yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

امریکیوں کو مارنے کا انعام وصول نہیں کرتے، ملا برادر نے مائیک پومپیو پرواضح کردیا، امریکہ پھر امن کا راگ الاپنے لگا

MH Kazmi June 30, 2020June 30, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے رہنما اور اعلیٰ ترین مذاکرات کار ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ قطر میں طالبان ترجمان سہیل شاہین کے مطابق پیر کی شب ہونے والی اس گفتگو میں پومپیو نے طالبان پر افغانستان میں تشدد میں کمی لانے پر زور دیا اور امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق بات چیت کی۔ یہ گفتگو ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے امریکی اور نیٹو فوجیوں پر حملوں کے لیے طالبان کو رقوم کی پیشکش کی تھی۔ تاہم پومپیو اور ملا برادر کی گفتگو میں اس پر بظاہر کوئی بات نہیں ہوئی۔

طالبان نے روس کے انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے افغانستان میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے عوض جنگجوؤں کو انعام دینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

MIC POMPEO, TALKED, WITH, MULLA ABDUL GHANI BROTHER, ON, TELEPHONE, REGIONAL, PEACE, PROCESS, DISCUSSED

پیر کو ایک ٹوئٹ میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا کہ طالبان کے چیف مذاکرات کار ملا عبدالغنی برادر نے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں افغان امن عمل سمیت قیدیوں کے تبادلے پر مشاورت کی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ دورانِ گفتگو ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ طالبان افغان سرزمین امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے معاہدے پر قائم ہیں۔

طالبان اور امریکہ کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی اخبار ‘نیو یارک ٹائمز’ کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ روس کی خفیہ ایجنسی نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے عوض طالبان جنگجوؤں کو انعام دینے کی پیش کش کی تھی۔

صدر ٹرمپ پر یہ تنقید کی جا رہی ہے کہ مذکورہ بریفنگ ملنے کے باوجود اُنہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا جب کہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اُنہیں یا کسی اور اعلٰی حکومتی عہدے دار کو ایسی کوئی بریفنگ نہیں دی گئی۔

البتہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ غیر مصدقہ اطلاعات تھیں لہذٰا صدر کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

۴/۵او دیته ژمن یو. ملا صاحب وویل له افغانستانه د خارجي قواوو وتل باید د مهالویش مطابق دوام وکړي. د امریکې خارجه وزیر ومنل چې اسلامي امارت په ښارونو او لویو نظامي مراکزو په حملو نه کولو سره د جګړې ګراف ټیټ کړی دی خو باید دټولوجهتونو له خوا دجګړې ګراف نور هم کم شي.
— Suhail Shaheen (@suhailshaheen1) June 29, 2020

طالبان ترجمان سہیل شاہین نے مزید بتایا کہ پومپیو اور ملا غنی برادر نے بین الافغان مذاکرات اور پانچ ہزار طالبان جنگجوؤں کی رہائی کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان بین الافغان مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن قیدیوں کی رہائی میں تاخیر سے معاملہ التوا کا شکار ہے۔

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک چار ہزار کے لگ بھگ طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے تاکہ بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔

سہیل شاہین کے مطابق ملا عبدالغنی برادر سے ٹیلی فونک گفتگو میں مائیک پومپیو نے تسلیم کیا کہ معاہدے کے تحت طالبان نے بڑے شہروں اور فوجی تنصیبات پر حملے نہیں کیے لیکن اُنہیں مجموعی طور پر تشدد کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغانستان میں تشدد کے واقعات کم ہوئے تھے۔ لیکن افغان حکام کے مطابق چند ہفتوں سے ان حملوں میں مزید تیزی آئی ہے۔

طالبان کا یہ مؤقف رہا ہے کہ معاہدے کے تحت وہ صرف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حملے نہ کرنے کے پابند ہیں۔ البتہ وہ افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملے جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد افغانستان میں 19 سال سے جاری جنگ ختم ہونے کے امکانات روشن ہو گئے تھے۔

لیکن معاہدے کے بعد بین الافغان مذاکرات تاحال شروع نہ ہونے سے امن معاہدے پر سوالیہ نشان لگ گئے تھے۔

امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد بھی ایک بار پھر خطے کے دورے پر ہیں۔ زلمے خلیل زاد پیر کو ازبکستان پہنچے ہیں جب کہ وہ دوحہ اور اسلام آباد بھی آئیں گے۔

افغان اُمور کے تجزیہ کار طاہر خان کہتے ہیں کہ امریکی حکام کو افغانستان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ہے۔ طاہر خان کے بقول اب ان واقعات میں عام افغان شہری بھی ہلاک ہو رہے ہیں جب کہ طالبان اور افغان حکومت ان حملوں کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کر رہے۔

طاہر خان کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے حالیہ بیانات میں مسلسل اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ تشدد میں کمی کی جائے اور افغان حکومت اور طالبان قیدیوں کا تبادلہ مکمل کریں۔

طاہر خان کہتے ہیں کہ امریکہ کو تشویش ہے کہ اگر تشدد میں کمی نہ ہوئی تو بین الافغان مذاکرات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

طاہر خان کے بقول اس تناظر میں مائیک پومپیو اور ملا برادر کے درمیان ہونے والی گفتگو اہم ہے کیوں کہ افغان حکومت بعض طالبان قیدیوں کو رہا کرنے پر تیار نظر نہیں آتی ہے جو سنگین حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

دوسری طرف طالبان کا اصرار ہے کہ بین الافغان مذاکرات میں اسی صورت میں شریک ہوں گے جب ان کے تمام قیدیوں کر دیا جائے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post حکومت نے پاکستان کا سب سے اہم اثاثہ بھی بیچنے کا فیصلہ کرلیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی
Next Post پاکستان میں مقیم لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی قسمت کا فیصلہ نہ ہوسکا، اقوامی متحدہ متحرک ہوگئی کابینہ اجلاس میں قیام میں توسیع متوقع

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.