yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

الزام تراشیاں

Yes 2 Webmaster December 2, 2014December 2, 2014 1 min read
Imtiaz Ali Shakir
Share this:
Imtiaz Ali Shakir
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز شاکر
نئی کلاس میں ترقی، نیا کلاس روم، نئے ٹیچر، نیا یونیفارم، نیا سکول بیگ، نئی کتابیں اور کاپیاں، کلاس کے پہلے دن ٹیچر کا بالکل نیا اور منفردسوال ، بچو کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ میں سب سے اچھا بچہ کون ہے؟کلاس روم میں وہی پرانا شور برپا ہوگیا ٹیچر میں سب سے اچھا ،اچھی ہوں ،کلاس کے30 بچوں میں سے29نے اپنے آپ کو سب سے اچھا بتایا ۔شور زیادہ ہونے پر ٹیچر نے خاموش رہتے ہوئے ہاتھ ُاٹھا کر جواب دینے کا کہا تو کچھ بچوں نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کردئیے ۔ٹیچر نے بچوں کو 10منٹ میں اپنے سب سے اچھے ہونے کی وجوہات تحریری طورپر پیش کرنے کا کہہ دیا ۔ٹیچر جی میں اس لئے سب سے اچھا ہوں کیونکہ میرا یونیفارم سب سے زیادہ صاف ستھرا اور نیا ہوتا ہے،میں اس لئے سب سے اچھی ہوں کیونکہ سکول سے چھٹی نہیں کرتی آپ کو تو پتا ہے کہ اس سال سب سے زیادہ حاضری کا انعام بھی مجھے ہی ملا ہے۔

میں کلاس روم میں شور نہیں مچاتا اس لئے سب سے اچھا ہوں ،میں ہر بار پوزیشن لیتی ہوں اس لئے میں سب سے اچھی ہوں ۔میں والدین ،ٹیچرز اورسب بڑوں کی عزت کرتا ہوں اس لئے سب سے اچھا ہونے کا حق مجھے ہے۔کچھ اسی قسم کے 29جواب ٹیچرکے سامنے پڑی میز پر پہنچ گئے جبکہ 30ویں بچی نے لکھا تھاکہ میں بہت اچھی ہوں لیکن سب سے اچھی نہیں ہوں ۔ٹیچر نے اُس بچی کواپنے پاس بلا لیا اور پوچھاکہ جب وہ بہت اچھی ہے توپھر اُسے کیوں نہیں لگتا کہ وہ سب سے اچھی ہے ؟بچی ٹیچرمیرے بابا کہتے ہیں کہ اگر ہم اپنے آپ کو سب سے اچھا سمجھنا شروع کردیں گے توہمیں لگے گاکہ اب ہمیں اچھے کام کرنے کی ضرورت نہیں رہی جب ہم خود کو سب سے اچھاتصور کریں گے تو پڑھنے لکھنے میں محنت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کریں گے۔

ٹیچر میرے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ میں بہت اچھی ہوں اور مجھے مزید اچھا بننا ہے ۔اس لئے یہ سب بچے مجھ سے زیادہ اچھے ہیں اور میں یہ سوچ کر زیادہ محنت کرتی ہوں کہ مجھے ان سب سے آگے نکلنا ہے ،ٹیچر جی بابا کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے آپ کو سب سے اچھا ثابت کرنے کیلئے دوسروں کی خامیاں تلاش کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ کسی کے بُرے یا کم اچھاہونے سے ہماری اچھائی میں ہرگزاضافہ نہیں ہوتا بلکہ ہماری محنت اور قابلیت ہمارے اچھے ہونے کی دلیل ہے ۔لہٰذاہمیں کسی کو بھی کم تر نہیں سمجھنا چاہئے ۔ٹیچر نے بچی کی مثال دے کربچوں کو بتایا کہ اچھا وہی ہوتا ہے جو دوسروں کو اچھا سمجھتا ہے۔قارئین محترم زندگی میں بہت سے مشاہدات سے گزرنا پڑتا ہے جن میں بہت سے انسان کوگمراہ کرتے ہیں جبکہ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جوانسان کو انسان بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

ایک ایسا ہی مشاہدہ میںنے آج آپ کی خدمت پیش کیا ہے جس میں ایک معصوم بچی نے اپنے بابا کی بتائی ہوئی خوبصورت باتیں ٹیچر کو بتا کر نہ صرف اپنے آپ کو اچھا ثابت کیا بلکہ اچھے ہونے کا معیار بھی سمجھا دیا جو شاید اس سے پہلے ٹیچر بھی نہیں جانتی تھی ۔اگر ہر فرد یہی روش اپنا لے تو معاشرے میں حق تلفی، غیبت کا رجحان اور بہت سی معاشرتی بُرائیاںختم ہوسکتی ہیں۔افسوس کہ آج ہم نے جو روش اپنا رکھی ہے وہ صرف دوسروں کو بُرا کہنے پر صبر نہیں کرتی بلکہ یہ بات ثابت کرنے لئے اگر کوئی بُرائی اپنے پاس سے ڈالناپڑے تو بھی ہم دوسروں کو بُرا ثابت کرنے لئے پیدا کرتے ہیں۔ہم اکثر دوسروں کی کردار کُشی کرتے وقت ایسے الزامات عائد کرتے ہیں جو شائد مخالف انسان کی زندگی تو کیا اُس کے خاندان میں بھی نہیں پائے جاتے۔

مثال کے طور پر اخبار کا پہلا صفحہ ملاخطہ فرمائیں ابھی آپ محسوس کریں گے جیسے دوسروں کو بُرا کہنا ہی دنیا میں سب سے اچھا اور مفید کام ہے۔افسوس کے میرے صحافی بھائی بھی سیاستدانوں کی الزام تراشیاں تڑکالگا کر عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں اور اُس سے بھی زیادہ افسوس کہ عوام بھی ایسی ہی خبروں کو پسند کرتے ہیں جن میں الزام تراشیوں کو مرچ مصالہ لگا کر پیش کیا جائے اگر یقین نہ آئے تو پھر کسی ایسے عالم دین کا کسی محفل میں ذکر کرکے دیکھ لیں جو کسی فرقے یا گرو ہ پر تنقید کرنے کی بجائے قرآن و حدیث کی بات عوام کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہو۔محفل میں جتنے فرقوں کے ماننے والے موجود ہوں گے اتنی تنقیدی آراء فوری طور پر سامنے آجائیں گی یعنی اخبار تو کیا مذہبی محافل میں بھی دوسروں پر الزامات اور تنقید کی بارش پسند کرتے ہیں ہمارے ہاں ایسے مولوں بہت مہنگے بکتے ہیں جو یہ کام خوب مرچ مصالہ لگا کر گرم جوشی کے ساتھ کرتے ہیں ۔مذہبی علماء سے معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ کسی کا بُرا ہونا ہمارے اچھے ہونے کی دلیل نہیں ہے۔

جو مولوی مجلس کی پسند کے موضوع کو انتظامیہ کی مرضی کے مطابق یعنی حاضرین مجلس کو خوش کرکے زیادہ پیسے بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ شائد یہ نہیں جانتے کہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے جرم میں روز آخرت اُن کو سزا مل سکتی ہے وہاں اُن کا کوئی واقف یا رشتہ دار کام نہیں آئے گا چاہے کتنا بڑاآفیسر یا وزیر، سفیر یاجنرل،کرنل ہی کیوں نہ ہو۔ہمارے لئے بہتر ہے کہ اُوپر جس بچی کی مثال پیش کرچکا ہوں اُس سے سبق سیکھ لیں جس نے دوسروں کو خود سے اچھا کہہ کر اپنا سب سے اچھا ہونا ثابت کردیا۔

تحریر : امتیاز شاکر
imtiazali470@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistan and America
Previous Post پاکستان کو امریکہ کی کالونی نہیں بننا چاہئے
Next Post انتخابی اصلاحات عملدرآمد، سپریم کورٹ نے وفاق، الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا
Supreme Court

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.