yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیا گدھ اور فاختہ کی دوستی ممکن ہے

Yes 2 Webmaster January 23, 2015 1 min read
Nato Forces
Share this:
Nato Forces
Nato Forces

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
کہا جاتا ہے کہ پیٹ بھرے کمینے اور بھوکے ننگے شریف سے بچو، دونوں ہی اِنسان اور انسانیت کے لئے خطرہ ہوتے ہیں ، پیٹ بھراکمینہ اپنی کمینگی کے بہانے ڈھونڈتا رہتا ہے اور بھوکااپنی حدِبرداشت کے بعد وہ کچھ کرجاتاہے ،جِسے زمانے مدتوں یادرکھتے ہیں ، آج دورِحاضر میں خود کو سُپر پاور کہلانے والا(مگر دراصل دنیاکادہشت گردِ اعظم )پیٹ بھراسب سے بڑاکمینہ امریکا ہے اور بھوکا ننگا شریف میرادیس پاکستان ہے جو ایک طرف اپنی خواہشات کو مار کر پیٹ بھرے کمینے سے بھی جوڑابیٹھاہے تو دوسری طرف اپنی انگنت ضرورتوں کی گٹھڑی کو سرپہ اُٹھائے اِنہیں حاصل کرنے کی حسرتیں لئے امریکا جیسے پکے کمینے کے ساتھ نتھی ہے کہ کبھی نہ کبھی تو یہ پیٹ بھرا کمینااِس کی حالاتِ زار پہ ترس کھائے گا اور اِس پر رحم کرے گاکہ اِس کی نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ میں جتنانقصان پاکستان کا ہواہے اُتناتو شاید خودامریکا اور اِس کے اتحادیوں(برطانیہ و دیگر) اور حواریوں(بھارت واسرائیل اور دیگر) کا بھی نہیں ہواہوگا، مگرآج امریکی جنگ میں پاکستان کی مثال غیر کی شادی میںعبداللہ دیوانے جیسی بھی نہیں ہے، کیا یہ امریکی کمینگی نہیں ہے کہ اس کی جنگ میں اپنا سب کچھ لوٹادینے کے بعد بھی امریکیوں اور اِس کے اتحادیوں اور حواریوں کی طرف سے پاکستانیوں کے حصے میں چلّو بھر بھی نیک نامی نہیں آئی ہے۔

یہاں مجھے یہ کہنے دیجئے گو کہ ایک طرف گِدھ (امریکااور اِس جیسے دوسرے ممالک ہیں ) تو دوسری طرف فاختہ(یعنی کہ امن پسند)پاکستان ہے جو ہر حال میں دنیابھر میں امن کا متلاشی ہے اور چاہتاہے کہ دنیاکے لوگ امن و آشتی اور بھائی چارگی سے رہیں اور اپنے اپنے طورطریقوں سے کارہائے نمایاں انجام دیتے رہیں ،اوریوں ہی دنیا کا چکہ گھومتارہے اور آگے بڑھتا رہے، مگرپھر بھی سب سے زیادہ غورطلب ایک نقطہ یہ ہے کہ کیا ایسے میں امریکا جیسے (گِدھ) اور پاکستان ( مثلِ فاختہ )جیسے مُلک کی دوستی ممکن ہے ….؟؟ مگرآپ حیران مت ہوں …!! یہ توآپ کو معلوم ہے کہ یہ21 ویں صدی ہے اِس میں امریکاجو چاہئے گا…؟؟وہ سب کچھ ممکن ہوسکتاہے….!! اوروہ اپنی مرضی کے مطابق سب کچھ کرواسکتاہے ،اگر وہ چاہئے توشیراور بکری کو بھی ایک کھاٹ پر پانی پلالے …!!اَب اِسی کو ہی دیکھ لیجئے کہ آج گِدھ نماامریکا نے فاختہ جیسے پاکستان کو اپنے مفادات کے حصول تک دوست بنارکھاہے اور اِس سے موقعہ پاتے ہیں اٹکھیلیاں کرتاہے اور اِسی میں ہی پاکستان کا نقصان کردیتاہے اور ہم ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔

جیساکہ پچھلے دِنوں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پہلے سیاہ فام امریکی صدرمسٹربارک اُوبامانے کہاہے کہ وہ پاکستان میں پشاور اسکول پر حملے سے لے کر پیرس تک دہشت گردی کا شکارہونے والے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں،اور اِسی کے ساتھ ہی اُنہوں نے دنیا کو یہ بھی جتادیاہے کہ آج امریکا جو دنیاکی سُپر طاقت ہے یہ جہاں بھی خطرہ محسوس کرے گایہ وہاں تُرنت یکطرفہ کارروائی کرے گا،صریحاََامریکی مفادات کے حامل یہ سارے خیالات اوباما اور امریکیوں کے لئے درست ہوں تو ہوں مگر اِن میں بھی دنیاکویہ ضروردیکھناہوگاکہ ایساکرنے پراِسے کس قسم کے نقصانات کا سامناکرناپڑسکتاہے۔

بہرحال…!! اِن نکات کے علاوہ اِس موقع پر مسٹربارک اوباما نے جس گرم نقطے پر تیل جھڑکا وہ ہوٹ پوائنٹ یہ تھاکہ” امریکا آزادی اظہار کی بھر پوری حمایت جاری رکھے گا“ یعنی یہ کہ آ ج امریکا نے اُمتِ مسلمہ کویہ واضح پیغام دے دیاہے کہ فرانسیسی جریدے کا گستاخانہ عمل آزادی اظہارکے حوالے سے درست ہے، آج عالمِ اسلام جس احتجاج کی راہ پر چل پڑاہے ، اِس پر مُسلم اُمہ کو احتجاج کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، کیونکہ امریکی اور یورپی دنیاکے نزدیک آزادی اظہارمیں ایساسب کچھ جو نظرآئے اور بسااوقات بظاہر نظرنہ بھی آئے وہ سب جائز ہے۔

گانگریس کے مشترکہ اجلاس سے کیاجانے والا امریکی صدراوباما کا یہ خطاب اور اِس خطاب کا ایک پوائنٹ جس میں سیاہ فام پہلے امریکی صدرنے کہاہے کہ ”امریکاآزادی اظہارکی بھرپوری حمایت جاری رکھے گا“اِس ایک نقطے کے ذریعے امریکی صدر نے دنیا کو دوحصوں میں باٹنے اور اِسے کھلے عام صلیبی جنگ کی جانب دھکیلنے کا بھی واضح اشارہ اور پیغام دے رہاہے، آج امریکی صدراوباما کا کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے کیاجانے والایہ خطاب اور اِس کا یہ ایک جملہ دنیاکو عالمی جنگ کی جانب بھی لے جاسکتاہے جس کا ذمہ دارامریکا کا پہلاسیادفام صدربارک اوباماہوگا۔

اَب ایسے میں بھلاگِدھ نما امریکاکی پاکستان کے(مثلِ فاختہ) مسلمانوں سمیت پیغمبرِ اسلام رسول پر اپناسب کچھ قربان کردینے والی اُمتِ مسلمہ سے دوستی کیسے قائم رہ سکتی ہے ..؟؟یہ وہ ہوٹ پوائنٹ جس پر عالمِ اِسلام کے پُرامن مسلمانوں امریکاجیسے گِدھ نمادہشت گردِ اعظم کی شیطانیت اور عالمِ اسلام کے پُرامن مسلمانوں کاایک ساتھ رہنامشکل ہوگیاہے ۔اگرچہ پاکستان سمیت اُمتِ مسلمہ کے بیشترممالک کی امریکاسے دوستی شاید کبھی بھی ایسی قابلِ اعتبار نہیں رہی ہے کہ اِنہیں امریکا نے اپنے مفادات کے بغیر کوئی فائدہ پہنچایا ہو مگر پھر بھی اپنی ظاہری اور باطنی مجبوریوں کی وجہ سے بعض اسلامی ممالک اور پاکستان نے ہمیشہ امریکی مفادات کے خاطر امریکا کا ساتھ دیاہے اور ہر بار سوائے امداد اور قرضوں کے مد ملنے والے چندڈالروں کے عوض اپنا ہی نقصان کیا ہے اورامریکی مفادات کا ہر حال میںتحفظ کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ یوں گِدھ اور فاختہ کی دوستی چل سکتی ہے مگر زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی ہے کیونکہ گِدھ نماامریکا اپنے مفادات کے خاطر فاختہ کو کبھی بھی ہڑپ کرنے کی طاقت رکھتاہے سو فاختہ کی بقاکا سوال..ہے۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
In The Heart Of Sea
Previous Post تھرل ڈرامہ فلم “ان دی ہارٹ آف دی سی” کا نیا ٹریلر
Next Post ورکشاپس میں کام کرنے والے بچے
Child Labour

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.