yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بحیثیت پاکستان ہم اور ہمارے فرائض

Yes 2 Webmaster December 29, 2014 1 min read
Pakistani Nation
Share this:
Pakistani Nation
Pakistani Nation

تحریر : ثناء زاہد
ہمارے ملک میں حب الوطنی کا دعویٰ تو بظاہر ہر شخص کرتا نظر آتا ہے اور ساتھ ساتھ یہ شکوہ بھی کرتا ہے کہ مجھے کبھی ملک کے لئے کچھ کرنے کا موقع نہیں ملا، اگر موقع ملتا تو میں اپنے ملک کے لئے بہت کچھ کرتا۔ اگر جذبہ سچا ہو تو کسی نہ کسی صورت ہم ملک کے وقار، ترقی و بقا کے لئے باحیثیت ذمہ دار شہری ہر ممکن کام کر سکتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر لوگ یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ملک اور قوم کی بھلائی اور اس کی حفاظت صرف اور صرف فوج اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مگر کچھ لوگ حقیقتاً اس بات سے ناواقف ہیں کہ ملک کے ہر شخص پر اپنے اپنے حصے کا فرض نبھانا لازم ہے، چاہے وہ فوج کا سپاہی ہو۔

حکومتی نمائندہ یا عام آدمی ہو، باصورت دیگر ملک کی ترقی و بقا ممکن نہیں۔ اگر کچھ خاص کرنے کی جستجو ہو تو ہر فرد ملت اپنے وطن کے لیے بہت کچھ کر سکتا ہے۔ملک کے موجودہ حالات کے سبب ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت اور اس کی ترقی کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات کریں۔ ہمارا ملک پاکستان دہشت گردی کا خاص نشانہ بنا ہوا ہے ہمارے ملک میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے سبب بے شمار لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے جس سے سینکڑوں خاندان بکھر کر رہ گئے۔

دہشت گردوں نے ہمارے ملک کی لاکھوں روپے کی املا ک اپنے ذاتی مقاصد کیلئے تباہ کر دی ہیں۔ پاکستان میں اب تک دہشت گردوںنے بہت سی ایسی کارروائیاں کی ہیں جن سے بہت سارے خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ ہم یہ کیسے بھول جائیں کہ یکے بعد دیگرے ہمارے شہروں کو نشانہ بنایاجا تا ہے۔ کبھی لاہور تو کبھی کراچی اور کبھی کوئٹہ یا پھر پشاور۔ کراچی ایئرپورٹ، کوئٹہ محرم جلوس، واہگہ بارڈ، اور متعدد اسکولوں پر موجود معصوم لوگ ان کے برے عزائم کا نشانہ بن چکے ہیں۔ہمارے اسکولوں میں تعلیم پانے والے ننھے پھولوں کو بے دردی سے مارا گیا تاکہ ہمارے ملک کا مستقبل متاثر کیا جا سکے۔

اب جب پاک فوج ملک میں موجود دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کارروائیاں کر سکتی ہے تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ وطن کی حفاظت کے لئے کھڑے ہو جائیں۔ اگر وہ بلند حوصلے کے ساتھ ضرب عضب اور دیگر ملک دشمنوں کا خاتمہ کرنے کے لیے آپریشنوں میں مگن ہے تو ہم پر بھی لازم ہے کہ ہم فوج کا حوصلہ بڑھائیں اور دنیا کو واضح کر دیں کہ پاکستان کی یہ جنگ دہشت گردی کے خلاف ہے۔ مذہب اسلام انسانیت کا دشمن نہیں بلکہ مذہب امن ہے اور پاکستان امن و محبت کا گہوارہ ہے۔ بطور نوجوان نسل ہم ذرائع ابلاغ کے ذریعے فوج کے کارناموں کو دنیا کے سامنے ظاہر کر کے اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے مفید تجاویز پیش کر کے بہتر انداز میں پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف موقف اور امن سے محبت کا پیغام عام کر سکتے ہیں۔ جس سے دنیا کے دیگر ممالک پر ہمارے مذہب اور ملک کا اچھا تاثر قائم کیا جا سکے۔

ہم پر لازم ہے کہ ہم ضرب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والے پاکستانی بہن بھائیوں کی امداد کریں انہیں سامنا و رسد جمع کر کے دیں، نیز اپنے شہروں میں بلا تعصب انہیں پناہ دے کر ان کے بوجھ اور پریشانی کو کچھ حد تک ہم کریں۔ جذبے کبھی پابند سلاسل نہیں ہوتے، اگر آپ طالب علم ہیں تو اپنی ذہانت اور محنت کے ذریعے، اگر شاعر ہیں تو اپنی شاعری کے ذریعے قوم و ملت کی یکجہتی کے لیے بے شمار کام کر سکتے ہیں۔ اگر آپ استاد ہیں تو اپنی علم کی روشنی کے ذریعے ملک میں موجود پھیلی ہوئی جہالت کم کر سکتے ہیں اگر آپ وکیل ہیں تو غریب لوگوں کو حق میںجائز اور درست فیصلے کر کے انہیں ناانصافی سے نجات دلا سکتے ہیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہیں تو اپنے رویوں میں نرمی لاکر بڑی بڑی فیسوں کے بجائے ضرورت مند اور بے یارو مددگار مریضوں کا مفت علاج کریں۔

الغرض! ہر شخص اپنے دائرے میں رہ کر اپنے ملک و قوم کی ترقی و تعمیر حصہ بن سکتا ہے۔ بس صرف دل میں جذبہ، حب الوطنی کے جاگنے کی دیر ہے، اگر اقبال کی سوئی ہوئی قوم اگر پھر سے جاگ جائے تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان کی ترقی و بقا کے بقا معاملے میں اٹھائے جانے والے اقدام کبھی ناکامی کا شکار ہوں۔ اگر ہم سب متحد ہو کر ملک کی حفاظت پر ڈٹ جائیں تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

تحریر : ثناء زاہد

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Sakoot Dhaka
Previous Post بخت قفل کھولو
Next Post نیا سال 2015۔۔حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو!
Happy New Year

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.