yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایک مضبوط رشتہ نکاح !

Yes 1 Webmaster January 3, 2015 1 min read
Marriage
Share this:
Marriage
Marriage

تحریر :صباءاکرم
دنیا میں موجود تمام انسانوں کے درمیان کوئی نہ کوئی رشتہ ہوتا ہے۔ ایک انسان کے گرد بسنے والے لوگوں کے ساتھ مختلف رشتے ہوتے ہیں وہ خود ایک بیٹا، خاوند، باپ ،بھائی کے رشتے سے منسلک ہوتا ہے۔ اگر کسی انسان سے اس کا کوئی رشتہ نہیں بھی ہوتا تو ایک رشتہ ہوتا ہے انسانیت کا۔ لیکن ان سب رشتوں سے بڑھ کر ایک مضبوط رشتہ ہوتا ہے نکاح کا۔

میاں بیوی کے درمیاں وہ رشتہ ہوتا ہے جو نہ صرف ان کا جسموں بلکہ روحوں کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ تمام رشتہ داروں اور گواہوں کی موجودگی میں سب کی رضا مندی سے ایک لڑکی اور لڑکے کو نکاح جیسے مضبوط بندھن میں باندھا جاتا ہے لیکن بعد میں وہی رشتہ دار میاں بیوی کے درمیان غلط فہمیاں پھیلا کر ان کی پرسکون ازدواجی زندگی کو اجیرن کردیتے ہیں۔

بعض اوقات نکاح جیسے مقدس رشتے کو آڑ بنا کر رشتہ دار اپنے پرانے گھریلو جھگڑوں کا بدلہ لینے لگتے ہیں پہلے اپنے اچھے اخلاق اور خوشامدی لہجے سے دوسروں کو رام کرتے ہیں اور رشتہ طے کرلیتے ہیں، رشتہ طے ہونے کے بعد لڑکی کے والدین سے ان کی حیثیت سے زیادہ جہیز کا مطالبہ کرتے ہیں اور شادی کے بعد جاہلانہ باتوں اور ہرکام میں نکتہ چینی کرکے لڑکی کے احساسات کو مجروح کرتے ہیں۔

ایک لڑکی شادی کے بعدنئے ماحول اور نئے گھر کے عادات واطوار کو سمجھنے کی بجائے روکھے اور سنگدل رویوں سے دلبرداشتہ ہوجاتی ہے لیکن نکاح جیسے مضبوط بندھن میں بندھی ہوتی ہے اس لئے اپنے جیون ساتھی کی خوشی کیلئے خندہ پیشانی سے سب کچھ برداشت کرتی چلی جاتی ہے۔

ایک عورت اپنی پوری زندگی اپنے شوہر کے ساتھ گزارنا چاہتی ہے وہ لوگوں کے گرم و سرد روےے برداشت کرتی ہے لیکن اپنے شوہر کا ساتھ نہیں چھوڑتی ، لیکن بعض مرد دوسروں کی باتوں پر یقین کرکے اپنی شریک حیات سے متنفر ہوجاتے ہیں اور نکاح جیسے عظیم و مقدس رشتے کو طلاق جیسے نا پسندیدہ عمل سے آلودہ کردیتے ہیں ۔ جبکہ بعض اوقات میاں بیوی کی آپس میں کوئی ناچاقی نہیں ہوتی وہ اپنی زندگی میں خوش ہوتے ہیں ، لیکن انہیں خود سے جڑے رشتوں کا پاس رکھنا ہوتا ہے ۔ لڑکی کے والدین اپنی باتوں یا لڑائی جھگڑوں کا بدلہ لینے کیلئے لڑکی کو سسرال سے میکے لے آتے ہیں اور مختلف مطالبات کرتے ہیں جن میں سے الگ گھر کا مطالبہ سرفہرست ہے۔

وہ یہ سوچتے ہیں کہ ایسا کرنے سے وہ پرانی فضول باتوں کا بدلہ لیں گے لیکن ایسا کرنے سے وہ دو زندگیوں کی خوشیوں سے کھیل رہے ہوتے ہیں۔ رشتہ داروں کی لڑائی میں میاں بیوی کے مقدس جذبات و احساسات کا مذاق بتایا جاتا ہے۔

ایک شادی شدہ زندگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے لڑائی جھگڑوں سے ہمارے معاشرے میں بہت سے معاشرتی و اخلاقی مسائل جنم لے رہے ہیں آج کل کی نوجوان نسل جب نکاح کے بعد ہونے والے گھریلو جھگڑے اور مسائل دیکھتی ہے تو وہ اس اس مقدس رشتے کا نہ صرف مذاق اُڑاتی ہے بلکہ اس رشتے کو اپنی زندگی کی خوشیوں کا دشمن قرار دیتی ہے۔ بعض نوجوان تو اسے پھانسی کا پھندا بھی کہتے ہیں۔

ہم خود ہی اپنے جاہلانہ طرز عمل سے اپنے معاشرے میں برائیاں پھیلانے کے موجب بنتے ہیں ہماری نوجوان نسل جنسی خواہشات کی تسکین کیلئے ناجائز تعلقات استوار کرتے ہیں، وہ مغربی معاشرے اور مغرنی کلچر کی تقلید کرتے ہیں، جبکہ نکاح جیسے عظیم رشتے سے گریز کرتے ہیں۔ مسلم معاشرے میں ایسی برائیاں تب جنم لیتی ہیں جب گھریلو آرام و سکون لڑائی جھگڑوں کی نذر ہوجاتا ہے۔ یہ لڑائی جھگڑے نوجوان نسل کے دل و دماغ پر برے اثرات چھوڑتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی آئندہ نسل کو نکاح جیسے مقدس رشتے کی اہمیت و قدر کرنا سیکھائیں اور اپنے بڑوں کو بھی پرانی باتیں بھلا کر دوسروں سے اچھا سلوک کرنے کی تلقین کریں۔

کیونکہ سچے اور پر خلوص رشتے وہ ہوتے ہیں جو ہمیں مفت میں مل جاتے ہیں لیکن ان کی قیمت کا اندازہ تب ہوتا ہے جب یہ ہم سے کھو جاتے ہیں۔ رشتوں کی رسی کمزور تب ہوتی ہے جب انسان بہت سی غلط فہمیوں کا شکار ہوجاتا ہے، اس لئے اپنے ذہن کو ہمیشہ مثبت سوچ کی راہ پر چلانا چاہئے اور ایسے لوگوں کی اصلاح کرنی چاہئے جو دوسروں کی پرسکون زندگی میں فساد برپا کرتے ہیں تب ہی ہمارا معاشرہ جہالت کے اندھیروں سے نکل کر روشنی کی منزل کا سفر طے کرپائے گا۔

تحریر :صباءاکرم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post عمران خان کا استعفے واپس لینے سے انکار
Next Post دھرنا سیاسیت یا دھرا عذاب
Imran Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.