yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عمران خان کی شاد ی اور سانحہ پشاور

Yes 2 Webmaster January 18, 2015 1 min read
Imran Khan And Wife
Share this:
Imran Khan And Wife
Imran Khan And Wife

تحریر: رانا محمد ذیشان
عمران خان نے طویل دھرنے کے بعد شادی کرلینے سے قوم کو دوحصوں میں تقسیم کردیا ہے ۔اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ عمران خان نے بار بار حکومت کو للکار اکہ جلدی سے میرے مطالبات تسلیم کرو کیونکہ میں نے نیا پاکستان بناکر شادی کرنی ہے ۔بالاآخر شادی ہو ہی گئی ،جمائمہ خا ن کی جگہ ریحام خان نے لے لی ۔ہم بھی انکو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔لیکن اسکے ساتھ ساتھ ہماری آنکھوں سے آنسوابھی تک جاری ہیں کہ سانحہ پشاور میں جن ننھے منھے بچوں کے ساتھ دہشت گردوں نے جو کیا پوری دنیا نے اس سانحہ میں غم وغصہ دکھایا ۔عمران خان ایک فاسٹ باؤلر ہیں سیاست میں تیز باؤلر جلد تھک جاتاہے اور وکٹ نہ ملنے پر نوبال کرا بیٹھتا ہے ۔جس کا نقصان باؤلر کو ہوتا ہے۔

دھرنوں سے لیکر شادی تک تمام فیصلے جذبات میں کردیئے گئے ۔ضرب عضب کے وقت بھی دھرنوں کا غلط فیصلہ کیا گیا ۔میڈیاکی توجہ ضرب عضب سے ہٹاکر دھرنوں کی نذر ہوگیا ۔ساڑھے آٹھ لاکھ آئی ڈی پیز کو بے یارومددگار چھوڑکر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو اسلام آباد میں ناچ گانوں میں مصروف کردیا گیا۔چینی وزیراعظم کا دورہ بھی دھرنوں کی وجہ سے نہ ہوسکا ۔ان سب باتوں کو عوام بھُلا چکی تھی کہ ایک پاکستان میں نائن الیون سے بھی بڑا واقعہ رونما ہوا جس پر تمام مذاہب نے خون کے آنسو روئے ۔ان پھول جیسے شہید بچوں کے چہلم کا انتظار بھی نہ کیا گیا اور ایک اور نو بال کا اضافہ کرتے ہوئے اور شہید بچوں اور انکے والدین کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے شادی رچالی اور تحریک انصاف کے جیالے ان شہیدوں کے غم کو بھلا کر کیمروں کے سامنے ڈھول کی تاپ پر ناچتے دیکھائی دیئے گئے اس پر سیاسی رہنما اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکٹرونکس میڈیاپر بیان دیا کہ سانحہ پشاور ابھی تازہ ہے ۔میڈیا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کا جشن مناتے ہوئے لوگوں کو مت دکھائیں۔

یہ شادی اگر خان صاحب چہلم کے بعد کرلیتے تو بہت ہی اچھا ہوتا ۔مقافات عمل اس کو کہتے ہیں کہ ”گو نواز گو ” کا نعرہ لگانے والوں کو اپنے صوبے میں ”گو عمران گو” کا سامنا کرنا پڑا ۔جب شہیدا کے والدین جو عمران خان سے ملنے کی امید میں کافی انتظار سے بیٹھے تھے ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے پر زور دینے والے خود عمران خان آرمی پبلک سکول میں دورہ پر 21 گاڑیوں کے پروٹوکول میں آئے اور سانحہ پشاور کے ننھے شہیدوں کے والدین جو کافی انتظار میں تھے انکو ملنے تک نہیںدیاگیا بلکہ خیبرپختونخوا کی پولیس سے لاٹھیوں کا تحفہ دیا گیا۔

اور ایک صوبائی وزیر نے والدین کو سیاسی لوگ قرار دے کر رہی سہی کسر بھی نکال دی۔یہ وقت تھا والدین سے ہمدردی کا، ان سے اظہار ہمدردی بھی نہ کیا گیا ۔قوم سلام پیش کرتی ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جو اپنی بیگم کے ساتھ سکول کھلنے والے دن پہنچ کر بچوں کے عزم کو تقویت دی ۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی شہید بچوں اور آرمی پبلک سکول پر سلامی دیکر شہید بچوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مقافات عمل پھرسے دیکھئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بڑا شور تحریک انصاف نے مچایا ۔پنجاب حکومت نے وزیر قانون کو عہدہ سے ہٹادیا جبکہ KPKکی حکومت نے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ پشاور میں بھی کردیا اور ناجائز تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں تین دوکانداروں کو کرین کے نیچے کچل دیا گیا ۔کیا عمران خان کی حکومت میں کسی وزیر سے استعفیٰ لیا جائے گا؟ پاکستان واحد ملک ہے جس میں کوئی بھی واقعہ ہو اس پر بڑا شور اٹھتاہے لیکن جلد اس واقعہ کو بھلا دیا جاتا ہے ۔لیکن سانحہ پشاور کے شہید بچوں کو کبھی بھی نہیں بھلایا جاسکے گا ۔نرم دل رکھنے والے ہر ذی شعور آدمی پشاور میں شہید بچوں کو اپنا بچہ سمجھتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ پاک فوج کو احترام کی نظر سے دیکھا اور مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی ۔آج بھی ایک اور میڈم نور جہان جیسی کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔

جن کے گانوں سے فوج میں اور بھی جذبہ بڑھتا تھا پاکستان اور ہندوستان کی جنگ کے دوران فوجی جوان میڈم نور جہان کے گانے سن کر اپنے پیٹ کے ساتھ بم باندھ کر بھارتی ٹینکوں کے سامنے لیٹ جایا کرتے تھے جس کی وجہ سے بھارت کے ٹینکوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے تھے اور بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوجاتی تھی۔میڈم نورجہان کے گانے سن کر پاکستانی فوجیوں میں شہادت کا جذبہ اور بھی بڑھ جاتا تھا۔ اس وقت قوم کو عمران خان کی شادی سے کوئی غرض نہیں ہے ۔غرض ہے تو امن وشانتی کی ،غرض ہے تو دہشت گردی کے خاتمے کی ،غرض ہے تو شہداء کے والدین سے ہمدردی کی ،غرض ہے تو فوجی جوانوں کے حوصلہ بڑھانے کی ،غرض ہے تو تمام مذاہب کو ایک نقطہ پر اکھٹے کرنے کی۔

Taqrar
Taqrar

تحریر: رانا محمد ذیشان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Saad Rafique
Previous Post پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہیں، سعد رفیق
Next Post پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم نواز شریف
Nawaz Sharif

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.