yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دھاندلی میں افتخار چوہدری اور مسلم لیگ (ن) سمیت ایک میڈیا گروپ کا بڑا کردار ہے، پرویز مشرف

Yes 2 Webmaster December 12, 2014 1 min read
Pervez Musharraf
Share this:
Pervez Musharraf
Pervez Musharraf

کراچی (یس ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2013 کی دھاندلی میں افتخار چوہدری، نگراں حکومتوں،مسلم لیگ(ن) اور ایک میڈیا گروپ کا بڑا کردار ہے اور عمران خان کی اس سے متعلق تمام باتیں درست ہیں کیونکہ افتخار چوہدری کا (ن) لیگ سے گٹھ جوڑ تھا اوروہ پس پردہ ان کی حمایت کرتے تھے جو اب تک جاری ہیں۔

خصوصی انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جب ملک میں انصاف کی عدم فراہمی ہو اور لوگ اپنے جائز مطالبات کے لیے کہیں نہ جاسکیں تو دھرنے ہی ہوتے ہیں،(ن) لیگ کی اکثریت صرف اسمبلی میں ہے لیکن حقیقی طور پر عوام ان کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے خلاف ہیں جس سے دھاندلی والی باتوں میں بھی کچھ حد تک حقائق نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے متعلق اسکرپٹ پر کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن پاکستان میں جس طرح کا ماحول چل رہاہے وہ معمولی نہیں ہے، ملک میں کسی ایک کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے اسکرپٹ ہونا چاہئے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ عوام نوازشریف کی حکومت کو یکسر مسترد کرچکے ہیں، ملک میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے اور عمران خان بھی وہی مانگ رہے ہیں جس کے حق میں ہوں لیکن میرے نزدیک ملک میں حکومت کے بجائے ماحول تبدیل ہونا چاہئے کیونکہ یہاں جو بھی اسمبلی میں آتا ہے وہ کرپشن کرتا ہے، ملک میں 58 ٹو بی کی اشد ضرورت ہے جس کے اختیارات صدر کے پاس ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب ہونا چاہئے کیونکہ پاکستان کو لوٹ لیا گیا ہے، میں نے بیرون ملک سے پاکستان کا پیسہ واپس لانے کے لیے اقوام متحدہ کی سطح پر کوششیں کیں اور کوفی عنان سے بھی بات کی تھی کہ اس کے لیے کوئی قانون بنایا جائے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں جنہیں واپس لانے کے لیے کوئی قانون ہونا چاہئے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ 2008 کے الیکشن 100 فیصد بہتر تھے لیکن اس بار الیکشن بالکل صحیح نہیں ہوئے کیونکہ جب نگراں حکومت ہی دھاندلی کرانا چاہے تو الیکشن کبھی ٹھیک نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں بھی زیادتی کی گئی ہے، نوازشریف نے میرے ساتھ زیادتی کی اور کررہے ہیں جسے وہ خود بھگتیں گے جبکہ افتخار چوہدری بحیثیت چیف جسٹس مسائل کھڑے کرتے تھے وہ وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری سمیت افسران سے چھوٹے چھوٹے مطالبات کرتے تھے جن میں گاڑی کی تبدیلی کی بھی باتیں ہوتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 99 میں جو کچھ ہوا میں نے خود نہیں کیا بلکہ ان لوگوں نے وہ سب کرنے پر مجھے مجبور کیا تھا کیونکہ شریف برداران خود ہی اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالتے ہیں اور یہ لوگ اب بھی اس طرح کے واقعہ ہونے کی حرکتیں کر رہے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں 1947 سے ریاست اور آئین کا تصادم رہا ہے، جب بھی فوج آئی ہے اس وقت ریاست اور آئین کا تصادم آیا ہے، جب ریاست نیچے جاتی ہے تو آئین کو بچانے کا کہا جاتا ہے اور جب ہم آئین کو بچاتے ہیں تو پھر ریاست جاتی ہے، اس وقت ملک میں جو صورتحال ہے اگر نوازشریف کی جگہ ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا کیونکہ عوام نوازشریف کے حق میں نہیں ہے صرف ٹیلی ویژن پر آکر عوام کے اپنے ساتھ ہونے کے دعوے کرنا اپنے آپ کو دھوکا دینا ہے جبکہ میں نے بھی عوام کو اپنے ساتھ نہ پاکر استعفیٰ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے کسی ریفری کی ضرورت ہے جو ریڈ کارڈ دکھائے اور ریڈ کارڈ نوازشریف کے علاوہ فوج اور عدلیہ کے پاس بھی ہے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ نوازشریف پنگا ماسٹر ہیں وہ خواہ مخواہ پنگا لیتے ہیں اور پھر مصیبت میں الجھے رہتے ہیں، نوازشریف حکومت نہیں صرف سیاست کرتے ہیں، نوازشریف نے آپریشن ضرب عضب کا اچھا فیصلہ کیا لیکن اس پر انہیں فوج نے راضی کیا کیونکہ طالبان سے مذاکرات کا کوئی سر پیر نہیں تھا وہ صرف وقت کا ضیاع تھا یہ آپریشن بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا، لوگوں کے سر کاٹ کر فٹبال کھیلنے والوں سے کس طرح مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں عبوری حکومت آئے جو اصلاحات لائے اور پھر الیکشن کرائے جائیں جب کہ نوازشریف کو بھیجنے کے لیے امپائر یا ریڈ کارڈ کی ضرورت ہے، پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے باہر جانے کا کوئی موقع نہیں ملا یہ سب غلط باتیں ہیں اور اگر کوئی سمجھتا ہےکہ میں جاکر واپس نہیں آؤں گا تو وہ غلط فہمی میں مبتلا ہے۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
PTI
Previous Post تحریک انصاف آج کراچی میں 25 مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی
Next Post کراچی میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
Double Riding Ban

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.