counter easy hit

روات، سوتیلی ماں نے چار سالہ بچے کو بیدردی سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا،

روات (أغااسدحیدری) اسلام آباد تھانہ سہالہ پولیس کی فوری کارروائی اپنے سوتیلے 4 سالہ بیٹے کا گلہ گھونٹ کر قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کرلیا
سوتیلی ماں نے اپنے 4 سالہ سوتیلے بیٹے اکرام انوار کا گلہ دبا کر قتل کیا بعد میں مقتول کی لاش کوأگ لگا دی۔ ملزمہ عنیقہ 4 اکرام انوار کی سو تیلی ماں تھی
مقتول کے والد محمد انوار سکنہ ڈھوک کھٹانہ روات. نے سرزد وقوعہ کے بارے میں تھانہ سہالہ پولیس کو اطلاع دی۔ ڈی ایس پی رخسار مہدی اور ایس ایچ او تھانہ سہالہ مرزا گلفراز معہ جوانوں کے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچے کی سوتیلی والدہ ملزمہ عنیقہ کو گرفتار کرلیا اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کردی۔
مقتول اکرام انوار کے والد محمد انوار نے تین چار ماہ قبل عنیقہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ محمد انوار کی پہلی بیوی وفات پایا چکی ہے۔ محمد انوار اور اس کی بیوی عنیقہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ محمد انوار گھر سے چلا گیا بچے کی سوتیلی ماں نے مقتول اکرام انوار کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا بعد میں اگ لگا کر لاش بوری میں بند کرکے چھپا دی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website