yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

صفا اور مروہ اللہ کی نشانیاں!

Yes 1 Webmaster January 21, 2015January 21, 2015 1 min read
Khana Kaba
Share this:
Khana Kaba
Khana Kaba

تحریر: میر افسر امان
اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے ”یقینا صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ لہذا جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے، اس کے لیے کوئی گناہ کی بات نہیں کہ وہ ان دونوں پہاڑیوں کے درمیان سعی کر لے”(بقرة ١٥٨)صفا اور مروہ مسجد الحرام کے قریب دو پہاڑیاں ہیں۔ان کے درمیان سعی کرنا مناسک حج میں شامل ہے جواللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کو سکھائے تھے۔

حضرت ابراہیم کے بعدمشرکین نے صفاپر ”اِساف”اور مروہ پر ”نائلہ” کے استھان بنا لیے تھے۔رسولۖاللہ نے اس شرک کو ختم کیا اور پھر سے اللہ کے حکم کے مطابق حضرت ابراہیم کے طریقے پر دونوں پہاڑیوں کے درمیان سعی کاطریقہ رائج کیا۔ یہ طریقہ اب رائج ہے اور رہتی دنیا تک رائج رہے گا۔جب حضرت ابراہیم عراق سے نکلے تو مکہ میں تشریف لائے تھے ۔اپنی بیوی حضرت حاجرہ اور شیر خوار بچے حضرت اسماعیل کو مکہ میں بے آب و گیاہ جگہ پر اللہ کے بھروسے پر چھوڑ گئے تھے۔

حضرت ابراہیم جب بیوی اور شیر خوار بچے کو چھوڑ کر جانے لگے تو حضرت حاجرہ ان کے پیچھے چلیں۔ اُنہوں نے حضرت ابراہیم سے کہا! کیا آپ ہمیں اللہ کے حکم کے مطابق یہاں چھوڑ کرجا رہے ہیں۔ اُنہوں نے فرمایا ہاں۔حضرت حاجرہ نے اس پر کہا ”اگر یہ بات ہے تو اللہ یقیناًہمیں ضائع نہ ہونے دے گا”حضرت ابراہیم نے جاتے وقت یہ دعا مانگی۔”اے پروردگار! میں نے اپنی نسل کا ایک حصہ ایک بے آب و گیاہ وادی میں تیرے محترم گھر کے قریب لا بسایا ہے۔ اے پروردگار، یہ میں نے اس لیے کیا کہ یہاں نماز قائم کریں۔ پس تو ایسا کر کہ لوگوں کے دل ان کی طرف کھچیں۔ان کو پھلوںسے رزق دے تاکہ یہ شکر گزار ہوں”(ابراہیم ٣٧) اللہ نے حضرت ابراہیم کی دعا قبول کی۔ عمرے اورحج کے لیے لاکھوں مسلمان مکہ میں اس جگہ جمع ہوتے ہیں۔

دنیا کی ہر نعمت اور پھل وہاں موجود ہے۔اُس وقت وہ ایسی جگہ تھی جہاں کوئی چیز پیدا نہیں ہوتی تھی پانی کا تو دور دور تک نام و نشان تک نہ تھا۔ جو پانی کا مشکیزہ اپنی بیوی حضرت حاجرہ کے پاس چھوڑ گئے تھے جب وہ ختم ہو گیا اور حضرت اسماعیل کو پیاس محسوس ہوئی تو حضرت حاجرہ نے پانی کی تلاش شروع کی۔ اِدھر ُادھر تلاش میں جب پانی نہیں ملا اور حضرت اسماعیل شدت پیاس سے زمین پرایڑیاں رگڑنے لگے۔ ماں سے نہ دیکھا گیااور اس نے دو پہاڑیوں صفا اور مروہ کے درمیان پانی کے لیے دوڑ لگانے لگی مگر پانی کہیں سے بھی نہ ملا ۔ جب پانی کی تلاش میں صفا اور مروہ کی پہاڑیوں میںسات چکر پور ے ہی ہوئے تھے تو اللہ کی طرف سے فرشتہ آیا۔ فرشتے نے زمین پر پیر مارا۔ جب زمین پر پیر مارا تو وہاں سے اللہ کے حکم سے پانی کاچشمہ جاری ہو گیا۔ پھر اس نے حضرت حاجرہ سے کہا اطمینان رکھو ،اللہ تمہیں ضائع کرنے والا نہیں ہے۔ یہاں اللہ کا گھر بننے والا ہے جسے تمہارا یہ لڑکا اور اِس کا باپ تعمیر کرے گا۔حضرت حاجرہ نے پانی کو روکنے کے لیے ارد گرد مٹی کا دائرہ بنایا پھر بھی پانی نہ رکا تو کہا زم زم یعنی رک جا ۔اس طرح اللہ کے حکم سے پانی رک گیا۔ اس وقت سے آج تک یہ زم زم کا چشمہ جاری ہے اور مکہ کے رہائشی ، عمرہ اور ہر سال حج کرنے والے لاکھوں لوگ اس پانی یعنی زم زم کوپیتے ہیں اپنے اپنے ملکوںمیں تبرک کے طور پر لے جاتے ہیں۔اس طرح تمام دنیا کے مسلمان آب زم زم پی کر اس واقعے کو یاد کرتے ہیں جو حضرت حاجرہ نے حضرت اسماعیل کے لیے پانی کی تلاش میں مشکل برداشت کی تھی۔پانی پیتے وقت یہ دعا بھی مانگتے ہیں”خدایا،میں تجھ سے فراخ روزی،نفع بخش علم اورہر بیماری سے شفا مانگتا ہوں”مکہ کی گرمی اور ایک پہاڑی سے دوسری پہاڑی جس کے درمیان پتھریلی زمین تھی چلنا کتنا دشوار تھا اللہ سے حضرت اسماعیل کی تکلیف نہ دیکھی گئی اور پانی کا چشمہ جاری کر دیا۔ دنیا کے چشمے وقت گزرنے کے ساتھ خشک ہو جاتے ہیں مگر آب زم زم کا چشمہ اُس وقت سے جاری ہے اِس کا پانی کبھی بھی ختم نہ ہوا۔

انشااللہ آیندہ بھی کبھی ختم نہ ہو گا۔ ہر سال اس پانی کو پینے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ دنیا میں مسلمانوں کی آبادی بڑھنے سے عمرہ اور حج کرنے والوںکی تعداد بڑھ رہی ہے۔ نہ جانے کتنی اور بڑھے گی ۔اللہ کے حکم سے یہ آب زم زم کا پانی سب کو پورا ہوتا رہے گا۔ اس وقت تو سعودی حکومت نے صفا اور مروہ کی تمام جگہ کو جدید قسم کی ٹائلز سے سجا دیا ہے۔ نیچے زمین پر سعی کرنے والوں کے لیے بہترین انتظام ہے ایک منزل اوپر بھی بنا دی ہے۔ دونوں جگہیں مکمل ایئر کنڈیشنڈ ہیں۔ عمرہ اور حج کرنے والے صاحبان آرام و سکون سے سعی کرتے ہیں۔ معذو ر حضرات کے لیے عام اور بیٹری سے چلنے والی ویل چیئرز کا انتظام بھی ہے۔ سعی کرتے وقت مسلمان حضرت حاجرہ اور حضرت اسماعیل کی مشکلات کو یاد کرتے ہیں۔ یہ دعا کرتے ہیں”اے رب ! بخش دے اور رحم کر،ہمارے ان سارے قصوروں سے در گزر فرما جو تیرے علم میں ہیں، تو سب پر غالب اور بڑا کریم ہے” مکہ مکرمہ میں دوسری نشانیوں کی طرح صفا اور مروہ بھی اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر: میر افسر امان
کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی)
mirafsaraman@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Hamid Karzai
Previous Post ملا فضل اللہ افغانستان میں ہیں، صدر حامد کرزئی کا اعتراف
Next Post داعش کمانڈر دو ساتھیوں سمیت لاہور، تحریک طالبان کے چار دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار
Police

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.