yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ماں

Yes 2 Webmaster January 29, 2015 1 min read
Mother With Child
Share this:
Mother With Child
Mother With Child

تحریر : سجاد علی شاکر
ماں جیسی انمول ہستی اس دنیا میں اور کوئی نہیں۔ مائیں ہی ہوتی ہے جو ہمیں قابل انسان بناتی ہے عملی طور پر بھی جانا جاتا ہے ماں ہی سے انسان کو بچے کو زندگی گزارنے کا طریقہ آتا ہیں ۔ماں کو اپنی اولاد سے بڑھ کر اور کوئی انسان نہیں ہوتامگر اولاد کے بھی کچھ فرائض ہوتے ہے۔ اور سْن بھی رکھا ہے کہ ”اولاد ” خدا کی نعمت ہوتی ہے۔اور اولاد والدین کیلئے عطیہ خدا وندی بھی ہے لیکن جب تک اولاد کسی گھرانے میں پیدا نہ جائے اس کی محبت سے آشنا والدین نہیں ہوتے۔ اور جب تک اولاد نرینہ دنیا میں جلوہ گر نہ ہوجائے اس کی محبت کی چاشنی نہیں چکھی نہیں جا سکتی۔اولاد کی محبت لازوال ہوتی ہے یہ ماں باپ ہی بہت بہتر بتا سکتے ہیں۔چونکہ انسان کو اللہ ربّ العزت نے اشرف المخلوقات بنایا ہے اس لئے اولاد کیلئے اْس نے محبت بھی والدین کے دلوں میں کْوٹ کْوٹ کر بھررکھے ہیں۔

ویسے تو اولاد جانور بھی پیدا کرتے ہیں ، پھر پالتے پوستے ہیں اور جب اولاد بڑا یا بڑی ہو جائے تو تْو اپنے راستے جا اور میں اپنے راستے پر، مگر انسانوں کے یہاں یہ خصلت بالکل مختلف ہے۔ پیدائش سے لے کر بڑے ہونے تک اس کی تعلیم و تربیت ، رہن سہن، ادب و آداب یہ سب کچھ سکھائے جاتے ہیں۔اور بڑے ہونے کے بعد اس کی شادی اور پھر شادی کے بعد کی زندگی کا دارومدار سب کچھ تو والدین کے سَر ہے۔اور جو والدین اس پر کَھرا اْترتے ہیں وہی والدین دنیا میں سرخرو ہوتے ہیں۔ مگر کیا یہ حقیقت نہیں کہ یہ سب کچھ سکھا نے کے بعد بھی اگر اولادِ نرینہ اس بات کو نہ سمجھے اور اپنی نافرمانیاں جاری و ساری رکھے تو ماں باپ کے دِلوں پر کیا قیامت گزرتی ہوگی۔ کیا یہ سوچنا اولاد کا کام نہیں ہے۔آج کل چونکہ دیکھا بھی جا رہا ہے اور سْنا بھی جا رہا ہے کہ ہر طرف اولادوں کی نافرمانیاں عروج پر ہیں۔ ہر دوسری عورت اسی بات کا رونا روتے دیکھی جا تی ہے کہ اس کی اولاد نافرمان ہو گئی ہے۔

کوئی شادی سے پہلے، اورکوئی شادی کے بعد، شادی سے پہلے یوں کہا جا سکتا ہے کہ اولاد والدین کی باتوں کو نہیں مانتے، کمانے لگ جاتے ہیں تو ان کی دوا دارو کی فکر نہیں کرتے، انکی پریشانیوں کو سلجھانے کی کوشش نہیں کرتے۔ اور شادی کے بعد تو بس ایک ہی رونا ہوتا ہے والدین کا کہ جورو کا ہو گیا ہے ہماری سنتا ہی نہیں؟یہ سوالیہ نشان کب عبرت کا روپ دھارے گا۔ اور کب بوڑھے والدین اپنے بچوں سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ کب بچے ان پر مہربان ہونگے۔ یہ میں سب بچوں اور سب والدین کیلئے نہیں کہہ رہا کیونکہ اس دنیا میں ایسے بھی بچے ہیں جو اپنے والدین کا بھرپور خیال رکھتے ہیں اور انہیں نیک بچوں کی وجہ سے تو اس دنیا میں رنگ و نور کا گمان ہوتا ہے۔

اپنے ماں باپ سے اونچی آواز میں بات کرنے والا دونوں جہان میں برباد ہے۔ایک اور مفکر نے لکھا کہ اولاد کیلئے والدین کا پیغام ہے: جس دن تم ہمیں بوڑھا دیکھو صبر کرنا اور ہمیں سمجھنے کی کوشش کرنا، جب ہم کوئی بات بھول جائیں تو ہم پر طنز نہ کرنا اور اپنا بچپن یاد کرنا، جب ہم بوڑھے ہو کر چَل نہ پائیں تب ہمارا سہارا بننا اور اپنا پہلا قدم یاد کرنا، جب ہم بیمار ہو جائیںتو وہ دن یاد کر کے ہم پر اپنے پیسے خرچ کرنا جب ہم تمہاری خواہشیں پوری کرنے کے لیے اپنی خواہشیں قربان کرتے تھے۔ایک ماں سے کسی نے پوچھا کہ ” آپ کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے جو کہ ماں کی عزت کی نشانی ہے اگر آپ کو اللہ ربّ العزت سے اس کے بدلے کچھ مانگنا ہو تو کیا مانگیں گی؟ ماں نے بہت خوبصورت جواب دیا کہ میں اپنے بچوں کا نصیب اپنے ہاتھ سے لکھنے کا حق مانگوں گی کیونکہ ان کی خوشی کے آگے میرے لئے ہر جنت چھوٹی ہے۔”ماں باپ کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نیک راستہ سمجھائیں۔

اچھے اور بْرے کی تمیز دے، اور ظاہر ہے کہ ہر والدین اسی طور طریقوں پر چل کر اپنے بچوں کو یہی سب کچھ نوازتے ہیں یا نوازنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔ وہ بھی اس لئے کہ وہ اپنے بچوں کو بے پناہ پیار کرتے ہیں۔ انہیں خوشیاں فراہم کرنے کیلئے اپنی خوشیاں تک قربان کرنے میں دیر نہیں کرتے۔ مگر کیا؟ اولادوں کا یہ فرض نہیں ہے کہ اپنے والدین کی دل جوئی کریں، ان کی محبت کا جواب اپنی محبت سے دیں۔ ان کے ہر جائز حکم پر لبیک کہیںجو کہ والدین کا حق بھی ہے اور انکی کی پْر خلوص محبت کا ورثہ بھی۔آج دنیا اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے کہ مہینوں کا کام منٹوں میں ہو رہا ہے۔اس کی مثال کے لئے صرف ایک جملہ ہی کافی ہوگا کہ پہلے خط لکھا جاتا تھا جو مہینوں میں کسی کے پاس پہنچتا تھا اور اب ای میل کا زمانہ ہے فوراً سے پہلے اْس تک پیغام رسانی ہو جاتی ہے۔تو کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کیا اولاد اتنی تیز رفتاری سے اپنے ماں باپ کی محبتوں کو سمجھنے کا حوصلہ کیوں نہیں رکھتے۔ آج ٹی وی چینلز پر ہر روز کوئی نہ کوئی کہانی چل رہی ہوتی ہے کہ فلاں کے بیٹے نے ایسا کر دیا فلاں کے والدین نے ایسا کر دیا۔ زمانہ اس نہج پر ہے کہ ہر دوسرے شخص کو بچے اور والدین دونوں کے حقوق سمجھنے اور سمجھانے کی ضرورت ہے۔

تبھی جا کر اولادیں بھی اور ماں باپ بھی اس دنیا میں اور آخرت میں اپنے رب کے سامنے سْرخْروہو سکیں گے۔اگر کسی والدین کو اس کی اولاد اس کے سچے اور پْر خلوص محبت کے بدلے شادی کے بعد کسی نہ کسی بہانے سے تنگ یا ستانا شروع کر دے تو کیا والدین بد دعا کریں گے شاید نہیں کیونکہ والدین تو ہوتے ہی سراپا محبت اور وہ کبھی اپنی اولاد کیلئے بد دعا نہیں کر سکتے یہ بات اْن اولادوں کو بھی جب ہی سمجھ میں آئے گا جب وہ خود والدین بنیں گے اور ان کے بھی بچے ہونگے۔ تب ہی جاکر ان نافرمان اولادوں سے پوچھا جا سکتا ہے کہ بتاو اب تمہاری دلی کیفیات کیا ہیں۔اب سمجھے کہ ماں باپ کس ہستی کا نام ہے اور اولاد کیا ہے۔ تم نے بھی تو وہی سب کچھ کیا تھا اپنے والدین کے ساتھ جو آج تمہاری اولاد تمہارے ساتھ کر رہی ہے۔ مگر اب تو صرف سمجھایا بلکہ ان کو بتایا ہی جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ماں باپ کی عزت اور ان کو سمجھنے کی توفیق دے ۔ تا کہ ہم ان کے درد ان دکھ ان کی خواہش اور ان کے دل کی بات جان سکے سمجھ سکے کہ وہ ہم سے کیا کیا امیدیں لگائے ہوئے ہیں پھر ہم ان کی امیدوں کو دبائیں نا بلکہ ان کی خواہش کہ مطابق پورا کرئیں ۔،میں یوں کہوں گا کہ ماں باپ جب بوڑھے ہوں جاتے ہے تو بچوں کا روپ ڈھال لیتے ہیں۔اور ہمیں ان کا اسی طرح دھیان رکھنا چاہیے جس طرح انہوں نے ہمارے بچپن میں ہمارا رکھا تھا۔

Sajjad Ali Shakir
Sajjad Ali Shakir

تحریر : سجاد علی شاکر
فنانس سیکرٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل پاکستان )
لاہور03226390480

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pishin
Previous Post پشین : گھر میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق
Next Post سپریم کورٹ : 21 ویں ترمیم پر وفاق اور صوبوں سے جواب طلب
Supreme Court

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.