yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیوں دور ڈیرے لائے نی

Yes 2 Webmaster January 8, 2015 1 min read
Mansoor Ali Malangi
Share this:
Mansoor Ali Malangi
Mansoor Ali Malangi

تحریر : اقبال زرقاش
فوک گائیکی کا بے تاج بادشاہ منصور علی ملنگی 66 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے دس دسمبر بروز بدھ اپنے لاکھوں پر ستاروں کی آنکھیں پرنم کر گیا جھنگ کی فضاؤں میں گونجنے والی پر سوز آواز خاموش ہو گئی گھر گھر صف ماتم بچھ گیا انسان کی زندگی بھی عجیب ہے نہ اپنی خوشی سے آتا ہے اور نہ اپنی خوشی سے جاتا ہے اس کی حیثیت ایک مشین کے پرزے کی سی ہے کہ جس کی کوئی حرکت اس کے اپنے اختیار میں نہیں مختیار کل اللہ کی ذات ہے زندگی فانی بھی ہے ناپیدبھی، عارضی بھی ہے اور مختصر بھی ہے مگر جب کوئی شخص اس دنیا میں اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر کسی شعبہ میں اپنا ایک مقام ایک نام پیدا کر تاہے اور اپنے پیچھے اک سرمایہ حیات چھوڑ کرجاتاہے تو دنیا برسوں تک اس کو بھُلا نہیں سکتی۔

منصور علی ملنگی نے فوک گائیکی کو جو نقطہ عروج بخشا اور اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا اس کی گواہی فنِ موسیقی سے وابستہ ہر شخص دے رہا ہے ۔جھنگ کے ایک قصبہ گڈھ موڑ میں پیدا ہونے والے منصور علی ملنگی نے جب 1965 میںریڈیو پاکستان لاہور کے سٹوڈیو سے اپنی منفرد پرسوز سُر یلی آواز میں اپنے فن کا جادو جگایاتو ہر سو ان کی گائیکی کے چرچے ہونے لگے سرائیکی زبان کو صدیوں سے جس کی آواز کی تلاش تھی وہ اسے مل گئی منصور علی ملنگی نے اپنی محنت اور لگن سے فوک موسیقی کو عروج پر پہنچا دیا پاکستان کے کونے کونے میں ان کے گیت گونجنے لگے۔

تقریبا ً 1970 کے لگ بھگ انہوں نے ایسا سدا بہار گیت گایا کہ شہرت کی دیوی انھیں دنیا بھر میں مقبول کر گئی ” اک پھُل موتیے دا مار کے جگا سو ہنڑی اے”منصور علی ملنگی کی پہچان بن گیا اور پاکستان ٹیلی ویژن کے دروازے بھی ان کے لیئے کھُل گئے اورانہوں نے ” کہڑی غلطی ہوئی اے ظالم” گا کر اپنے پرستاروں کا ایک وسیع حلقہ بنا لیا ۔سرائیکی کے علاوہ انہوں نے اُردوغزل کو ایک منفرد انداز سے گا کر اہل زبان کو بھی داددینے پر مجبور کر دیا ۔بابا غلا م فرید کی کافیاں گا کر انہوں نے روحانی محفلوں کو بھی لُوٹ لیا منصور علی ملنگی کے دو سو سے زائد البم پاکستان کے نامور ریکارڈنگ کمپنیوں نے ریلیز کیئے جسے عوام نے بے حد سراہا آپ کو دنیا کے مختلف ممالک میں موسیقی کے پروگرام کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔

ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے آپ کو موسیقی میں اعلیٰ کارکردگی پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا۔منصو ر علی ملنگی سے میری پہلی ملاقات 2005 میں ہوئی جب وہ موسیقی کے ایک پروگرام کے سلسلے میں اٹک آئے اور گلوکار محسن جھنگوی کے ہمراہ مجھے خصوصی طور پر ملنے گھر تشریف لائے اور موقع کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے میںنے اُن کا ایک مقامی جریدہ کے لیئے انٹرویو کیا اور ان سے پوچھا کہ آپ نے فوک گائیکی کا ہی انتخاب کیوں کیا حالانکہ آپ کلاسیکل موسیقی کے رموز سے بھی آشنا ہیں ؟کچھ دیر سوچنے کے بعد کہنے لگے فوک موسیقی فطرت کے قریب تر ہے اس کے ذریعے میں اپنی ثقافت ،تہذیب و تمدن اور کلچر کی بہتر طریقے سے ترجمانی کر سکتاتھا اس لیئے خود کو فوک موسیقی کے لیے ہی وقف کر دیا۔ انہوں نے شکو ہ کیا کہ ہماری ثقافت اور فوک موسیقی کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے اس میں غیروں کا گلہ نہیں بلکہ اپنوں کا ہاتھ ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈین موسیقی کے آگے بندھ بندھا اور اپنے نوجوانوں کو فوک گائیکی کی طرف راغب کیا اپنے کلچر اپنی دھرتی سے پیار کا درس دیا۔

مگر میڈیا نے ہمارا ساتھ نہ دیا اس کے باوجو د ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی فوک موسیقی کو آگے لے کر چل رہے ہیںانہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی موسیقی سے وابستہ ہیںاور گذشتہ چالیس سال سے گا رہے ہیں۔ منصور علی ملنگی کی سچی اور کھری باتیں آج بھی میرے کانوں میں گونج رہی ہیںبہت افسوس کی بات ہے کہ گیا رہ دسمبر جمعرات کے روز ان کی دو بجے نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں گڈھ موڑ میں ادا کی گئی سینکڑوں افراد نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی مگر پرنٹ میڈیا اور الیکڑونکس نے کوئی کوریج نہ دی حالانکہ موسیقی کے لیئے ان کی خدمات قابل رشک تھیں انہوں نے تمام زندگی فن موسیقی کے لیئے وقف کر رکھی تھی انہوں نے تین شادیا ں کیں تھی جن سے انکے اُنیس بچے تھے جن میں دس بیٹے اور نو بیٹیا ں شامل ہیں۔

منصور علی ملنگی تمام زندگی اپنے آبائی علاقہ سے ہی وابستہ رہے اور کسی بڑے شہر کا رُخ کرنے کی بجائے اپنے پسماندہ علاقے میں رہ کر پورے پاکستان میں اپنے فن کا جادو جگاتے رہے اور ثابت کیا کہ مضافات میں رہ کر بھی دنیا بھر میں راج کر سکتے ہیں۔منصور علی ملنگی کو انڈیا میں بھی بہت پسند کیا جا تا تھا ان کو فلمو ں میں گانوں کی بھی آفر ہوئیں لیکن انہوں نے معذرت کر لی منصور علی ملنگی جیسے خودار فن کار صدیوں بعد بھی شاید پیدا نہ ہوں آخری ایام میں انکے مالی حالات درست نہ تھے اس کے باوجو د انہوں نے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلایا۔ منصور علی ملنگی نے اپنی زندگی میں عمرہ حج کی سعادت بھی حاصل کی اور بہت سا نعتیاکلام بھی آپ نے گا کر امر کر دیا ہے بقول اقبال۔
یہ بھی ممکن ہے کہ تو موت سے بھی نہ مر سکے

Iqbal Zarqash
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shahbaz Sharif
Previous Post نالج پارک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا، شہباز شریف
Next Post ”ہزارہ کے داماد کو شادی مبارک”
Imran Khan and Reham Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.