yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کشمیر کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کو عملی قدم بڑھانا ہو گا

Yes 2 Webmaster February 3, 2015 1 min read
Nawaz Shairf
Share this:
Nawaz Shairf
Nawaz Shairf

تحریر: محمد عبداللہ
سکاٹ لینڈ میں یوکے (برطانیہ) سے علیحدگی حاصل کرنے کے لیے استصواب رائے …! مذہبی ونسلیعصبیت اور حقوق کے نام پر سوڈان کی تقسیم…! یوکرائنکے لوگوں کو آزادی دینے کے نام پر امریکہ اور روس میں چپقلش…! اظہاررائے کی آزادی کے نام پردوسروں کے عقائد پر حملے کرکے ان کے مذہبی جذبات مجروح کرنا…! جب میں اس طرح کی خبریں سنتا یاپڑھتاہوں تو میرے دل کے نہاں خانوں میں یہ خواہش جنم لیتی ہے کہ کاش!کوئی اس مظلوم کشمیری قوم کے حقوق کی بات کرنے والا بھی ہو ۔ ان کے دکھوں کامداوا کرنے والا،ان کے زخموں پربھی مرہم رکھنے والاہواور ان کی آزادی کی خاطر آوا زاٹھانے والاہو۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں میں سے کوئی توایساہو جو ان پر ہونے والے مظالم کو دنیا کی نظروں میں آشکار کرکے ان کی آزادی کی خاطر جدوجہد کرنے والاہو۔ وہ بے چارے کشمیری جو دنیا کی سب سے بڑی چھاؤنی میں سالہا سال سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ،قربانیوں پر قربانیاں دیے چلے جارہے ہیںمگر ان پرظلم وستم کاسلسلہ رکتا نظر نہیں آتا۔ سوالاکھ سے زائد کشمیری آزادی کی تڑپ لیے شہادتوں کی داستانیں رقم کرچکے ہیں ۔ہزاروں کی تعداد میں وہ عفت مآب بہو بیٹیاں اپنی عصمتیں اس آزادی پر نچھاور کر چکی ہیں جو ان کو ملتی نظر نہیں آتی۔ہزاروں بچے یتیمانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ہزاروں عورتیں بیوگی کی چادر اوڑھے بیٹھی ہیں۔لاکھوں ضعیف اورلاغروالدین اپنے جواں سوال بیٹوں کی راہ تکتے داعی اجل کولبیک کہہ رہے ہیں۔ اتنے ہی نوجوان تہاڑ،جموں اور سرینگر جیسی بدنام زمانہ جیلوں میں زنجیروں میں جکڑے اپنی رہائی کی نوید سننے کی حسرت لیے اس فانی دنیا کو چھوڑ جاتے ہیں۔آئے روز وادیٔ کشمیر میں گمنام اوراجتماعی قبروں کادریافت ہونا عام ہوتاجارہاہے۔ کشمیری وہ حرماں نصیب قوم ہے جس کی قربانیوں کی داستان ختم ہوتی نظر نہیں آرہی۔ ستم بالائے ستم یہ کہ ان کی اس انتہائی بے بسی ، بے کسی اور مظلومانہ زندگیوں پرکوئی بھی نوحہ کناں نہیں ہے۔

انسانی حقوق کے وہ ٹھیکیدارجو چندلوگوں کی موت پر چند گھنٹوں میں لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوکر ماتمی جلوس برپا کرتے ہیں،مذمتی قراردادیں اور بیانات دیتے ہیں، اس خطۂ کشمیر میں خون مسلم کی اس ارزانی پرگونگے کا گڑ کھائے بیٹھے ہیں کسی کوتوفیق نہیں ہوتی کہ وہ ان مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کے دوبول ہی کہہ دے۔ لیکن سلام ہے کشمیریوں کی جرأت و بہادری کو کہ لاکھوں قربانیاں دینے کے باوجود بھی بکے نہیں،تھکے نہیں اور مقصد سے ہٹے نہیں۔وہ آزادی کی بے مثال تحریک میں آج بھی تازہ دم ہیں،آج بھی ان کی زبان پریہی نعرے ہیں…!
ہم کیاچاہتے ہیں…آزادی
ہے نعرہ ہمارا…آزادی
لے کے رہیں گے…آزادی
ہے جان سے پیاری…آزادی
ہے حق ہمارا…آزادی
وہ ماریں کھاکر بھی یہی آواز لگاتے ہیں:
“Go Indian Dogs go Back”
اسی تحریک کودبانے کے لیے بھارت اپنی ساری توانائیاں صرف کررہاہے۔ کبھی کشمیری نوجوانوں کو سکالر شپ کے نام پر ورغلا کر اور کبھی ان انتخابی ڈراموں میں الجھا کر ان کے قدم راہ آزادی سے ہٹاناچاہتاہے۔ کشمیر میں ہونے والے حالیہ انتخابات بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھے ۔چانکیائی سیاست کاحامل ہندویہ ناپاک ارادے رکھتا ہے کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اس کو اپنی عام ریاست کا درجہ دے کر اس کامسلم تشخص ختم کردے ۔اس مقصد کے لیے BJP نے حالیہ کشمیری انتخابات میں بھرپور الیکشن مہم چلائی۔ان کو کشمیرمیں اپنی مرضی کی حکومت بنانے کے لیے کشمیرکی ریاستی اسمبلی کی44سیٹیں درکار تھیں۔اس مقصدکے حصول کے لیے BJP نے کافی پاپڑ بیلے اوراس کے رہنماؤں نے ایڑی چوٹی کازور لگایا ۔ مودی تک کشمیرمیں دوڑاچلاآتاتھا لیکن BJP کو یہاں شکست کاسامنا کرنا پڑا۔وہ جموں کے ہندو اکثریت والے علاقوں اور ہزارہا دھاندلیوں کے باوجود 25سیٹیں حاصل کرسکی جبکہ محبوبہ مفتی کی جماعت PDP نے 28،کانگریس نے15 اور نیشنل کانفرنس نے12 نشستیں حاصل کیں۔اس طرح واضح اکثریت کوئی بھی پارٹی نہیں حاصل کرسکی اور BJP بھی بظاہر اپنے مذموم مقاصد کوپورا کرنے میں ناکام رہی۔ لیکن بھارت سرکارجوکہ ہندوتواپالیسی پرگامزن ہے،اس نے کشمیرمیں جوڑ توڑکی سیاست شروع کردی ہے۔PDPکوسبزباغ دکھائے جارہے ہیں ۔ افسپا ایکٹ کے خاتمے کے خواب دکھاکر بدلے میں اس کے ساتھ مل کر BJPحکومت اپنے ہاتھ میں رکھناچاہتی ہے۔ اس کے لیے دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کے درمیان مشاورت اورگفت وشنید کاسلسلہ دراز ہوتاجارہاہے۔

BJP کی بھرپورکوشش ہے کہ پیپلزڈیموکریٹک پارٹی ،نیشنل کانفرنس اورکانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بناکر ان کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے۔ اس مقصد کے لیے PDPکو اپنے ساتھ ملانے کے لیے اس کو طرح طرح کے خواب دکھائے جارہے ہیں۔معاشی استحکام اورترقی کے وعدے کیے جارہے ہیں ۔ معاملات کو حتی الوسع اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھارت سرکار نے نگران ریاستی وزیراعلیٰعمرعبداللہ سے استعفیٰ دلواکر کشمیر میں عملاً گورنرراج نافذ کردیاہے گورنرکشمیر این این وہراکی شکل میں بھارت سرکار نے کشمیرکی ریاست کے معاملات براہ راست اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں اوراس کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سیڑھی کے طورپر استعمال کرناشروع کر دیا ہے۔اس پر کشمیر کے محب وطن حلقوں اور خطہ بشمول پاکستان اور چین میں خاصی تشویش پائی جارہی ہے۔ اس صورتحال پر بزرگ حریت لیڈر سیدعلی گیلانی نے سانحہ گاؤکدل کے سلسلے میں ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہاہے کہ ”بھارت کوکشمیرمیں یوم جمہوریہ منانے کاکوئی حق نہیں ہے کیونکہ کشمیر کبھی بھی بھارت کاآئینی حصہ نہیں رہاہے اورہمیں یہ زیب نہیں دیتا کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر تقریبات کا اہتمام کریںجن کے ہاتھ ہمارے معصوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کشمیرکابچہ بچہ آزادی کی اس تحریک میں ہندوفوجیوں کے سامنے سینہ سپر ہے ۔عالمی برادری کشمیرمیں ہونے والے قتل عام پر آواز اٹھائے اورتحقیقات کرواکراس میں ملوث لوگوں کو سزا دلوائے۔” واضح رہے کہ حریت رہنماؤں کی طرف سے اس انتخابی ڈرامے کابائیکاٹ کیاگیاتھا۔ اسی طرح پاکستان کے مشیرامورِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ”کشمیرمیں بھارتی عزائم خطرناک ہیں، کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی خطے کے مسائل کو اور زیادہ پیچیدہ بنادے گی۔” پاکستانی افواج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے برطانیہ میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے دورے کے دوران میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”مسئلہ کشمیر کوحل کیے بغیرخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ خطے میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو باضابطہ طور پر حل کیاجائے۔” یہی بات چینی وزیر خارجہ نے بھی کہی کہ مسئلہ کشمیرکاحل قیام امن کے لیے ناگزیر ہے۔”

مگربھارتی سرکار کی ہٹ دھرمی ملاحظہ فرمائیں کہ وہ کسی کو بھی خاطر میںنہ لاتے ہوئے کشمیرمیں اپنی من مرضی کرتی چلی جارہی ہے اور روزبروز کشمیرکے لوگوں کے گرد اپنا گھیرا تنگ کرتی چلی جارہی ہے۔ آئے دن شہادتیں، گرفتاریاں، نظربندیاں،دکان و مکان جلانااور عفت مآب بہوبیٹیوں کی عصمتوں کوتارتار کرنامعمول بنتاجارہا ہے۔ بھارتی فوج کے ان مظالم پر کوئی اسے روکنے والا نہیں ہے، کوئی مظلوم کشمیریوں کی داد رسی کرنے والا نہیں ہے۔ 5فروری کادن آتاہے ،ہم اس دن کو کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے جلسے جلوس نکال کر ،بیانات جاری کرکے اور دوچار خوبصورت سے بینرآویزاں کرکے سمجھتے ہیں کہ ہمارافرض اداہوگیاہے۔ ہم نے اپنی ذمہ د اری پوری کردی۔ قارئین کرام!قوموں کی زندگی میں یکجہتی کے یہ معنی نہیں ہوا کرتے کہ ایک بھائی توظلم وستم کی چکی میں پس رہا ہو جبکہ دوسرا اپنے نرم گرم بستروں میں پڑا چین و آرام کی نیند سورہاہو،ایک کاقتل عام ہورہاہو اور دوسرا اس پر فقط مذمتی بیان جاری کرکے اپنے تئیں مطمئن ہو رہاہو،یکجہتی کا یہ مطلب ہرگزنہیں ہے۔ یکجہتی کا مطلب تویہ ہے کہ حرمت مسلم کے تحفظ کے لیے نیل کے ساحل سے تابخاک کاشغر ایک ہوا جائے۔دنیاکے ایک کونے میں کسی مسلمان کو پہنچنے والی تکلیف پر دوسرے کونے میں بسنے والاہرپیروجواں بے تاب ہو۔ امت مسلمہ کی روتی بلکتی اور کسی محمدبن قاسم کو پکارتی ماؤں بہنوں کی پکار پر پوری امت اسلامیہ سورة انفال کی اس آیت کی تفسیر بن جانی چاہئے۔ وَِنِ اسْتَنْصَرُوْکُمْ فِی الدِّیْنِ فَعَلَیْکُمُ النَّصْرُ ۔(الانفال:72) یہ5فروری یوم یکجہتی کشمیربھی ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے مسائل کوپس پشت ڈال کر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے لیے دنیا کے ہرفورم پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اوران کے حقوق ان کودلوانے کے لیے ان کے دست وبازو بن جائیں۔ آزادی کی اس تحریک میں جہاں انھوں نے لاکھوں قربانیاں پیش کی ہیں،ہم بھی اپنے آپ کو پیش کردیں۔ کشمیرکے ساتھ ہمارے اور بھی کئی ناطے ہیں۔ بانی ٔپاکستان محمدعلی جناح کے بقول کشمیرہماری شہ رگ ہے ، لہٰذا ہم یہ کیسے گوارا کرسکتے ہیں کہ ہماری شہ رگ ہندو کے قبضے میں ہو۔ ہمارے ہاں ایک طبقہ اس کے ساتھ محبت اور دوستی کی پینگیں بڑھانے کے لیے بے تاب نظرآتاہے۔ یہ وہی ہندودرندہ ہے جو ایک طرف تو مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتاہے اور دوسری طرف پاکستان کی سر حد پر جنگ کابازار گرم کیے ہوئے ہے۔ معصوم اور نہتے شہریوں پربھارتی فائرنگ معمول بنتی جارہی ہے۔ہمیں کشمیرکی جنگ کو اپنی جنگ سمجھناہوگاکیونکہ کشمیر ہمارا دفاع بھی ہے اور ہمارے پانیوں کاماخذ ہونے کی وجہ سے ہماری بقا کامسئلہ بھی۔

دوسری طرف جب ہم کشمیرکی اندرونی صورتحال پر غور کرتے ہیں توہمارے سامنے یہ واضح ہوتاہے کہ قربانیاں ، شہادتیں،پیاروں کے لاشے،دن رات اٹھتے جنازے، گرفتاریاں،نظربندیاں اور لٹتی عصمتیں کشمیریوں کو اپنے آزادی کے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکیں کشمیرکاوہ جوان جذبوں والابزرگ شیر سید علی گیلانی آج بھی دھاڑتاہے: ”میں بھارت کے ساتھ نام نہاد الحاق کو نہیں مانتا، میں بھارتی سامراج کاباغی ہوں اور اس بغاوت کے جرم میں مجھے پھانسی کا پھندا بھی چومناپڑا تومیں اس کو اپنی سعادت سمجھوں گا۔” کشمیری نوجوان آج بھی ہاتھوں میں پتھر پکڑے بکتربندگاڑیوں اور برستی گولیوں کی بوچھاڑ میں پاکستانی پرچم لہراتانظرآتاہے۔ اب کشمیریوں نے سمجھ لیاہے کہ یہ بقا کی جنگ انہیں خود ہی لڑناہوگی، کوئی ان کی مدد کو نہیں آئے گاکیونکہ آج کے محمدبن قاسم کو تواپنی ڈگری عزیزہے، آج کے طارق بن زیاد کواپنامستقبل پیاراہے، آج کے خالدکی تلوار کندہوچکی ہے ۔اس لیے یہ جنگ خود ہی جیتنا ہو گی۔قربانیوں کے سلسلے کوآگے بڑھاناہوگا۔اسی کی خاطر آج کشمیری اٹھ کھڑا ہواہے اور اس نے اس نعرے کواپنا لیاہے۔ ”جوتم نہ دو گے ہم چھین کے لیں گے…آزادی” کشمیریوں کے ان ولولوں کو دیکھ کر امید بندھتی ہے کہ اب ان شاء اللہ منزل دور نہیں۔اب ظلم کے دن تھوڑے ہیں،آزادیوں کاسورج طلوع ہونے والا ہے۔
اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں، اب زندانوں کی خیر نہیں
یہ دریا جو جھوم اٹھے ہیں تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے
کٹتے بھی چلو بڑھتے بھی چلو کہ سر بھی بہت ہیں بازو بھی بہت
بڑھتے بھی چلو کہ اب ڈیرے منزل ہی پہ ڈالے جائیں گے

تحریر: محمد عبداللہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Education
Previous Post تعلیم… جدید سامراجی ہتھیار
Next Post پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے کائنات کی سب سے بڑی دہشتگردی
Protest Against Blasphemous

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.