yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

لولی پاپ سے کشکول نہیں ٹوٹا کرتے

Yes 1 Webmaster March 2, 2015 1 min read
Syed Anwer Mahmood
Share this:
Begging Bowl
Begging Bowl

تحریر: سید انور محمود
لولی پاپ کانام تو سناہوگا آپ نے اور مطلب بھی جانتے ہونگے، جب آپ مزے سے لولی پاپ چوس رہے ہوتے ہیں تو یقینا کبھی یہ نہیں سوچتے کہ لولی پاپ کو ختم کرنے کیلئے کتنی دفعہ چوسنا ضروری ہے مگر امریکی سائنسدانوں نے اس بات کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اورایک پیچیدہ تحقیق کے بعد بالآخر معلوم کرلیا ہے کہ ایک لولی پاپ کو ختم کرنے کیلئےاوسطا کتنی مرتبہ چوسنا پڑے گا۔ سائنسدانوں نے نہایت پیچیدہ ریاضیاتی ماڈل کے ذریعےمعلوم کیا ہے کہ لولی پاپ کو ختم کرنے کیلئے اوسطا ایک ہزارمرتبہ اُسکوچوسنا پڑتاہے۔

یوں سمجھ لیں کہ ایک بچہ رورہا ہے اور آپ اسکو بہلانا چاہتے ہیں تو اُسکو لولی پاپ دے دیتے ہیں، بچہ لولی پاپ چوسنے لگتا ہےاوریہ بھول جاتا ہے کہ وہ کیوں رویا تھا۔ ہمارئے ملک میں مسائل ہی مسائل ہیں اور عام آدمی پریشان ہیں ایسے میں ہمارئے سیاستدان عوام سے جھوٹے وعدئے کرتے ہیں اور عوام یہ سوچ کر سیاستدانوں کے جھوٹے وعدوں پر یقین کرلیتے ہیں کہ جلدہی اُنکی مشکلات ختم ہوجاینگیں ۔ سیاستدانوں کے ان جھوٹے وعدوں کو آپ لولی پاپ بھی کہہ سکتے ہیں۔ جھوٹے وعدئے یا لولی پاپ جو ہمارئے سیاستدان بڑی کثرت سے عوام میں تقسیم کرتے ہیں اور موجودہ وزیر اعظم تو چونکہ ایک تاجر بھی ہیں لہذا ابھی تک اُن سے بہترعوام کو لولی پاپ کوئی نہیں دئے سکا، آجکل وہ ملک سے دہشت گردی اور کراچی میں امن قائم کرنے کی لولی پاپ بغیر ناغہ بانٹ رہے ہیں۔

انتخابات سے پہلے نوازشریف، اُنکے بھائی شہباز شریف اور پوری مسلم لیگ(ن) کے لیڈر کورس کے انداز میں عوامکے مسائل کا رونا رو رہے تھے اور عوام کو تمام مسائل حل کرنے کے وعدئے کی لولی پاپ بانٹ رہے تھے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں مسائل کا انبار لگا ہواہے، دہشت گردی، کرپشن، توانائی کی کمی، امن و امان، اسٹریٹ کرائم،تعلیم پر عدم توجہ، ساٹھ فیصد سے زیادہ عوامغربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں، بے شمار اور بھی دوسرئے مسائل ہیں جن میں ایک بڑا مسلئہ ہے غیر ملکی قرضوں کا۔

نواز شریف نے اپنے گذشتہ دور میں بھی کشکول توڑنےکا نعرہ لگایا تھا، مئی 2013ء کے انتخابات کےوقت اور اُسکے بعد بھی وہ کشکول توڑنے کا نعرہ لگاتے رہے، تازہ ترین تین سال میں کشکول توڑنے کا وعدہ وزیر اعظم نے چنیوٹ میں لوہے، تانبے اور سونےکے وسیع ذخائر کی دریافت پر کیا ہے، جبکہ پنجاب کے وزیراعلی اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے قوم کو لولی پاپ دیتے ہوئے فرمایا کہ ملکی لوہے سے بنائی جانے والی اسٹیل مل قوم کی تقدیر بدل دے گی، شہبازشریف جذباتی انسان ہیں اس لیے بھول گے کہ اس سے پہلے کراچی میں قائم اسٹیل مل بھی قوم کی تقدیر تو کیا بدلتی کرپشن کی وجہ سےقوم پر ایک بوجھ بنی ہوئی ہے۔

چنیوٹ میں قدرتی معدنی وسائل کی دریافت بہت بڑی خوش خبری ہے، معدنی دولت سےمالامال صوبہ بلوچستان کے ریکو ڈک ذخائر میں12.3 ملین ٹن تانبا اور0.9 ملین اونس سونا ریت تلے دبا ہوا ہے جو ایران اور چلی میں واقع تانبے اور سونے کے ذخائر سے بھی زیادہ ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ریکوڈک کا ذخیرہ حکومتی نااہلی کا شکار بن چکا ہے۔ کالاباغ میں درجہ دوم خام لوہا ہے تو سوات میں درجہ اول کے ذخائر ہیں، اسی طرح سندھ میں گیس اور آئل کے خزینے موجود ہیں۔ تھرمیں کوئلے کا انبار لگاہوا ہے، ہزاروں میگا واٹ بجلی پید اکرنے کے منصوبے کا افتتاح ہو چکا ہے، اس افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کے علاو ہ سابق صدرآصف زردار ی بھی موجود تھے۔ ہمارےپاس سعودی عرب کے تیل کے ذخائر سے تقریبا تین گنا زیادہ توانائی موجود ہے جسے استعمال کرنا وقت کا تقاضہ ہے جو پاکستان کو آٹھ سو سال تک پچاس ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرسکتا ہے۔

نواز شریف یہ تو کہہ رہےہیں کہ کشکول توڑ دینگے لیکن ہو اُسکے برعکس رہا ہے، الیکشن کے وقت نواز شریف کشکو ل توڑنے کا وعدہ کررہے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف کی حکومت نے نہ تو کشکول توڑا اور نہ ہی عوام کو کسی قسم کی سہولت دی بلکہ عوام کی مشکلات میں اور اضافہ ہوگیا ہے۔ نواز شریف کی حکومت میں اقتدار یا تو اُنکےخاندان میں بٹا ہوا ہے یا صرف چند قریبی دوستوںمیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو اُنکےکے سمدھی بھی ہیں پیشے کے حساب سے ایک چیف اکاونٹنٹ ہیں، نواز شریف کے گذشتہ دور میں بھی وہ ایک ناکام وزیر خزانہ رہ چکے ہیں، لیکن ان کی تعریف یہ ہے کہ وہ کشکول کا سائز بڑا کرنے میں ماہر ہیں۔

اس مرتبہ بھی نواز لیگ نے اقتدار میں آتے ہی آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ایک طویل مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو مزید 6.6 ارب ڈالر کا قرضہ دینے پر رضامند ہوا ہے۔یہ قرضہ پہلے سے زیادہ شرح سود پر اور زیادہ سخت شرائط پر پاکستان کو دیا جا رہا ہے،جس میں اولین شرط ریاستی اخراجات اور ذمہ داریوں میں کمی ہے۔ یعنی حکومت عوام کو دیجانے والی سبسڈیز کا مکمل خاتمہ کرے اور ریاستی اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز ترکرے۔

سال 2008ء میں ہر پاکستانی شہری 37000 روپے کا مقروض تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک اس رقم میں 64000 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوچکا ہے اور ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زیادہ کا مقروض ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے پانچ سالہ دور میں 34 ارب ڈالر سے قرض کو بڑھاکر 66 ارب ڈالر پر لے آئی تھی، نوازحکومت نے اُس میں تیزی سے اضافہ کیا اورپاکستانی ریاست اس وقت تقریباََ 80 ارب ڈالرکےبیرونی قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے۔

اگر اندرونی قرضوں کو بھی شامل کیا جائے تو پاکستانی ریاست کے کل قرضے 120 ارب ڈالر سے تجاوز کر جاتے ہیں۔کشکول توڑنے کا لولی پاپ دینےوالی مسلم لیگ (ن) کی حکومت جس حساب سے کشکول کا سائز بڑا کرتی جارہی ہے لگتا ہے یہ بیرونی قرض کے ہندسے کو جلدہی 100 ارب ڈالرتک پہنچادے گی۔ گذشتہ سال صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا ابھی یہ حکومت تین سال اور قرضے کے لیے کشکول لیکر پھرئے گی، ساتھ ہی صدر کا کہناتھا کہ “قرضے ہمارے لئے افیون کا نشہ بن چکے ہیں۔ اس افیون کی عادت ختم کرنے کےلئے مزید افیون کھانا پڑ رہی ہے”۔کیا نصیب پایا ہے اس بدنصیب پاکستانی قوم نےکہ اُسکا صدر قوم کو بتاتا ہے ہم افیون کےعادی ہیں اور افیون کھانے والے کےلیے کہا جاتا ہے کہ وہ کبھی بھی افیون کھانا نہیں چھوڑتا ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کوئی ایسی امید یا حکومت کا ایساکوئی اقتدام نظر آتا ہے کہ ہم امید کریں کہ کشکول ٹوٹ جائے گا، صرف کسی جلسے میں کھڑئےہوکر اعلان کرنے سے کشکول نہیں ٹوٹا کرتے۔ پاکستان میں سیاست کے نام پر چند خاندان حکومت کررہے ہیں جو اپنے مالی وسائل میں اضافے اور قومی وسائل کی لوٹ مار میں غرق رہتےہیں۔ یہ ہی حکمراں اس کشکول میں پڑی ہوئی بھیک کو اپنا حق سمجھ کر لوٹ لیتے ہیں اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان کے ان علی بابا چالیس چوروں نے پچاس ارب ڈالر سے زائد کی قومی دولت غیر ملکی بینکوں میں جمع کروا رکھی ہے۔ پاکستان کی ساٹھ فیصد سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے،جن کی روزانہ کی آمدنی دو سو روپے یا اُس سے کم ہے۔ملک کی اکثریت کو پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں کے بستر ان مریضوں سے بھرے رہتے ہیں جو یہ پانی استمال کرتے ہیں۔ بچوں کی ایک بڑی اکثریت تعلیم سے محروم ہے۔ غیرملکی قرضے یا بھیک ابھی تک پاکستانی عوام کی مشکلات بڑھاتے رہے ہیں، یہ عام آدمی کے کسی کام کے نہیں اور اس کے نتیجے میں آنے والی نسلیں بھی مشکلات کا شکار ہونگیں ۔ پاکستان بنیادی طور پر جن عالمی مالیاتی اداروں کا مقروض ہے اُنکا ہمیشہ سے مطالبہ غریب کش اور امرا نواز پالیسیوںکا نفاذ رہا ہے۔

اگر حکمراں چاہیں تو اپنےاثاثے بڑھانے کی جگہ پاکستان اور پاکستانی عوام کےلیے سوچیں تو کشکول ٹوٹ سکتا ہے۔پاکستان بلاشبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اس سے ملک میں نہ صرف معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے بلکہ کشکول بھی توڑا جاسکتا ہے، لیکن یہ اُس وقت ہی ممکن ہوسکے گا جب انفراسٹر کچر مضبوط ہو اورسرکاری اداروںمیں کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو، یہ کام صرف نیک نیتی اور سچی لگن سے ہی کیے جاسکتے ہیں۔اسکے لیے ملک کے تمام وسائل کو استمال کیا جائے، صرف ٹیکس کا نظام ٹھیک کرلیا جائےتو شاید آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرروت نہ پڑئے مگر جہاں اسمبلی کے ممبران اور حکمران ہی ٹیکس ادا نہ کرتے ہوں وہاں یہ سب دیوانے کی بڑ ہے۔

ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ ہم اپنے ملک میں موجود معدنی ذخائر سے فائدہ اٹھایں، کشکول کا خاتمہ کریں تاکہ ملک میں خوشحالی ہو اور ہر پاکستانی زندگی کا لطف اٹھا سکے۔نواز شریف اگر سیاسی نعرہ بازی کے طور پرکشکول توڑنے کی بات کررہے ہیں تو یہ بات وہ پہلے بھی کرچکے ہیں، اُن کا یہ نعرہ پہلےبھی پاکستانی عوام کےلیے ایک لولی پاپ تھا اور اب جب دوبارہ کشکول توڑنے کا کہہ رہےہیں تو بھی یہ عوام کےلیے ایک لولی پاپ ہےلیکن اب ایک فرق ہے کہ پہلے عوام اُنکے لولی پاپ کو چوسا کرتے تھے لیکن اب تھوک دیتےہیں کیونکہ عوام جان گئے ہیں کہ لولی پاپ سے کشکول نہیں ٹوٹا کرتے۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں، عمران خان
Next Post سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج
Raja Pervez Ashraf

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.