yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کاش!

Yes 1 Webmaster February 10, 2015 1 min read
love
Share this:
love
love

تحریر: محمد جاوید اقبال صدیقی
میل جول، محبت، دوستی، سب ایک عجیب و غریب طلسماتی جذبہ مانا جاتا ہے اگر یہ طاقت بن جائے تو فقیر کو بادشاہ سے ٹکر لینے کا حوصلہ دیتی ہے اور اگر یہ کمزوری بن جائے تو زر و جواہرات اور ناز و نعم میں پلے شہزادے کو جنگلوں کی خاک چھاننے پر مجبور کر دیتی ہے۔ محبت کبھی نہیں مرتی، دوستی کبھی ختم نہیں ہوتی، کبھی یہ بارش کی طرح برستی ہے تو کبھی صحرا کی تپتہ ریت میں پھول بھی کھلا دیتی ہے۔ محبت و دوستی وہ لطیف احساس ہے جو ہر خاندان میں موجود ہے، کسی نے کیا خوب الفاظوں کا پیراہن کہا ہے کہ ” پتہ نہیں لوگ نفرت کرنے کے لئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں مجھے تو محبت کے لئے بھی زندگی مختصر لگتی ہے۔”
بے مثال کردار کی مالک عورت پر آج مختلف حربوں کے ذریعہ ظلم و تشدد کیا جاتا ہے ۔ اسے کہیں مادرِ رحم میں ہلاک کیا جاتا ہے تو کہیں پیدائش پر اسے منحوس قرار دینے کی بے ہودہ رسوم بھی سماج میں رائج ہے۔ بیٹ کی پیدائش پر باپ سے لے کر دادا، دادی اور ہر کوئی ناراض دکھائی دیتے ہیں جبکہ محسنِ انسانیت سرور کائنات ۖ کا ارشادِ پاک یہ ہے کہ جس شخص کی دو بیٹیاں ہیں اگر وہ ان کی تعلیم و تربیت اچھی طرح کرے شادی کر دے تو وہ جنتی ہے۔ آپ ۖ نے بیٹی کو رحمت قرار دیا ہے۔کاش! لوگ یہ سب کچھ سمجھ لیں تو ان کی زندگی بھی خوشیوں اور شادمانیوں سے لبریز ہو جائے۔ بیٹی خدا کی رحمت ہوتی ہے ،مگر آج مسلم معاشرہ کا حال اس کے برعکس ہے۔ بیٹی کی پیدائش پر خوشی منانے کے بجائے گھر کے افراد بالخصوص خواتین کے چہروں پر ناراضگی کے آثار نمودار ہو جاتے ہیں۔ سماج میں بیٹی کو ایک بوجھ تصور کیا جا رہا ہے۔ بیٹی خدا کی رحمت ہے جس گھر میں بیٹی نہ ہو اس گھر کی مثال ویران کدہ سے کیا جاا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ اس کی پیدائش پر گھر میں رحمت و برکت اللہ رب العزت نازل کرتے ہیں۔

”خالد بن ولید کا یہ قول کس قدر سچی ہے کہ جب موت پکی نہ ہو تو موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے۔ اور جب موت مقدر ہو جائے تو زندگی دوڑتی ہوئی موت سے لپٹ جاتی ہے۔ خدا کی عطاء کردہ زندگی سے زیادہ کوئی جی نہیں سکتا اور موت سے پہلے کوئی مَر ہیں سکتا۔ ”بس یہی بات ذہن میں بٹھا لی جائے تو زندگی کے کافی غم دور ہو جائیں گے اور لوگ بے راہ روی چھوڑ کر اصل اور حقیقی کے زندگی کی طرف لوٹ جائیں گے۔بس! معاملہ ہے صرف سمجھنے اور سمجھانے کا۔ اب جس کی جیسی سوچ؟ عورتوں کا کام ہر چیز کی صفائی کرنا ہوتا ہے۔ گھر کی ہر چیز صاف رکھنا وہ اپنا اوّلین فرض سمجھتی ہیں اور اس کو نبھانے میں کبھی کوتاہی نہیں کرتیں۔ اپنے آپ کو سنوارنا، بچوں کو سجانا، صاف ستھرا رکھنا اور اپنے شوہر کی ہر ضرورت کو پورا کرنا ، ہر روز کا معمول ہے۔

اپنے ہال و کچن کی اور صحن کی دیکھ بھال کرتے کبھی نہیں تھکتیں۔اپنے خاندان و رشتہ دار، پڑوسیوں کے حقوق اور سہیلیوں کی دل جوڑی، بچوں کی ہر فرمائش کے مطابق ان کی ہر چیز کی تمان کو پورا کرنے میں کبھی نہیں تھکتی۔ ہر کام کو بڑی خوش دلی سے پورا کرتی ہیں۔اپنے شوہر اور دیگر لوگوں کی پسندیدہ ڈش بنا کر کھلانے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔ تو اس کا بدلہ انہٰں کیا مل رہا ہے۔ خود آپ ہی سوچیئے، ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔ آپ بیٹے ہیں تو ماں کی کتنی خدمت کر رہے ہیں؟ اگر بیٹی ہیں تو ماں کی کتنی فرمانبرداری کر رہی ہیں؟ اگر شوہر ہیں تو خدمت کے بدل آپ کتنی توجہ کر رہے ہیں؟ اگر آپ ساس ہیں تو آپ کی بہو کی خدمت کے بدل کتنی ممتا اُن پر لٹا رہی ہیں، اگر آپ سُسر ہیں تو کتنا رحم و کرم ان پر کر رہے ہیں اور اگر آپو دیور ہیں تو آپ کی بھابھی کا کتنا ساتھ دے رہے ہیں۔ اگر آپ نند ہیں تو کتنا بھابھی کے ساتھ ان کے سکھ دکھ میں ساتھ دے رہی ہیں، اگر آپ جیٹھ ہیں تو کیا آپ اپنے بڑے ہونے کا فرض ادا کر رہے ہیں؟ اگر آپ جیٹھانی ہیں تو کتنا آپ کی چھوٹی بہن سمجھ کر ان کی غلطیوں کو دَر گزر کر رہی ہیں۔ اگر آپ دیورانی ہیں تو کتنا باجی باجی کہہ کر ان کا باجہ تو نہیں بجوا رہی ہیں کیونکہ ایک خاندان میں اگر رہنا ہے تو آپ کا دل دریا ہونا پڑھے گا ورنہ روز روز جھگڑے اس گھر کا مقدر بن جائے گا۔ کاش! ہر کوئی اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنا حق ادا کرے تو معاشرہ ہی سدھر جائے۔
ملک میں جمہوریت رائج ہے مگر آج بھی عورتوں کو اُن کا اصل مقام میسر نہیں، ووٹ ہر دور میں عوام ہی دیا کرتے ہیں اُن میں خواتین کا بھی ایک بڑا کردار رہتا ہے مگر کیا جائے کہ اُن کے درد کو سمجھ کر مسائل کو حل کرکے داد رسی کرنے والا کوئی نہیں۔ شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ:

فیصلہ تو ہو چکا ہے، دیکھنا اب بس یہ ہے
کس کو بہتر مانتے ہیں، کس کو رَد کرتے ہیں لوگ
وقت کی ہر چال کو پڑھ کر، دیا کرتے ہیں ووٹ
اس طرح نظم جمہوری کی مدد کرتے ہیں لوگ

یہ بات تو واضح ہے کہ مسلمانوں کی قومی زندگی کو حقیقی خطروں کا سامنا ہے۔ ایک مشکوک اور بے یقین مستقبل کی طرف ملت کا سفر جاری و ساری تو ہے مگر کب کہاں کیا ہو جائے اس سے نہ وہ واقف ہیں اور نہ ہم۔ آئے دن کی سرد و گرم فضا، گہرے اور دورس نتائج کے حامل بڑے واقعات رہنمائوں کے شعور و ذہن پر کوئی نتیجہ خیز اور مفید اثر نہ ڈال سکے بلکہ ہر بڑے واقعہ کے بعد ان کا شعور اور ذہن پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدگیوں اور الجھنوں میں گرفتار نظر آتا ہے۔ فکر و فہم کے سانچوں کو تو عملی اور حقیقی شکلوں سے توڑ پھوڑ کے رکھ دیا ہے، پھر بھی یہ دیکھنے میں ضرور آتا ہے کہ مستقبل قریب کے لئے کوئی نیا سانچہ ہی تیار نہیں کیا گیا جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔

عوام ہو ں یا کوئی اور اپنی اپنی زندگی میں ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق فیصلے ضرور کرتے ہیں اب فتح و شکست میں سے کوئی ایک ہی چیز ہی مقدر کا حصہ بن سکتی ہے۔ فتح مل جائے تو عوام الناس کی سمت سنور جائے۔ شاعری کی زبان میں مختصر کرتا ہوں کہ:

شکست و فتح مقدر ہے وَلے ائے میر!
مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا

ہماری پہلی بد قسمتی تو یہی رہی ہے کہ ہم فطرتاً جذباتی واقعی ہوئے ہیں مختلف عوامل اور اسباب کی بدولت ہمارے فکر و ذہن پر خوابوں کی گرفت ہمیشہ سے مضبوط رہی ہے، اس مضمون میں کئی طرح کے مسائل کی نشاندہی کر دی گئی ہے، سیاسی بھی، خواتین کی بھی، اورکئی دوسرے بھی مگر پڑھنے کے باوجود ایسا لگتا ہے سب کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے مگر ایک بات تو سچ ہے کہ کوئی خواہ حقیقت سے آنکھیں چُرا کر خودکو بھی اور اہلیانِ وطن کو بھی تضحیک کا باعث بنا رہے ہیں۔

اختتامِ کلام بس اتنا کہ:جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے۔

Jawed Siddiqi
Jawed Siddiqi

تحریر: محمد جاوید اقبال صدیقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ali Zafar
Previous Post علی ظفر نے سانحہ پشاور پر ویڈیو گانا تیار کر لیا
Next Post ابھی غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا، ایم کیو ایم کو بھرپور جواب دونگا، عمران خان
Imran Khan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.