کے خزانوں کی کنجیاں عطا کی گئی ہیں اور بخدا مجھے یہ خوف نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرو گے بلکہ اندیشہ اِس کا ہے کہ دنیا طلبی میں باہم مقابلہ کرو گے (متفق علیہ) ۔ ایک رات رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بقیع تشریف لے گئے اور جا کر اہل بقیع کے لیے دعا ئے مغفرت کی فرمایا اے قبر والوں تم پر سلا م ہو فتنے سیاہ رات کے ٹکڑے کی طرح ایک کے پیچھے ایک چلے آرہے ہیں اور بعد والا پہلے والے سے زیادہ بُرا ہے اور یہ کہہ کر اہل قبور کو بشارت دہ کہ جلد ہم بھی تم سے آملنے والے ہیں۔

29صفر ١١ ھ روز دو شنبہ کو سرور ِ دو عالم ایک جنازے میں بقیع تشریف لے گئے جنازے سے فراغت کے بعد واپسی پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دردِ سر شروع ہو گیا ۔ دردِ سر کی شدت سے تیز حرارت ہو گئی کہ سر مبارک پر بندھی پٹی کے اوپر سے حرارت محسوس ہونے لگی ۔ یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرض الموت کا آغاز تھا ۔ فخرِ دوعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِس مرض میں تقریباً 13یا 14دن تک مبتلا رہے ۔ شہنشاہ ِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اِسی بیماری کے عالم میں گیارہ دن تک نماز پڑھائی ۔ شافع محشر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری بڑھتی گئی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طبیعت روز بروز بوجھل ہوتی جا رہی تھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ازواج مطہرات سے پوچھتے کہ کل میں کہاں رہوں گا ۔ ازواج ِ مطہرات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سوال کو سمجھ گئیں ۔ اِس لیے ا نہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اجازت دے دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہاں چاہیں رہیں ۔ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ کے حجرہ مبارک یعنی مکان میں داخل ہوگئے ۔ حضرت عائشہ کے مکان میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فضل بن عباس اور حضرت علی بن ابی طالب سہارا دے کر لے گئے ۔ شہنشاہِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانے صحابہ کرام بہت زیادہ دکھی اور مضطراب تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کی وجہ سے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بے چین ، بے قرار اور بہت زیادہ غمگین تھے بار بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحت یابی کی دعائیں کی جارہی تھیں ۔ جس دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ کے مکان میں منتقل ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک پر پٹی بندھی ہوئی تھی ۔ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حیات ِ مبارکہ کا آخری ہفتہ حضرت عائشہ کے مکان میں گذارا۔ دوران بیماری ہماری ماں حضرت عائشہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حفظ کی ہوئی دعائیں پڑھ پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دم کرتی رہتی تھیں ۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جسم کی حرارت اور بڑھتی جا رہی تھی ۔شفاء اور صحت یابی کی امید میں حضرت عائشہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ مبارک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم مبارک پر بار بار پھیرتی تھیں کہ دستِ اقدس کی برکت سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری شفا میں تبدیل ہو جائے۔

PROF ABDULLAH BHATTI
PROF ABDULLAH BHATTI

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
South Africa and Sri Lanka
Previous Post جنوبی افریقا نے سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
Next Post پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔
Haji Muhammad Aslam

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.