yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

فلاح انسانیت کا ہاتھ تھامئے

Yes 1 Webmaster December 2, 2014 1 min read
Mumtaz Awan
Share this:
Mumtaz Awan
Mumtaz Awan

تحریر:ممتاز اعوان
وطن عزیز پاکستان ان دنوں کئی طرح کے مسائل سے دو چار ہے ،ایک طرف دہشت گردی کی لہر ہے تو دوسری طرف مہنگائی،بے روزگاری نے غریبوں کا جینا محال کر رکھا ہے،عوام سے غربت کے خاتمے اور انکی فلاح کے لئے وعدے کرنے والے کرسی تک پہنچنے کے بعد انہیں ہمیشہ کے لئے بھول جاتے ہیں اسی لئے عوامی مسائل میں کمی نہیں آتی بلکہ دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔غریب خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،ہسپتالوں میں دوائیں نہ ملنے کے باعث اور مہنگے علاج ہونے کی وجہ سے دس ہزار تنخواہ لینے والا مزدورعلاج نہیں کروا پاتا ،اقوام متحدہ کے ایک ترقیاتی ادار ے نے انسانی وسائل کی ترقی پر مبنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پاکستان کی 49 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے

جبکہ تعلیم و صحت کیلئے افریقی غریب ملک کانگو سے بھی کم وسائل مختص کیے جاتے ہیں،عا م آدمی کی زندگی بہتر بنانے والے 186 ممالک کی فہرست میں پاکستان 146 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ،کانگو صحت پر جی ڈی پی کا 1.2 فیصد اور تعلیم پر 6.2 فیصد جبکہ پاکستان صحت پر جی ڈی پی کا 0.8 فیصد اور تعلیم پر 1.8 فیصد خرچ کرتا ہے۔بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا ان شعبوں پر پاکستان سے زیادہ خرچ کرتے ہیں۔قدرتی آفات کی صورت میں بھی حکومت کے بلند و باگ دعوے تو نظر آتے ہیں لیکن عملی اقدامات صرف فوٹو سیشن تک محدود ہوتے ہیں۔ایسی صورتحال میں کچھ لوگ اور ادارے ایسے بھی ہوتے ہیں جو صرف اور صرف اس ملک میں بسنے والی عوام کی فلاح کے لئے کام کرتے ہیں

اس میں انکا کوئی ذاتی مفادنہیں ہوتااور نہ ہی انہیں ووٹ یا کرسی کا لالچ ہوتا ہے بلکہ صرف رضائے الہی مقصود ہوتی ہے۔پاکستان کے پانچوں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں ”فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ” جو کہ جماعة الدعوة پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے رفاہی و فلاحی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ترجمان سلمان شاہد کی جانب سے موصول ہونے والی سالانہ رپورٹ2014کے مطابق فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان بہبود انسانی اور رفاہ عامہ کے منصوبہ جات کا آغاز کر چکی ہے تاکہ عوام کے مسائل کم کیے جا سکیں۔ معاشی آسودگی، طبی سہولیات و تعلیمی امور کے ساتھ ساتھ دیگر اصلاحی و تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کو ایسی مثبت سوچ فراہم کی جائے جسے اختیار کر کے ہر فرد ملت اسلامیہ کی تعمیر و ترقی میں ایک مضبوط کردار ادا کر سکے۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان نے ابتدائی طورپر رفاہ و فلاح کے منصوبہ جات کا آغاز کیا ہے۔وطن عزیز کی زیادہ تر آبادی بنیادی سہولیات صحت سے قاصر ہے دیہاتوں اور پسماندہ علاقہ جات میں تو مستند ڈاکٹرز اور ادویات کا تصور ہی محال ہے سرکاری ہسپتال اور ادارے آبادی کے تناسب سے ناکافی ہیں غیر سرکاری علاج معالجہ اس قدر مہنگا ہے کہ ملک کی اکثر آبادی اس کے اخرجات ہی برداشت نہیں کر سکتی۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ہسپتالوں، میڈیکل سنٹرز، کلینکس اور ڈسپنسریوں کے ذریعے مریضوں کو ان کے دروازے پر تشخیص علاج اور دوا میسر آتی ہے۔ فاؤنڈیش کے ملک بھر میں168ہسپتال و میڈیکل سنٹر ہیں جن سے سالانہ13,10,850 افراد مستفید ہوتے ہیں۔

جن آبادیوں اور بستیوں میں مستقل ادارے قائم نہیں کیے گئے ان دور افتادہ اور پسماندہ جگہوں پر موبائل میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں کیمپ کی تشہیر پورے علاقے میں کی جاتی ہے۔گزشتہ ایک سال میں 4,554میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن میں 26,22,942 افراد مستفید ہوئے۔ہیپاٹائٹس انتہائی موذی مرض ہے جس کی تشخیص اور علاج بہت مہنگا ہے۔ پاکستان میں 10 فیصد لوگ اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں کسی بھی ادارے یا حکومت کی طرف سے اس کے تدارک اور علاج کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ہر شہر میں اس کی آگاہی اور شعور کے لیے سیمینارز منعقد کر رہی ہے۔ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسی نیشن اور ہیپا ٹائٹس سی کی تشخیص اور علاج مستند ڈاکٹرز سے کروایا جاتا ہے۔ ملک بھر کے 83شہروں میں کیمپ لگا کر 9,69,357 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔ضرورت مند مریضوں کے لیے بروقت فراہمی خون ایک اہم مسئلہ ہے

کچھ مفاد پرست عناصر نے اس ضرورت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خون فروشی کا دھندہ شروع کر دیا ہے اور خون کی مکمل اسکیننگ کے بغیر اسے فروخت کر رہے ہیں اسی وجہ سے ہیپاٹائٹس جیسے موذی امراض عام ہو رہے ہیں خون کے یہ تمام ٹیسٹ غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے بلڈ بنک میں تازہ او رمکمل اسکین کیا گیا خون بروقت موجود ہوتا ہے جو ضرورت مند اور مستحق افراد کو مہیا کیا جاتا ہے۔ 870 بلڈ ڈونر سوسائیٹیز کام کر رہی ہیں۔آنکھیں قدرت کا حسین تحفہ ہیں ان کی حفاظت انسانی ذمہ داری ہے وسائل کی کمی کی وجہ سے جس طرح دیگر بیماریوں کا علام معالجہ مشکل ہے اسی طرح پاکستان کی نصف آبادی آشوب چشم میں مبتلا ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے ایک چیلنج سمجھ کر اس کو قبول کیا اور مریضوں کو اپنے پاس بلانے کی بجائے

خود ان کے دروازے پر جا کر خدمات سر انجام دیں اس پروگرام میں مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ جدید کمپیوٹرائزڈ مشینوں کی مدد سے کیا جاتا ہے اور جن مریضوں کو آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے انہیں آپریشن کے ذریعے لینز بھی ڈالے جاتے ہیں۔8,133 فری آپریشن کئے گئے جبکہ سال 2013 میں آئی کیمپ سے مستفید افرادکی تعداد 59,340 ہے۔ کسی بھی مریض یا زخمی یا حادثہ کے متاثرہ افراد کے لیے سب سے اول اور اہم بروقت طبی امداد کی فراہمی ہے۔ اس کے لیے ایمبولینس سروس کی افادیت اور اہمیت کسی بھی ذی شعور سے مخفی نہیں اس مسئلہ کے پیش نظر ملک بھر میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ مریضوں، زخمیوں اور میتوں کی منتقلی کے علاوہ آفات میں ہنگامی مدد اور میڈیکل کیمپنگ کا سہرا بھی ایمبولینس سروس کے سر ہے۔

ملک بھر میں 170 ایمبولینس گاڑیا ں کام کر رہی ہیں جن سے سالانہ 24,050 افراد مستفید ہوتے ہیں۔پنجاب کی جیلوں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے قیدیوں کی فلاح و بہبود اور تربیت کا پروگرام جاری ہے یہاں آئی، ڈینٹل، سرجیکل، سکن، شوگر، میڈیکل اور ہیپاٹائٹس کے علاوہ دیگر بیماریوں کے کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں، الیکٹرک واٹر کولر اور پمپ ، پنکھے، لباس اور دیگر ضروریات زندگی بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ جرمانوں کی ادائیگی میں بھی تعاون کیا جا رہا ہے ، قیدیوں کو مترجم قرآن مجید، تفاسیر، احادیث، دینی کتب اور دیگر لٹریچر بھی پہنچایا جاتا ہے۔ افطار الصائم پروگرام کے تحت ہر سال رمضان المبارک میں 10ہزار سے زائد افراد کے سحر و افطار کا بندو بست کیا جاتا ہے

جس میں مہاجرین ، ورثاء شہداء ، قحط زدہ افراد، سیلاب زدگان، دینی مدارس کے طلباء ، غرباء ، قیدی اور یتامیٰ شامل ہیں۔ دنیا بھر میں پینے کا صاف پانی سنگین مسئلہ بن چکا ہے مگر پاکستان میں 85فیصد افراد کو یہ سہولت سرے سے حاصل ہی نہیں ہے۔ تھرپارکر، بلوچستان میں آج بھی عوام جوہڑ کا پانی پینے پر مجبور ہے۔ اور پانی کی اس بار برداری پر عورت کو ہی مقرر کیا گیا ہے حقوق انسانی کی تنظیمیں اور رفاہی ادارے ان غریب اور قحط زدہ لوگوں سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن فراہمی آب کے منصوبہ جات کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

سندھ، بلوچستان، سرحد اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں واٹر پروجیکٹ کے تحت 2341کنویں، ہینڈ و الیکٹرک پمپ لگائے گئے ہیں۔عید الاضحی کے موقع پرقربانی پروگرا م کے تحت ہزاروں متاثرین میں گوشت تقسیم کیا گیا،متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 62 لاکھ روپے کی نقد امدادبھی متاثرین میں تقسیم کی گئی۔بلا شبہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار ملک و قوم کی خدمت کر کے اللہ رب العزت کے ہاں سرخرو ہو رہے ہیں۔خدمت کے اس عظیم کام کو جاری رکھنے کے لئے پاکستانی قو م نے ہمیشہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیا اور تعاون کرتی رہی ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔اہل پاکستان کو نیکی کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا،تا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے جو منصوبہ جات جاری ہیں انکو پورا کیا جا سکے۔

تحریر:ممتاز اعوان
برائے رابطہ:03215473472

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Aqeel Khan
Previous Post معذوروں کاعالمی دن اور ہمارا کردار
Next Post جماعة الدعوة پاکستان کا منفرد و تاریخی اجتماع
Ali Imran Shaheen

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.