yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

فیس بک کے خلاف کمپنیوں کا بائیکاٹ شدت اختیار کرگیا

MH Kazmi June 28, 2020 1 min read
Share this:

فیس بک کے خلاف کمپنیوں کا بائیکاٹ شدت اختیار کرگیا
فیس بک کی جانب سے نفرت انگیز پوسٹس پر ناکافی اقدامات کی وجہ سے بڑی کمپنیوں کی جانب سے اشتہارات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

مارک زکربرگ کی جانب سے حال ہی میں وعدہ کیا گیا تھا کہ سیاستدانوں کی جانب سے کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی پوسٹس پر لیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، مگر کمپنیوں کی جانب سے سوشل نیٹ ورک کے بائیکاٹ کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک یوی لیور، ویرائزن، کوکا کولا، ہرسلے اور ہونڈا سمیت 120 سے زائد کمپنیوں نے فیس بک کو عارضی طور پر اشتہارات نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنیوں کی جانب سے یہ اعلانات سول رائٹس گروپس کے زیرتحت بائیکاٹ مہم کے لیے کیے گئے۔کچھ کمپنیوں جیسے کوکا کولا نے فیس بک کو اشتہارات دینے کا سلسلہ روک دیا ہے مگر واضح طور پر بائیکاٹ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

اس حوالے سے کوکا کولا کمپنی کے سی ای او جیمز کیوئنسی کا کہنا تھا کہ دنیا اور سوشل میڈیا میں نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں، کوکا کولا کمپنی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے یے پیڈ اشتہارات کو کم از کم 30 دن کے لیے روک دیا ہے، ضرورت پڑنے پر ہم اپنی اشتہاری پالیسیوں پر نظرثانی کریں گے، ہمیں اپنے سوشل میڈیا شراکت داروں سے زیادہ شفافیت اور احتساب کی توقع ہے۔

فیس بک پر کمپنیوں کی جانب سے نسل پرستانہ اور نفرت انگیز پوسٹس کی روک تھام کے لیے دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔

ایک بیان میں کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم سوشل رائٹس گروپس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا ‘ہم ہر سال اربوں ڈالرز اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے لگاتے ہیں اور مسلسل باہر کے ماہرین کے ساتھ مل کر اپنی پالیسیوں پر نظرثانی اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں، ہم نے خود کو سول رائٹس آڈٹ کے لیے کھول دیا ہے۔ اب تک ہم 250 سفید فام نسل پرست اداروں کو فیس بک اور انسٹاگرام میں بین کرچکے ہیں، اے آئی ٹیکنالوجی سے ہم 90 فیصد کے قریب نفرت انگیز مواد کے خلاف ایکشن صارفین کی جانب سے رپورٹ سے قبل لیتے ہیں’۔

ترجمان کے مطابق ‘یورپی یونین کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فیس بک کی 24 گھنٹے میں نفرت انگیز مواد تک پہنچ ٹوئٹر اور یوٹیوب سے زیادہ ہوتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہمیں مزید کام کرنا ہوگا اور ہم سول رائٹس گروپس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے’۔

فیس بک کے خلاف اس بائیکاٹ مہم کو سول رائٹس گروپس کے ایک گروپ نے شروع کیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج فیس بک کی جانب سے نسل پرستانہ، پرتشدد اور تصدیق شدہ جھوٹا مواد پوسٹ کرنے کی اجازت دینے کی طویل تاریخ پر کیا جارہا ہے۔

مہم میں شامل افراد نے مارک زکربرگ کے حالیہ لائیو اسٹریم بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں فیس بک کےبانی نے اشتہارات میں نفرت انگیز پیغامات کی روک تھام کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا اور کہا کہ سیاستدانوں کی کچھ پوسٹس پر لیبلز لگائے جائیں گے۔

سول رائٹس گروپس کے مطابق ہماری جانب ے فیس بک سے متعدد اقدامات کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ نفرت انگیز مواد کے حوالے سے مزید معلومات جاری کی جائے اور سوشل نیٹ ورک پر بڑے گروپ کی باریک بینی سے اسکروٹنی کی جائے۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ اس بائیکاٹ سے فیس بک پر کس حد تک اثرات مرتب ہوے ہیں، مگر یہ کمپنی اشتہارات سے اربوں ڈالرز کماتی ہے۔

خاص طور پر چھوٹے اداروں کے اشتہارات سے، تو ایک ماہ کا بائیکاٹ بظاہر تو کوئی خاص اثرات مرتب نہیں کرسکے گا، مگر یہ دباؤ کمپنی کے لیے خوشگوار نہیں ہوگا خصوصاً اس وقت جب کمپنی خود کہہ چکی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں اشتہاری آمدنی میں کمی آئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک کے ایک عہدیدار نے مبینہ طور پر کچھ عرصے پہلے کہا تھا کہ آمدنی کے دباؤ پر پالیسی میں تبدیلیاں نہیں لائی جائیں گی اور اب دیکھنا ہوگا کہ یہ دعویٰ کس حد تک درست ہوتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Pakistan Civil Aviation Authority
Previous Post کروناوائرس: مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری
Next Post امارات ایئر لائن کا پاکستان میں فضائی آریشن بحال، پاکستان میں مستند لیبارٹریز سے رابطہ، خوشخبری

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.