yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

دہشت گردی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، آئندہ نسلوں کی بقا کی جنگ ہر قیمت پر جیتیں گے، وزیراعظم

Yes 1 Webmaster December 29, 2014 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم آئندہ نسلوں کی بقا کی جنگ ہے جسے ہر قیمت پر جیتیں گے۔ حکومت، افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پوری قوم دہشت گردی کے ناسورکا قلع قمع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انشا اللہ اس مقصد میں سرخرو ہوں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی خود نگرانی کر رہا ہوں جلد اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ گزشتہ روز جاتی امرہ رائیونڈ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس سے چھٹکارا پائے بغیر ہم ترقیاتی ممالک کی صف میں کھڑے نہیں ہوسکتے۔

حکومت دہشتگردی کے خاتمے پر توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ معیشت کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھی انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب سمیت پورے ملک خصوصاً جیلوں کی سیکیورٹی، دہشتگردی کے مقدمات کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قوانین کی تیاری سمیت دیگر امور میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور مشاورت کے بعد ہی انھیں حتمی شکل دی جائے گی۔

ملاقات میں وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکراتی عمل بھی زیر بحث آیا۔ شہباز شریف نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور رہنمائی بھی حاصل کی۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے اور بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے امن ناگزیر ہے۔ حکومت عوام کے مسائل سے ہرگز غافل نہیں۔آئی این پی کے مطابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلانے اور قومی پالیسی برائے انسداد دہشتگردی کو مؤثر طریقے سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔

ان کی حفاظت کے لیے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے اور ہم سب نے متحد ہو کردہشت گردوں کو شکست دینا ہے۔ حکومت ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل استعمال کریگی اور ن لیگ کی حکو مت انشا اللہ عوام کوامن کا تحفہ دے گی اور امن دشمن قوتوں کوان کے عزائم میں ہر صورت میں ناکام بنائیں گے۔

اے پی پی کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعظم کو پنجاب میں انسداد دشتگردی سے متعلق مرکزی کمیٹی جس کے سربراہ وہ خود ہیں کے فیصلوں کے متعلق آگاہ کیا جو کورکمانڈر لاہور، آئی جی پولیس، ہوم سیکریٹری اوردیگر حکام پر مشتمل ہے تاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جاسکے۔ دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بنائی گئی نگران کمیٹی اور ورکنگ گروپوں کی سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی اجلاس کل (منگل) طلب کرلیا ہے۔ جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام بھی شرکت کریں گے۔

فوجی عدالتوں کے قیام کے علاوہ کئی دیگراہم فیصلوں کے لیے جو کمیٹیاں اور ورکنگ گروپ تشکیل دیے گئے ہیں وہ کل اجلاس میں اپنی ابتدائی رپورٹیں پیش کریں گے۔دریں اثنا وزیراعظم نے توانائی بحران کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس آج (پیر) طلب کر لیا ہے۔ اور ہدایت کی ہے کہ بجلی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ روشن پاکستان کا خواب پورا ہوسکے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Karachi
Previous Post کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
Next Post افغان مہاجرین سمیت غیر ملکی افراد کا خفیہ سروے کرانے کا فیصلہ
Afghan Refugees

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.