yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سینیٹ انتخابات اور ہارس ٹریڈنگ

Yes 2 Webmaster March 2, 2015 1 min read
Pakistan Senate
Share this:
Pakistan Senate
Pakistan Senate

تحریر : نجیم شاہ
بڑے چودھری صاحب سچ کہتے ہیں کہ سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ نہیں کھوتا ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔ سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اورلوٹا کریسی کا شور بڑھتا جا رہا ہے، یہاں تک کہ رحمان بابا بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں لوٹوں کی اقسام تک بیان کر ڈالیں۔ قبل ازیں ڈاکٹر شاہد مسعود صاحب بھی ایم پی ایز، سینیٹرز کو خچر، گدھے، گھوڑے اور سینیٹ کو جانوروں کا اصطبل قرار دے چکے ہیں۔ سینیٹ کے ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ نے قومی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ ایوانِ بالا کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کوئی نئی روایت نہیں ہے، پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں یہ کھیل ایک طویل عرصے سے جاری و ساری ہے اور ملک کی تمام بڑی جماعتوں کے سرکردہ اور باوسائل سیاست دان اس کھیل میں اہم کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔ جیسے جیسے سینیٹ انتخابات کے دن قریب آ رہے ہیں سینیٹر بننے اور ووٹ دینے کی بولی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ہماری پارلیمانی تاریخ میں ایک عرصے سے یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ وہ افراد جو عام انتخابات میں ہار جائیں یا جنہیں عام انتخابات میں جیتنے کی کوئی اْمید نظر نہ آ رہی ہو ایسے لوگ پیسے کے زور پر سینیٹر بننے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ انہیں ووٹ دینے والے اراکین اسمبلی بھی راتوں رات کروڑ پتی بن جاتی ہے۔ سینیٹ کے انتخابات ہر تین سال بعد آدھے تعداد کی نشست کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں اور ممبران کی مدت چھ سال ہوتی ہے۔ گزشتہ بیس سالوں سے سینٹ میں پیسہ چل رہا ہے اور سینیٹ کے انتخابات میں اراکین اسمبلی اپنے ووٹ بیچتے آئے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ پاکستان میں سیاست ایک منافع بخش کاروبار بن چکی ہے۔ تین سال پہلے ہونے والے انتخابات میں تو سینیٹ کی ایک نشست ستر کروڑ روپے میں بک چکی ہے۔ ایک ٹیکسٹائل مل لگانے میں تقریباً پچاس کروڑ لگتے ہیں

لیکن گزشتہ الیکشن میں سینیٹ کی ایک نشست پینسٹھ سے ستر کروڑ میں فروخت ہوئی۔ نوٹوں سے بھری گاڑیاں پارلیمنٹ کے چکر لگاتی رہیں اور ارکان اسمبلی بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گئے۔ اس دفعہ بھی حالات اسی طرف جا رہے ہیں۔ بیس سے پچیس کروڑ میں سینیٹ کی ایک ایک نشست کا سودا ہو رہا ہے، جبکہ فاٹا سے سینیٹر بننے کیلئے بولی چالیس کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح فاٹا میں سینیٹر کیلئے ووٹ کی بولی پچیس کروڑ، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے ارکان کیلئے تین سے چھ کروڑ روپے کی پیشکش ہو چکی ہے۔ انتخابات میں متوقع ہارس ٹریڈنگ سے ہر پارلیمانی جماعت پریشان ہے اور ہر جماعت کی خواہش ہے کہ ایسا طریقہ انتخاب ہو کہ اس کو پورا حصہ ملے۔ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والے سینیٹ انتخابات کا سب سے زیادہ خطرہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کو ہے۔ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ خیبرپختونخواہ میں ان کے ارکان کی ایک بڑی تعداد ہارس ٹریڈنگ میں شامل ہو گی جس کی وجہ سے پارٹی سینیٹ کی دو سے تین نشستوں سے محروم ہو سکتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں یہ خطرہ ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان خفیہ رائے شماری میں پارٹی کے مخالف ووٹ دینگے اور اس کی بازگشت لیگی حلقوں میں واضح سنائی دے رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو خیبرپختواہ، سندھ اور بلوچستان بھی نہ صرف خطرہ ہے بلکہ یقین ہے کہ ان کے بعض ارکان ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ سینیٹ کے انتخابات میں متوقع ہارس ٹریڈنگ کے کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے اس پر احتجاج کرنا شروع کر دیا، چونکہ میاں صاحب کو بھی یہ فکر کھائے جا رہی ہے کہ اندر ہی اندر جو کھچڑی پک رہی ہے، اس کے نتیجہ میں کہیں باغی ارکان ان کا دیوالیہ ہی نہ نکال دیں، انہوں نے سینیٹ انتخابات کیلئے آئینی ترمیم لانے کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اراکین اسمبلی سیکرٹ بیلٹ کی بجائے اپنے ووٹ کا استعمال شو آف ہینڈ سے کرینگے جس سے ان کے ڈیفیکشن کرنے کا چانس ختم ہوجاتا ہے۔عمران خان اور سراج الحق نے اس ترمیم کا خیرمقدم کیا لیکن پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کے پیٹ میں مروڑ پڑنا شروع ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو حسب معمول اس میں جمہوریت کے خلاف سازش نظر آ گئی ہے جبکہ مولانا کے خیال میں اس ترمیم سے سارے اراکین اسمبلی کو مشکوک بنا دیا جائے گا جس سے ان کی ”عزت” پر حرف آئے گا، اس لیے وہ اس ترمیم کی حمایت نہیں کر سکتے۔ مولانا صاحب نے یہاں تک فرمایا کہ ابھی وہ حالیہ اکیسویں ترمیم سے ڈسے ہوئے ہیں اور ایک مزید ترمیم سے ڈسنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔

بائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرنے کی پیپلز پارٹی کی منطق تو سمجھ آ رہی ہے کہ اگر خفیہ رائے شماری سے ووٹنگ ہوتی ہے تو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے باغی اراکین وفاداریاں تبدیل کر سکتے ہیں جس کے باعث پیپلز پارٹی کیلئے دوبارہ سے سینیٹ میں اکثریتی پارٹی بننے کی راہ ہموار ہو جائے گی، جبکہ شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ ہو گی تو پھر اخلاقی دبائو کی وجہ سے اراکین اپنے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کر پائیں گے اور یوں زیادہ شفافیت دیکھنے میں آئے گی۔ جہاں تک مولانا کی طرف سے بائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ ہے تو اس بارے تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری صاحبہ واضح کہہ چکی ہیں کہ مولانا سینیٹ انتخابات سے خوفزدہ ہیں اور بائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت سے اس لیے انکاری ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں پیسے کا کھیل ختم ہونے سے مولانا کا کھیل بھی ختم ہو جائے گا۔ اس میں شک نہیں کہ مولانا کے اراکین اسمبلی پچھلے انتخابات میں بھی بکتے آئے ہیں اور حالیہ انتخابات میں بھی لگتا ہے کہ وہ کروڑوں روپے اسلامی نظام کے لئے اکٹھا کرنے جا رہے ہیں۔ سینیٹ انتخابات نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو گہرے سمندر کے درمیان لاکھڑا کر دیا ہے۔ ایک طرف مسلم لیگ (ن) کے وفاداریاں بیچنے کیلئے بے تاب باغی ارکان اسمبلی ہیں تو دوسری طرف آصف زرداری اور مولانا جیسے سودے بازی کے ماہر سیاست دان ہیں، جو سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کی خواہش سے مغلوب میاں صاحب سے اپنی حمایت کی بھاری اور ایک حد تک ناقابل برداشت قیمت وصول کرنے کے درپے ہیں۔ 5 مارچ کے سینیٹ انتخابات میاں صاحب کیلئے آزمائش سے کم نہیں۔

وزیراعظم کو اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں اِدھر یا اُدھر کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔ ہمارے پارلیمانی نظام کی تمام خامیاں اور برائیاں اپنی جگہ مگر آج ہارس ٹریڈنگ پر قابو پانے کیلئے جو کوششیں ہو رہی ہیں وہ خوش آئند ہیں۔ اس کی جو بھی وجوہات ہوں، ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہئے اور جو لوگ اسکی مخالفت کرتے ہیں وہ وقتی مفادات کے اسیر ہیں۔ مولانا کے اس جواز میں کوئی وزن نہیں کہ اکیسویں ترمیم کے ڈسے ہوئے ہیں، بائیسویں ترمیم کی حمایت نہیں کر سکتے، گویا اکیسویں ترمیم اگر ان کے حق میں نہیں تھی تو وہ اب نئی ترمیم کے ذریعے کوئی بھی خیر کا کام نہیں ہونے دینگے؟ جبکہ پیپلز پارٹی کا انکار بھی خلوصِ نیت کا اظہار نہیں ہے۔ ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ اور اس کے بدن پر ناسور ہے۔ اسے مٹانے اور کاٹ پھینکنے کیلئے ہر سیاسی پارٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ موجودہ حالات میں ہارس ٹریڈنگ پر قابو پانے کیلئے اوپن ووٹنگ کے علاوہ کوئی تدبیر کارگر نظر نہیں آتی۔ اگر نیت ٹھیک ہو تو سب کچھ ممکن ہے۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے سب سے پہلے ہارس ٹریڈنگ کیخلاف آواز اٹھائی اور پھر خیبرپختونخواہ اسمبلی سے سینیٹ انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کیلئے قرارداد منظور کراکر دونوں جماعتیں بازی لے چکی ہیں، باقی جماعتوں کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر : نجیم شاہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
ALLAH
Previous Post ” اللہ اکبر” کی بے حرمتی کا انجام !
Next Post زندگی کی دوڑ میں کامیابی کی جستجو
Success

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.