اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مراے امریکی دورے پر 1لاکھ 62 ہزار ڈالر خرچ ہوئے ۔۔۔جبکہ آصف زرداری اور نواز شریف کے امریکی دورے قوم کو کتنے لاکھ ڈالر میں پڑے؟ وزیر اعظم عمران خان نے خود اعدادوشمار پیش کر دیئے، اپوزیشن بنچوں کو سانپ سونگھ گیا. وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میرے بیانات میں مستقل مزاجی ر ہی ہے ،ہماری حکومت کوروناوائرس کے معاملات پرکبھی کنفیوزنہیں ہوئی،ہم نے13مارچ کولاک ڈاو¿ن کیا،اس کے بعدسے میراایک بیان دکھا دیں جس میں تضادہو،کہ امریکادورے پرنوازشریف اورزرداری سے کم خرچ کیا، زرداری کے دورہ امریکاپر 13لاکھ ڈالرخرچ ہوئے، نوازشریف کے امریکادورے پر
https://www.facebook.com/105655620848063/videos/2694297987482412/
معیشت کو12 کھرب کانقصان ہوا،دنیاکہہ رہی ہے 100سال کے دوران بڑابحران آیا،کوئی نہیں بتاسکتاکوروناکب ختم ہوگا؟،بتاناچاہتاہوں ہمیں معیشت کس حالت میں ملی،اقتدارسنبھالاتو معیشت کے برے حالات تھے، اقتدارسنبھالاتو20ارب ڈالرخسارہ تھا،اقتدارسنبھالا تو سب سے بڑامسئلہ مہنگائی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ٹڈی دل معاملے پر31جنوری سے ایمرجنسی نافذکی ہے،انسدادٹڈی دل کیلئے این ڈی ایم اے کواختیارات دیئے،ٹڈی دل پاکستان کےلئے خطرناک ہوسکتا ہے، ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے پورازورلگائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایران اوربھارت سے ٹڈی دل کے آنے کاخدشہ ہے،کوروناکے 26کیسزپرکارروائی شروع کردی تھی، صوبوں نے خودہی کوروناکیخلاف اقدامات کئے۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ہمارے اورنیوزی لینڈکے حالات مختلف ہیں،ہم نے لوگوں کوکوروناکےساتھ بھوک سے بھی بچاناہے،خدشہ تھالاک ڈاؤن سے مزدورطبقہ متاثرہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی حکومت نے ہمیں دیکھ کرلاک ڈاؤن کیا،خدشہ تھالاک ڈاؤن سے مزدورطبقہ متاثرہوگا،این سی اوسی میں اپنی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،این سی اوسی میں یومیہ بنیادوں پرڈیٹااکٹھاکیاجاتاہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں وینٹی لیٹرزسے متعلق ڈیٹانہیں تھا،این سی اوسی نے وینٹی لیٹرزسے متعلق ڈیٹااکٹھاکیا،بھارتی حکومت نے ہمیں دیکھ کرلاک ڈاؤن کیا،نیویارک ٹائمزنے لکھابھارت میں لاک ڈاؤن سے غریب متاثرہوا،بھارت کی سڑکوں پرلوگ مرگئے،ہمیں بھارت جیسالاک ڈاؤن کرنے کاکہاجا رہاتھا، بھارت میں کوروناتیزی سے پھیل رہاہے،قوم کوبتاناچاہتاہوں مشکل مرحلہ ہے،ہمت نہیں ہارنی،ساری دنیاکہہ رہی ہے لاک ڈاؤن سے نقصان ہوا،امریکامیں لاکھوں لوگ مرے اب لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں،ترقی یافتہ ممالک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا،اگلامرحلہ مشکل ہے،احتیاط نہ کی توہسپتالوں پردباؤبڑھے گا،ایس اوپیزپرعملدرآمد کراناسب پرلازم ہے،کوروناکی وجہ سے4ہزاراموات ہوئیں،متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک کیلئے دوست ممالک سے مددمانگی،ملک کے ہسپتال بنانے کیلئے پیسے مانگتے شرم نہیں آئی،شرم تب آئی جب دوسرے ملکوں سے قرضہ مانگا،ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے قرضہ مانگا،امریکادورے پرنوازشریف اورزرداری سے کم خرچ کیا،زرداری کے دورہ امریکاپر 13لاکھ ڈالرخرچ ہوئے،نوازشریف کے امریکادورے پر11لاکھ ڈالرخرچ ہوئے،شاہدخاقان عباسی نے7لاکھ ڈالرمیں دورہ کیا،میں نے امریکاکادورہ ایک لاکھ 62ہزارڈالرمیں کیا،کیامقروض ملک کواتنے اخراجات کرنے چاہئیں تھے؟۔انہوں نے کہاکہ قرضے لیے جاتے رہے اورشاہانہ اخراجات کم نہ کیے،وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات اورعملہ کم کیا،ہم نے سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، حکومت سنبھالی تو1200ارب کاگردشی قرضہ تھا،سابق دورکے توانائی منصوبوں کے معاہدوں پرہم پھنس گئے،جواب ان سے مانگاجائے جوایسے حالات پیداکرکے گئے۔

