yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

22 ویں ترمیم، حکومت مولانا کو منانے میں ناکام

Yes 1 Webmaster March 1, 2015 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Share this:
Maulana Fazlur Rehman
Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت ہفتہ کو جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ انتخابات کے لیے اوپن پولنگ کے حوالے سے مجوزہ 22 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے رضامند کرنے میں ناکام رہی۔ مولانا فضل الرحمان نے منسٹر انکلیو میں اپنی سرکاری رہائشگاہ کے باہر دو وفاقی وزراء سے ملاقات کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ” حکمران اتحاد کا حصہ ہونے کے باوجود ہمیں مجوزہ ترمیم پر تحفظات ہیں۔ یہ دونوں وزراء اس معاملے پر ایک ڈیل کی توقع کے ساتھ مولانا سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ بعد ازاں جے یو آئی ف کے سربراہ نے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

دونوں رہنماﺅں نے اس معاملے پر مشترکہ موقف اپنایا، جبکہ سیاسی صورتحال اور دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کے امکانات خصوصاً خیبرپختونخوا میں، جہاں یہ دونوں اپوزیشن میں ہیں، کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل مولانا نے وفاقی وزراء پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق کی موجودگی میں صحافیوں کے سامنے کہا تھا ” اوپن پولنگ کے خیال کی حمایت کرکے میں اپنے اراکین کو یہ پیغام نہیں دینا چاہتا کہ ان کی وفاداری شبہات کا شکار ہیں، دیگر جماعتوں کو اس طرح کا پیغام بھیجنے سے گریز کرنا چاہئے۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے طویل گفتگو سے گریز کرتے ہوئے بس یہ کہہ کر وہاں سے لے گئے کہ جے یو آئی ایف کے سربراہ کے تحفظات وزیراعظم نواز شریف تک پہنچا دیئے جائیں گے اور توقع ہے کہ انہیں حل کرلیا جائے گا”۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان سے اس معاملے پر رابطہ کیا اور ان کی جماعت دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے فوجی آمریت نے جمہوری اور اخلاقی اقدار کو تباہ کردیا ہے اور فرقہ واریت، سیاست میں رشوت کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس گند کو جمہوریت پسند جماعتوں کے تعاون سے ختم کرے گی۔ جے یو آئی نے اس موقع کو خیبرپختونخوا میں اپنے مرکزی حریف پی ٹی آئی کو الزام کا نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا اور کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون اس لیے کر رہی ہے کیونکہ اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد وہ اسمبلی میں واپسی کے لیے جواز تلاش کررہی ہے۔

مولانا کے خیال میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کو سینیٹ انتخابات کا مسئلہ بھی حل کرنا چاہئے جو کہ پی ٹی آئی کا دھرنا ختم ہونے کے بعد سے فعال نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی اراکین اسمبلیوں میں واپس آجاتے ہیں تو انہیں ” اجنبی” تصور کیا جانا چاہئے۔ دوسری جانب ہفتہ کو مسلم لیگ ق کے سنیئر رہنماء ایس ایم ظفر نے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کے نام خط لکھتے ہوئے 22 ویں ترمیم کی حمایت پر احتجاج کیا اپنے خط میں ایس ایم ظفر نے پارٹی قیادت کو اتنا بڑا فیصلہ جماعت کی ایگزیکٹو پارٹی میں بحث کے بغیر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Umrah Visitors
Previous Post قومی ائر لائن نے عمرہ زائرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
Next Post گلگت جیل فرار، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد زیر حراست
Gilgit jail

Related Posts

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.