yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

بمبار پولیس لائن تک کیسے پہنچا ….؟؟

Yes 2 Webmaster February 20, 2015 1 min read
Lahore Attack
Share this:
Lahore Attack
Lahore Attack

تحریر : بدر سرحدی
نومبر ٢٠١٤ میں واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکہ جس میں ٦٠ ،سے زائد معصوم پاکستانی مارے گئے تب ۔بھی لکھا تھا ،کے خود کش بمبار آسمان سے اترا یا زمین سے اوپر نہیں آیا ،وہ یہاں تک کیسے پہنچا ،اِس سے قبل بھی لکھا تھا کہ دہشت گرد اپنے ٹھکانوں سے نکل کر ملک میں سہولت کاروں ،یا ہماری آسینوں میں چھپے بیٹھے ہیں جبکہ فوج انہیں پہاڑون اور غاروں میں تلاش کر رہی ہے اور پہاڑوں پر بمباری کر رہی ہے ،مگر وہ تو پہلے ہی ہماری آستینوں میں چھپ گئے ہیں ،جو خفیہ اداروں کی نظروں سے بہت دور ہیں اب اسٹیشن کی طرف سے آنے والوِ ں کو بھی چک کیا جاتا ہے ریلوے ہیڈ کوارٹر کے سامنے پولیس کا ناکہ ہے ،اور اسٹیشن کی طرف جاتے ہوئے بھی پولیس لائن سے پہلے ناکہ ہے ،تو پھر یہ بم بار اُن کی نظروں سے چھپ کر ٹارگٹ تک کیسے پہنچاخیال رہے دوراستے کھلے تھے ،ایک ڈیورنڈ روڈ سے گلیوں سے دربار بی بی پاک دامن سے ہوتے ہوئے ایمپرس روڈ، اور دوسرا علامہ اقبال روڈ سے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں سے گذر کر ایمپرس روڈ تک ، مگر بمبار ان راستوں سے قطعی واقف نہیں تھا وہ تو روبوٹ ہوتا ہے اُسے کوئی سہولت کار انگلی پکڑ کر ٹار گٹ تک لاتا ہے زمین سے نکلا یا آسمان سے نہیں اُترا… وزیر اعظم کہتے ہیں کوئی دوسرا آپشن نہیں دہشتگردوں کے مقدمے فوجی عدالتوں میں چلیں گے ابھی تو صرف دو ماہ ہوئے ہیں ….!!

عسکری و سیاسی قیادت ایک صفحہ پر ،دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتنا ہے ،چاہے پچاس ہزار عوام اور مارے جائیں،چیف آف آرمی اگلے دن کابل میں افغان صدر سے ملے اور کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،کسی کو بھی دوسرے ملک کے خلا ف اپنی سر زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ….چیف صاحب اس کا مطلب ہے کہ اب تک وہ آپ سے اجازت لے کر کاروائی کرتے آئے ہیں …نہیں جناب،انہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت ہی نہیں وہ جب چاہیں جہاں چاہیں بم بلاسٹ کر سکتے ہیں ، ابھی پولیس لائنز دھماکہ زیر بحث ہے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں کہ اسلام آباد میں امام بار گاہ پر دھماکہ ہو گیا ان کے لئے کوئی مقام سیکیور نہیں پولیس لائنز خود کش دھماکے کی زمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کر لی ہے ،تاریخ کی شائد پہلی جنگ ہے کہ ایک طرف بہترین تربیت یافتہ جدید اسلحہ سے لیس فوج ، ضرب عضب پر اب تک بقول وزیر خزانہ چالیس کروڑ ڈالر خرچ ہو چکے ہیں مزید ایک ارب ڈالر خرچ ہونگے،

دوسری طرف ایک نظریہ سے لیس جنگجو جنہیں اسلحہ سے شکست نہیں دی جاسکتی کہ یہ نظریہ کی جنگ ہے ،اور پھر سادہ کپڑوں میں سہولت کار ہم میں سے ہیں جنکی شناخت نہیں …مقام فکر ہے انٹیلی جنس اور دیگر ادارے یہ اطلاع دیتے ہیں کہ خود کش بمبار شہر میں داخل ہو چکے ہیں مگر وہ یہ بتانے سے عاجز ہیں کہ یہ بمبار کس سنٹر میں تیار ہوتے ہیں اور انکی تیاری میں کتنا وقت لگتا ہے اور پھر شہر تک کیسے اور کس ذریعہ سے پہنچتے ہیںمحض تکا لگا تے ہیں وزارت داخلہ یہ اطلاع آگے پہنچا دیتی ہے اور بری الزمہ ہو جاتے ہیں،اگر انٹیلی جنس اتنی ہی فعال ہے تو اُس مقام کی نشاندہی کرے جہاں یہ پنیری تیار ہوتی ہے ، کہ صرف پاکستان ہی میں یہ بم بار تیار ہوتے ہیں ،کیونکہ یہ ٹیکنولوجی کسی اورملک کے پاس نہیں، یہ کہا جائے کہ بھارت سے یا اسرائیل سے در آمد کئے جاتے ہیں ،تو غلط اور خود کو دھوکا دینا ہے …

اِس ایک بمبار کی تیاری پر کچھ بھی خرچ نہیں ہوتا محض چند دن میں بمبار تیار ہو کر ٹار گٹ تک پہنچا دیا جاتا ہے یہ کہنا غلط ہو گا کہ ادارے لاعلم ہیں انہیں علم ہے کہ بمبار کہاں اور کیسے تیار ہوتے ہیں مگر مصلحت کوشی نے تالے لگا رکھے ہیں …. یہ بمبار توہرگز دہشت گرد ی کے زمرے میں نہیں آتے کہ انہیں تو یہ علم ہی نہیں ،کہ وہ کون ہے اور کہاں جا رہا ،وہ ہپناٹائز کردئے جاتے ہیں، کہ آج تک کسی بمبار کی جننے والی نے سامنے آکر یہ نہیں کہا کہ میرا بیٹا شہادت کے مرتبے پر فائز ہو گیا،نہ قبر نہ مقبرہ نہ کوئی رونے والا سامنے آیا ،یہ یتیم اور لاوارث ہوتے ہیں جنہیں …..اصل دہشت گرد تو وہ ہیں جن کے ہاتھ میں اُ ن کی تاریں ہوتی ہیں ،ضرورت ہے کے تمام دستیا ب وسائل استعال کرتے ہوئے بمبار کی ماں کو مارا جائے کے وہ بمبار پیدا نہ کر سکے ، محض پہاڑوں پر بمباری کرنے سے یا گرفتاریوں سے دہشتگردی یا دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن نہیں ، اور پھر مار آستین کا سر کچلنا تو بہت ہی مشکل کام ہے،

دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے ، سہولت کاروں کی تلاش بھی از بس ضروری ہے تاکہ مگر یہ کام بھی قدرے مشکل ہے کہ یہ بھی پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں ان دہشت گردانہ کاروائیوں کے خوف سے لاہور میں عمارتوں کا حُسن گہنا دیا ہے سڑکیں بند عمارتوں کی فصیلیں اونچی اور خاردار تار لگا دئے اس عرصہ میں خار دار تاریں بنانے والوں کا کارو بار خوب چلا ہے ،پنجاب اسمبلی کی خوبصورت عمارت بیس پچیس برس قبل سمٹ منار دیکھنے کے لئے لوگ آتے کے نیچے میوزم دیکھتے اور لان میں بیٹھ کر سستاتے مگر آج یہ عمارت اونچی دیواروں اور خار دار تاروں سے ڈھانپ دی گئی ہے لاہور کینٹ چاروں طرف سے سیل ہے حتیٰ کہ CMH ,، لاہور بھی مارے خوف کے سیل کر دیا ہے،

شامی روڈ سے CMHکی طرف جانے والا راستہ دیوار بنا کر بند کر دیا ,اور ہر وقت فوجی گشت کرتے نظر آتے ہیںایسا خوف تو ٦٥ء اور ٧١ء کی پاک بھارت جنگ کے دنوں میں بھی نہیں دیکھا ،جو آج دیکھا جا رہا ہے کہ ملک کی فضائیں بھی خوفزدہ ہیں ….،دہشت گرد وہ آکاس بیل ہے جو سبزہ تو کیا سوکھی جھاڑیوں کو بھی چٹ کر رہی ہے ،حادثہ کے بعد محض شواہد اکٹھے کرنا یا ڈی این ٹیسٹ ،کروانا ….دیکھنا یہ ہے کہ بمبار وہاں کیسے پہنچا ،کون لایا

Badar Sarhadi
Badar Sarhadi

تحریر : بدر سرحدی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Thief
Previous Post (احسن آباد۔ قبضہ مافیہ اور چوروں کے چنگل میں)
Next Post ڈیرہ بگٹی دھماکے سے 3 افراد زخمی، پسنی میں چار ملزم فرار، کوہاٹ سے دہشتگرد گرفتار
Dera Bugti

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.