اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔ افغانستان کےلیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے ایک ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہا ہے کہ افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا کہ عبداللہ عبداللہ کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا تعین باہمی مشاورت سے ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو پاکستان کے دورے کے دعوت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دی ۔
Pakistan-Afghanistan relations are moving forward. Foreign Minister S. M. Qureshi has invited the Chairman of the High Council for National Reconciliation, Dr. Abdullah Abdullah, to pay an official visit to Pakistan. Dr. Abdullah Abdullah will visit at mutually convenient dates.