yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

عشقِ رسول جنت سے بڑھ کر (3)

Yes 2 Webmaster March 14, 2015 1 min read
Protest
Share this:
Protest
Protest

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
میں مسجد نبوی میں اپنی پہلی نماز فجر پڑھ چکا سرور مستی اور سرشاری سے سرشار میں مسجد نبوی کی خوبصورتی اور روشنیوں میں گم ہو چکا تھا کبھی مسجد نبوی کے سنگ مرمر کے بنے ہوئے خوبصورت ستونوں کو دیکھ رہا تھا جن کے انگ انگ سے نور کے فوارے پھوٹ رہے تھے زائرین کا ایک ہجوم تھا زیادہ تعداد مقامی لگ رہی تھی جن کی قسمت پر مجھے رشک آرہا تھا کہ اِن کی قسمت میں مدینہ لکھ دیا گیا تھا مسجد کی لا محدود وسعتیں اور رنگ و نور کا سمندر میری آنکھوں کو خیرہ کر رہا تھا اور میں کسی حیرت زدہ بچے کی طرح خوشگوار حیرت سے چاروں طرف دیکھ رہا تھا ۔ آج مسجدِ نبوی کی وسعت کا یہ عالم تھا کہ مسجد کے اندر اِس کی چھتوں پر اور صحنوں میں تقریباً آٹھ لاکھ نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکتے تھے لیکن چودہ صدیاں پہلے والی ابتدائی مسجد نبوی کی حدود اور وسعت کیا تھی ۔میں چشمِ تصور سے دیکھ رہا تھا کہ شہنشاہِ مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مدینہ تشریف لائے ہوئے چودہ دن ہو چکے تھے اِن چودہ دنوں میں جہاں نماز کا وقت آتا وہیں نماز پڑھ لیتے ۔پھر مسجد بنانے کا ارادہ فرمایا۔ہماری ماں حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر نکلے اونٹنی مسجد والی جگہ پر بیٹھ گئی تو پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ جگہ ہماری مسجد کے لیے ہو گی پتہ چلا کہ یہ جگہ دو یتیم بچوں سہل اور سہیل کی ملکیت ہے جو اسعد بن زرارہ کے ہا ں پرورش پا رہے تھے پھر اِن دونوں یتیم بچوں کا بلایا گیا ۔اِن دونوں کا قیامت تک دائمی شہرت اور اعلی مقام ملنے والا تھا ایسا مقام کہ بادشاہ وقت بھی اُن کی قسمت پر رشک کرتے رہیں گے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچوں کو قیمت دینی چاہی لیکن سعادت مند بچوں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ جگہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوبطور عطیہ دیتے ہیں ۔فخر کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کے ساتھ مل کر مسجد کی تعمیر شروع کی شہنشاہ ِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود اپنے ہاتھوں سے پتھر اور گارا اٹھاتے اور ساتھ ساتھ یہ شعر پڑھتے جاتے ‘ ‘یہ بوجھ خیبر کی کھجوروں کا بوجھ نہیں اے ہمارے رب یہ تو انتہائی پاکیزہ اور نیک کام ہے ۔” کچی مٹی اور اینٹوں سے بنی یہ چھوٹی سی مسجد جِس کی چھت کھجور کی شاخوں پر مشتمل تھی پہلی اسلامی ریاست کا دارلخلافہ ، پارلیمنٹ ہائوس ، سر چشمہ رشد و ہدایت ، عدل و انصاف کا مرکز اور اسلامی علوم کی پہلی درس گا ہ تھی۔ مسجد نبوی کی توسیع اور تعمیرِ نو کا کام مختلف ادوار میں جاری رہا۔

ہر مسلمان حکمران اپنے لیے سعادت ِ عظیم سمجھتے ہوئے مسجدِ نبوی کو خوبصورت سے خوبصورت بنانے کی کوشش میں لگا رہا ۔ لیکن آلِ سعود کے دور میں خصوصاً شاہ فیصل شہید اور شاہ فہد بن عبدالعزیز کے ادوار میں ہونے والا کام سب سے بڑھ کر ہے ۔آج جو مسجد نبوی ہمیں نظر آتی ہے یہ حُسن ، خوبصورتی کا شاہکار ہے آج مسجد میں سینکڑوں چاند اور ستارے جگمگاتے برقی قمقموں کی صورت میں رنگ و نور کا سیلاب لا ئے ہوئے تھے نرم اور گذار قالین اور ائر کنڈیشنڈ مسجد میں بیٹھا۔ صدیوں پرانی مسجد کو تلاش کر رہا تھا جو کچی اینٹوں ، کھجور کی شاخوں اور تنوں پر مشتمل تھی جس کی اینٹوں، گارے، کھجورکی شاخوں اور تنوںمیں پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پسینے کی خوشبو رچی بسی تھی ۔میںاندازہ لگانے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہ مسجد کَس جگہ پر ہو گی۔

پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دنیا سے جانے کے بعد حضرت ابوبکر صدیق ، حضرت عمر فاروق ، حضرت عثمان اور حضرت علی کا دور میرے تصورمیں گھوم رہا تھا کہ مسجد کے کس حصے یا جگہ پر پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یہ عظیم ساتھی آتے جاتے ہونگے ۔پھر اچانک مجھے امام مالک یادآئے جو ساری عمر عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مدینہ سے باہر نہ جاتے اگر کبھی گئے تو فوری واپس آجاتے پھر اُن کا درس ِ حدیث امام مالک درس دیتے اور امام شافعی جیسا جلیل القدر شاگرد اپنی علمی پیاس بجھاتا اور جب امام مالک روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اشارہ کرتے اور فرماتے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا امام مالک زیادہ تر ننگے پائوں پھرتے کبھی کسی سورری پر اِس لیے سواری نہ کی کہ میں اُس زمین پر سواری پر بیٹھوں جہاں شہنشاہِ مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آرام فرما رہے ہیں۔پھر امام اعظم ابو حنیفہ کا یہاں آنا اور امام احمد بن جنبل کا عقیدت بھرا انداز کون بھول سکتا ہے پھر میں کھجور کے اُس تنے والی جگہ کو ڈھونڈنے لگا ۔ جو مسجد کی چھت کا ستون بھی تھا ۔ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دیتے ہوئے اکثر اِس کھجور کے تنے کا سہارا لیتے اور اِس کے ساتھ کھڑے ہو کر خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے پھر عشقِ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے معمور ایک انصاری خاتون نے سوچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھڑے ہونے سے تھکاوٹ ہو جاتی ہے ۔اِس لیے کیوں نا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے منبر بنا دیا جائے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو درخواست کی گئی تو شہنشاہِ عالم نے قبول فرمائی تو درخت کی لکڑی اور شاخوں سے بنا تین سیڑھیوں والا منبر تیار کر لیا گیا اورمسجد میں رکھ دیا گیا۔

جمعتہ المبارک کے دن سرورِ دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرمانے کے لیے کھجور کے تنے کے پاس سے گزر کر نئے منبر پر جلوہ افروز ہوئے ۔ابھی خطبے کاآغاز بھی نہیں ہوا تھا کہ مسجد میں سسکیوں اور چیخوں کی آوازیں آنے لگیں کہ جیسے کوئی جدائی میں بچوں کی طرح بلک بلک کر رو رہا ہے ۔صحابہ کرام حیران تھے کہ یہ کون رو رہا ہے تو پتہ چلا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدائی میں کھجور کا خشک تنا رو رہا تھا حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ وہ بچے کی طرح چیخ چیخ کر رو رہا تھا حضرت انس فرماتے ہیں وہ ایک مصیبت زدہ شخص کی طرح دہائی دے رہا تھا ۔محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے تشریف لا کر اُس تنے پر دستِ اقدس رکھتے ہیں گلے لگاتے ہیں حوصلہ دیتے ہیں گفتگو کرتے ہیں اُسے اختیا ر دیتے ہیں کہ اگر تو چاہے تو تجھے جنتی درخت بنا دیا جائے یا تجھے دنیا کا پھل دار درخت بنا دیا جائے۔

لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدائی میں رونے والے تنے نے جنتی ہونا پسند فرمایا ۔عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کیا بات ہے ایک دن حضرت عبداللہ بن عمر ایک مقام پر اونٹنی پر سوار دائر ہ بنا رہے تھے (گول چکر لگا رہے تھے) ان سے پوچھا گیا اِس طرح گول چکر لگانے کی کیا حکمت ہے تو انہوں نے کہا مجھے کچھ نہیں پتا میں نے اِس مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چکر لگاتے دیکھا تھا سو میں بھی اُسی طرح چکر لگا رہا ہوں ۔ ایک دن حضرت عمر نے حجرِ اسود کو مخاطب ہو کر کہا خدا کی قسم مجھے یقینا علم ہے کہ تو صرف ایک پتھر ہے نہ نفع دے سکتا ہے اور نہ نقصان اور اگر میںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے نہ دیکھا ہوتا تو تجھے کبھی بوسہ نہ دیتا۔

Prof Abdullah Bhatti
Prof Abdullah Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Senete Election
Previous Post کوئی انسان دوست بھی ایوان بالا میں پہنچ گیا
Next Post ٹوٹل پورا نہ کریں، سچ بولیں٩٠ پر چھاپہ
Rangers Arrest

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.