yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے افغان جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات مسترد کر دیےپاکستان نے زلمے خلیل زاد کے افغان جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات مسترد کر دیے
    • استنبول میں آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، علاقائی تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات پر اتفاقاستنبول میں آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، علاقائی تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات پر اتفاق
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں سول لباس پولیس پر مظاہروں میں توڑ پھوڑ کے الزامات، ویڈیوز کتنی مستند؟فرانس میں سول لباس پولیس پر مظاہروں میں توڑ پھوڑ کے الزامات، ویڈیوز کتنی مستند؟
    • فرانس میں طوفان بوليو کے باعث سیلابی خطرات، پا-دو-کالے میں اورنج الرٹ اور 146,000 گھر بجلی سے محرومفرانس میں طوفان بوليو کے باعث سیلابی خطرات، پا-دو-کالے میں اورنج الرٹ اور 146,000 گھر بجلی سے محروم
    شوبز
    • لاہور میں ٹک ٹاکر سمیعہ مبارک کی رہائی کیس، تین پولیس اہلکار عہدوں سے ہٹا دیے گئےلاہور میں ٹک ٹاکر سمیعہ مبارک کی رہائی کیس، تین پولیس اہلکار عہدوں سے ہٹا دیے گئے
    • پاکستانی شارٹ فلم ’دی لاسٹ گلانس‘ 2028 کے آسکر ایوارڈز کی لانگ لسٹ میں شاملپاکستانی شارٹ فلم ’دی لاسٹ گلانس‘ 2028 کے آسکر ایوارڈز کی لانگ لسٹ میں شامل
    مقامی خبریں
    • پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے افغان جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات مسترد کر دیےپاکستان نے زلمے خلیل زاد کے افغان جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات مسترد کر دیے
    • استنبول میں آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، علاقائی تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات پر اتفاقاستنبول میں آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، علاقائی تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات پر اتفاق
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پشاور میں آرمی اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 123 بچوں سمیت 126 افراد شہید

Yes 2 Webmaster December 16, 2014 1 min read
School Attack
Share this:
School Attack
School Attack

پشاور (یس ڈیسک) ورسک روڈ پر واقع پاک فوج کے زیرانتظام اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی تعداد 126 ہو گئی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

پشاور میں الیکشن کمیشن کے صوبائی صدر دفتر کے قریب ورسک روڈ پر واقع پاک فوج کی رہائشی کالونی سے متصل آرمی پبلک اسکول میں نصابی سرگرمیاں جاری تھیں کہ سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس 8 سے 10 دہشت گرد اسکول کی عمارت کے عقبی حصے سے دیوار پھلانگ کر اندر گھس آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے اسکول اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 126 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں سے123 اسکول میں زیر تعلیم بچے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسکول میں فوجی دستوں کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہورہا ہے۔ اسکول کے 3 بلاک کلیرکرالیے گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران اب تک 5 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بچ جانے والے اسکول کے آخری بلاکس تک محدود کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے بھی علاقے میں اپنی نفری کو بڑھا دیا ہے تاکہ کوئی بھی دہشت گردعلاقے سے بچ نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ تنظیم کے مرکزی ترجمان محمد عمر خراسانی برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں ان کی تنظیم کے 6 ارکان ملوث ہیں اور یہ کارروائی شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے جواب میں ہے۔

عینی شاہد طالب علم نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے استاد لیکچر دے رہے تھے كہ اچانک عقب سے ہوائی فائرنگ ہوئی تو طلبا نے كلاس كے دروازے بند كر دیئے لیكن دہشتگرد دروازے توڑ كر كلاس میں داخل ہو گئے پہلے ہوائی فائرنگ كی اور بعد میں کچھ بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، بعد میں انہوں نے مختلف جگہوں پر مورچے سنبھال لیے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کرتے رہے۔دہشت گرد غیر ملكی لگ رہے تھے اور عربی میں بات چیت كر رہے تھے۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت نے دہشتگردوں کے اس مکروہ فعل کی مذمت کرتے ہوئے صوبے بھر ميں 3 روزہ سوگ كا اعلان كر ديا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری، پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت، پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت ملک کی تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Allah
Previous Post اعلی حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی
Next Post تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن پر مذاکرات، ملک گیر ہڑتال موخر کر دی
Imran Khan

Related Posts

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے افغان جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے افغان جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات مسترد کر دیے

October 24, 2026
استنبول میں آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، علاقائی تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات پر اتفاق

استنبول میں آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، علاقائی تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات پر اتفاق

October 24, 2026
وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، توانائی اور تجارت پر مذاکرات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، توانائی اور تجارت پر مذاکرات متوقع

October 24, 2026
لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: بینک سابق ملازم کے پروویڈنٹ فنڈ سے قرض وصول کرنے کا پابند نہیں

لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: بینک سابق ملازم کے پروویڈنٹ فنڈ سے قرض وصول کرنے کا پابند نہیں

October 24, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.