yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

بھارت کے مظالم اور ننھے عیاد کی سسکیاں

F A Farooqi July 2, 2020 1 min read
Share this:
Killing In Kashmir
Killing In Kashmir

نانا اور نواسہ ابھی چند سو میٹر ہی چلے ہوں گے کہ انہیں گولیوں کی تڑٹراہٹ سنائی دی۔ عیاد خوف سے اپنے نانا کے ساتھ لپٹ گیا۔ اچانک بھارتی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں دیکھ کر بشیر احمد نے اپنی گاڑی کی رفتار سست کی۔ انہیں سی آر ایف کے اہلکار نے روکا، گاڑی سے اتارا اور اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ ننھے عیاد کےلیے یہ سب کچھ اچانک تھا۔ سہمے ہوئے معصوم بچے کے سامنے اس کے نانا کی لاش پڑی تھی جبکہ چاروں جانب سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ ایک بھارتی فوجی آگے بڑھا، اس نے عیاد کو نانا کی لاش کے اوپر بٹھا کر تصویر بنائی۔ یہ تصویر 65 سالہ بشیر احمد کی تضحیک کےلیے بنائی گئی تھی۔ لیکن شاید انہیں علم نہیں تھا کہ یہ خود ان کے گلے پڑنے والی ہے۔

س واقعے نے دردِ دل رکھنے والے ہر انسان کا کلیجہ چیر کر رکھ دیا۔ ہر انسان کا دھاڑیں مار مار کر رونے کو جی کرتا ہے۔ انسانیت اس واقعے پر چیخ رہی ہے۔ الفاظ چنگھاڑ چنگھاڑ کر انسانیت کو بیدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تصاویر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کےلیے بار بار شیئر ہورہی ہیں۔ لیکن ہر طرف خاموشی ہے، گہرا سکوت طاری ہے۔ یوں محسوس ہورہا ہے کہ گویا ہونٹ سلے ہوئے ہیں، زبانوں پر تالے لگے ہوئے ہیں، ہاتھ اور پاؤں بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ اس گہرے سکوت اور طویل خاموشی میں ایک شور چھپا ہوا ہے۔ ایک طوفان آنے والا ہے۔

اس وقت بھی آپ کے ٹی وی اسکرین پر ایک تصویر چل رہی ہے۔ یہ محض ایک تصویر نہیں بلکہ درد و الم کی ایک داستان ہے۔ یہ داستان ہر روز مقبوضہ کشمیر کے گھروں میں دہرائی جاتی ہے۔ یہ معصوم بچہ اپنے نانا بشیر احمد کی میت کے اوپر بیٹھا ہوا ہے۔ یہ تین سالہ بچہ جس کے نانا کو بھارتی فوج نے گاڑی سے اتارا اور گولیوں سے بھون ڈالا۔ آج جس معصوم بچے کے سامنے اس کے نانا کا سینہ گولیوں سے چھلنی کیا گیا، نانا کے سینے پر بیٹھے اس بچے کی تصویر نے ہر انسان کو سینہ چھلنی کردیا۔ یہ منظر جب جب کشمیریوں کی نگاہوں کے سامنے آئے گا، ان کا جذبہ مزاحمت بڑھتا رہے گا۔ اس معصوم پھول کے قدم محکوم کشمیریوں کی مزاحمت کے جذبے کا اعلان ہیں۔ قابض فوجیوں نے 43 عام شہریوں کو گاڑیوں سے اتارا، انہیں گولیوں سے بھون کر رکھ دیا۔ قابض فوج کی جانب سے نہ صرف
مقبوضہ وادی کے اندر معصوم بچوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جبکہ ایل او سی کی دوسری جانب بھی معصوم پھول مارٹر شیلز کا نشانہ بن رہے ہیں۔ آج بھی لیپہ سیکٹر میں ایک معصوم پھول کو شہید کردیا گیا

Kashmir
Kashmir

سوپور میں ہونے والے اس واقعے کے بعد کئی سوالات سر اٹھا رہے ہیں۔ پہلا سوال کہ بشیر احمد کو کس نے قتل کیا؟ مقامی صحافیوں کے مطابق جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا، وہ نسبتاً ایک ویران علاقہ ہے، جہاں کوئی بھی عینی شاہد نہیں تھا۔ بشیر احمد کے اہل خانہ نے الزام سی آر پی ایف پر لگایا۔ پولیس نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے حریت پسندوں کو مورد الزام ٹھہرایا۔ بعد ازاں رات گئے عیاد جہانگیر کی ویڈیو جاری ہوئی، جس میں تین سالہ معصوم بچہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ابو (نانا) کو پولیس اہلکاروں نے گولیوں سے بھون ڈالا۔ دوسرا اہم سوال بشیراحمد کی میت پر عیاد کی فوٹو، لاش کی بے حرمتی کی تصاویر اور مختلف زاویوں سے معصوم بچے کی تصاویر کس نے بنائیں؟ اس کا جواب بھی پہلے سے ہی ملتا جلتا ہے۔ ویران علاقے میں کوئی فوٹو جرنلسٹ موجود نہیں تھا۔ نہ ہی یہ کوئی معمول کی کارروائی تھی کہ صحافی وہاں موجود ہوتے۔ پولیس اہلکاروں نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ فوٹو پولیس کی جانب سے بنائے گئے، لیکن فوٹو بنانے والے اہلکار کا نام تاحال کسی کو معلوم نہیں۔ اب اگر تصاویر پولیس اہلکاروں نے بنائی ہیں تو انہیں جاری کرنے کے مقاصد کیا تھے؟ مقامی صحافیوں کے مطابق تصاویر جاری کرنے کا مقصد لاش کی تضحیک کرنا تھا۔ آخری اور سب سے اہم سوال کہ یہ تصاویر وائرل کیسے ہوئیں؟ مقبوضہ کشمیر میں عموماً ہر آپریشن سے پہلے اور بعد میں انٹرنیٹ سروس بند کردی جاتی ہے، جس کے باعث وہاں ہونے والے واقعات اور مظالم کے بارے میں عالمی برادری کو علم نہیں ہوتا، لیکن اس آپریشن کے دوران فورسز انٹرنیٹ پر بندش نہیں عائد کرسکیں، جس کے باعث سوشل میڈیا پر تصاویر تیزی سے وائرل ہوئیں۔

واقعے کے بعد مقامی صحافیوں سے رابطہ ہوا، ان کے ٹوئٹس دیکھے۔ ہر فرد اس دلخراش داستان پر کچھ کہنے سے قاصر تھا۔ کئی صحافی بشیر احمد کے اہلخانہ کا انٹرویو کرنے گئے، لیکن وہاں ان کی بیٹی، بیوہ اور دیگر رشتے داروں کی چیخوں نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔ یہاں تک کہ جس جگہ بشیر احمد کو شہید کیا گیا، وہاں بھی عیاد کی تصاویر اتارتے ہوئے ان کی ہمت جواب دے گئی۔ ایک فوٹو جرنلسٹ کے مطابق جنوبی کشمیر میں گزشتہ گیارہ ماہ سے یہ معمول ہے۔ انہیں ہر دن ایسے واقعات کی تصویر کشی کرنا پڑتی ہے، لیکن اس واقعے نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے۔ ان کا جگر چھلنی ہوچکا ہے، انہیں اپنی پروفیشنل ذمے داری پوری کرنے کےلیے بھی کئی منٹ تک انتظار کرنا پڑا کیونکہ ان کی ہمت جواب دے گئی تھی۔

عیاد جہانگیر کی تصاویر وائرل ہوئیں۔ پوری دنیا میں اس کی چیخیں سنی گئیں۔ ایمنسٹی انڈیا نے بھی واقعے کی مذمت کی۔ لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف مذمت ہی کافی ہے؟ کیا دنیا صرف تصاویر شیئر کرنے تک ہی محدود رہے گی؟ کیا کشمیر کی گلیوں میں لہو یونہی بہتا رہے گا؟ کیا وادی کے چناروں کی سرخی ہمیشہ ہی اس خون ناحق کی مرہون منت رہے گی؟ کیا اقوام عالم کی بیداری کےلیے ہم اپنا فرض ادا کررہے ہیں؟ کیا کراس فائرنگ کا بہانہ تراش کر کشمیر میں خون کی ہولی جاری رہے گی؟ نہیں۔ ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا۔ مظلوم کی آہیں اور فریاد عرش کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ بس زمین پر بسنے والوں کو انسانیت کا فرض ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

نوٹ:یس اردو نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post ٹائیگر فورس ڈیجیٹل فورس میں تبدیل، اب یونین کونسل اوروارڈ کی سطح تک عوامی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جاسکے گا
Next Post اقوام متحدہ کا شکریہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج جیسے حملوں کے ذمہ داربھارت کوانصاف میں کے کٹہرے میں لایا جائے ، پاکستان

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.