yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
مقامی خبریں

قومی ائرلائن کے 200 سے زائد پائلٹ مشکوک، 2023 تک قومی ائرلائن کو مکمل پاک کردینگے

MH Kazmi June 28, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز)پی آئی اے 2023 تک دنیا کی ایک ذمہ دار ایئرلائن بن کر ابھرے گی۔’ہم نے اصلاحات شروع کردی ہیں، جہاں کچھ غلط ہورہا تھا اس سے ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پچھلے دور میں پچھلے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے کر پی آئی اے کے مختلف شعبوں کے اندر ڈگری چیک کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تصدیق کا عمل شروع ہوا’ وزیر ہوابازی غلام سرورخان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ‘جتنے بھی پائلٹس ہیں، جن لوگوں کے خلاف انکوائری ہوئی، یا جو لوگ ریکروٹ ہوئے یہ سب 2018 سے پہلے کے لوگ ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ 2018 کے بعد ہم نے پی آئی اے یا ایوی ایشن ڈویژن میں نہ کوئی نئی بھرتی کی ہے اور نہ ہی اس طرح کے کوئی امتحانات لیے ہیں’۔ غلام سرور خان نے کہا کہ ‘پچھلے دو ادوار میں جو کچھ ہوتا رہا ہے، بعض لوگ بین الاقوامی سطح پر اس کے اثرات اور منفی پہلو کی بات کررہے ہیں لیکن ایک مریض کا بچانے کے لیے اس کی سرجری اور کیمو بھی ہوتی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے اصلاحات شروع کردی ہیں، جہاں کچھ غلط ہورہا تھا اس سے ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پچھلے دور میں پچھلے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے کر پی آئی اے کے مختلف شعبوں کے اندر ڈگری چیک کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تصدیق کا عمل شروع ہوا’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘تصدیق کے اس عمل میں 2019 تک مجموعی طور پر 648 لوگ کیبن کرو 119، کاک پٹ 16، انجینئرنگ 98 اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے 415 لوگ تھے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘جب پائلٹس کے لائسنسن کی اسکروٹنی شروع کی گئی تو پاکستان میں کمرشل پائلٹس 753 ہیں، غیر ملکی ایئرلائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کی تعداد 107 اور مجموعی 860 ہیں’۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘پی آئی اے میں 450 پائلٹس کام کررہے ہیں، ایئربلو 87 سرین میں 47، شاہین میں 68 تھے، مختلف ایئرلائنز اور فلائنگ کلبز میں 101 کے لگ بھگ پائلٹس کام کرتے ہیں اور مجموعی تعداد 753 ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جن پائلٹس پر سوالات اٹھائے گئے ہیں وہ 262 ہیں، پی آئی اے میں 141، ایئربلیو کے 9، 10 سرینے، سابق شاہین کے 17 اور دیگر85 ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘یہ سارے مشتبہ ہیں، 121 پائلٹس ایسے ہیں جن کے فرانزک کرنے کے بعد پتا چلا کہ ان کا ایک پرچہ بوگس تھا اور ان کی جگہ کسی اور نے بیٹھ کر پرچہ دیا، دو بوگس پرچے والے پائلٹس 39، تین بوگس پرچے والے 21، 4 بوگس پرچے والے 15، 5 بوگس والے 11، 6 بوگس پرچے والے 11، 7 بوگس پرچے والے 10 اور 8 بوگس پرچے والے 34 پائلٹس ہیں جبکہ مجموعی پرچے 8 ہوتے ہیں’۔ وزیر ہوابازی نے کہا کہ لائسنس کی بھی اقسام ہوتی ہیں، ایک کمرشل پائلٹس لائسنسن (سی پی ایل) اور دوسرا ایئرلائن ٹرانسپورٹ پائلٹس لائسنس (اے ٹی پی ایل) ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘سی پی ایل کی تعداد 109، اے ٹی پی ایل 153 ہیں، یہ سارے مشکوک لائسنس کے حامل ہیں، ان کی فہرست تمام متعقلہ اداروں کو بھیج دی گئی ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘پی آئی اے کو 141 پائلٹس کی فہرست دی گئی، ایئربلیو کو 9 پائلٹس کی فہرست دی اور کہا کہ یہ مشکوک ہیں لیکن انہوں نے اس تاثر کو رد کیا، اسی طرح سرین کو بھی کہا گیا کہ ان پائلٹس کو پروازوں کی اجازت نہیں دی جائے’۔ غلام سرور خان نے کہا کہ ‘اس عمل میں سول ایوی ایشن کے جو لوگ ملوث تھے اور 5 لوگوں کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے اور کریمنل انکوائری کے لیے مشورہ کیا جارہا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے بھی چند لوگ ملوث تھے اور ان کی چھان بین کی جارہی ہے اور 3 یا 4 لوگ بیرونی ہیں لیکن متعلقہ اداروں کو ان کے نام بھی دیے گئے ہیں جن کے خلاف انکوائری ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ’28 پائلٹس ایسے ہیں، جن کی تمام انکوائریز مکمل ہوئی ہیں، ان میں سے 9 پائلٹس نے اعتراف بھی کرلیا ہے، انہیں برطرف کرنا حکومت کا کام ہے جس کے لیے کابینہ سے اجازت لینی ہوگی’۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بتانا ضروری تھا کہ یہ سب کچھ 2018 سے پہلے ہوا، 2010 سے لے کر 2018 تک ہوا، پیپلزپارٹی کے دور میں شروع ہوا اور عبوری حکومت تک ان کے امتحانات ہوئے اور تربیت بھی شروع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہمارا ایجنڈا پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ ہے، جعلی ڈگری والے 600 سے زائد ملازمین کو سپریم کورٹ کے حکم پر پہلے ہی نکالا جاچکا ہے اور ادارے نے انہیں فارغ کیا’۔
غلام سرور خان نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آنے کے بعد جعلی ڈگری کی بنیاد پر 280 ملازمین کو نکالا ہے اور اب 28 پائلٹس کا کیس کابینہ میں لے کر جارہے ہیں جن کے بارے میں ثابت ہوچکا ہے کہ ان کے پاس جعلی لائسنس تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان پائلٹس کے نہ صرف لائسن منسوخ ہوں گے بلکہ نوکریوں سے جائیں گے اور کریمنل کارروائی بھی ہوگی اور صفائی کا عمل اسی سال ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس صفائی کے بعد 2021 کا سال پاکستان کے اداروں کی بہتری کا سال ہوگا اورپی آئی اے 1960، 1970 اور 1980 والی اچھی پی آئی اے ہوگی اور منصوبے کے مطابق 2023 تک 45 طیاروں کی فلیٹ ہوگی جس میں نئے طیارے بھی شامل ہوں گے اور پائلٹس بھی اہل اور تربیت یافتہ ہوں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post خان صاحب چاہے قومی خزانے سے خرچ کرلیں مگر اپنے اے ٹی ایمز سے پیسے ہرگز خرچ نہ کروائیں وہ 500 ہزار گنا وصول کرتے ہیں، رانا ثنااللہ، عبدالقادرپٹیل، خرم دستگیر خان، احسن اقبال، نوابزادہ افتخار،مولانا صلاح الدین، شازیہ مری ، علی محمد خان اور دیگر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
Next Post بھارت میں گرفتار حاملہ طالبہ صفورا زرگر کو ضمانت مل گئی
New Delhi gang rape case convicts sentenced to death Intact

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.