yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

شیسپر گليشیئر پگھلنے سے آبادی اور شاہراہ قراقرم کو خطرہ

MH Kazmi June 8, 2020 1 min read
Share this:

پشاور (مانیٹرنگ رپورٹ) گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے رہائشی ساجد اللہ گزشتہ ہفتے اپنے خاندان کے ہمراہ اس وقت نقل مکانی پر مجبور ہوئے جب وادی ميں ‘شيسپر گليشیئر’ سرکنے کی وجہ سے قريبی نالے ميں طغيانی آ گئی تھی۔ طغیانی کی وجہ سے آنے والے سيلاب کا پانی اگرچہ ان کے گھر میں داخل تو نہیں ہوا، لیکن اس کی وجہ سے وادی ہنزہ کے محلہ ‘ہروم’ ميں قائم گھروں ميں دراڑيں پڑ گئيں۔ ساجد اللہ نے وائس آف امريکہ سے بات کرتے ہوئے بتايا کہ حکام نے انہيں اپنے گھر کے ساتھ ہی رہائش کے لیے خيمے فراہم کر دیے ہيں جہاں وہ اپنے خاندان کے ديگر افراد کے ہمراہ قریبی نالے میں آنے والی طغیانی پر نظر رکھے ہوئے ہيں تاکہ مزيد طغيانی کی صورت ميں وہ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو سکیں۔

وادی ہنزہ کے علاقے ہروم کے علاوہ ‘شير آباد’ میں قائم 30 کے قريب گھر بھی قریبی نالے میں آنے والی طغیانی کی وجہ سے شديد خطرات سے دو چار ہيں۔ ساجد اللہ کو خدشہ ہے کہ اگر نالے ميں پھر سے طغيانی آئی تو ان کا گھر سيلاب کی نذر ہو جائے گا کيوں کہ ان کے گھر اور نالے کے درميان صرف 10 فٹ کا فاصلہ رہ گيا ہے۔ ماہرين کے مطابق شيسپر گليشیئر گلگت بلتستان کے ان درجنوں گليشیئرز ميں سے ايک ہے جو مختلف وجوہات کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہیں۔ اس گلیشیئر میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے مقامی آبادی ميں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ‘گلگت بلتستان ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹی’ کے ڈائريکٹر جنرل فريد احمد نے وائس آف امريکہ کو بتايا ہے کہ گزشتہ برس پہلی مرتبہ 24 نومبر کو انہيں شيسپر گليشیئر کے تيزی سے پگھلنے کا علم ہوا۔

SHESPER GLACIERS, IS, AMONG, THOSE, GLACIERS, WHICH, ARE, IN, DANGER, FOR, DIFFERENT, REASONS

فرید احمد کا کہنا تھا کہ فضائی نقشے کے مطابق اس علاقے کے خدوخال انگريزی کے حرف ‘ای’ جیسے ہیں جس کے ايک جانب شيسپر گليشیئر ہے۔ دوسری جانب مچوہر گليشئیر ہے۔ ان کے بقول جہاں ان دونوں گليشیئرز کا پانی ملتا تھا وہاں تک شيسپر گليشیئر پھيل کر تالاب کی شکل اختيار کر گيا ہے اور گليشیئر کے سرکنے اور پگھلنے کے عمل سے وہاں مختلف جھيليں وجود ميں آ چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال جون ميں شيسپر پر بننے والی جھيل گرمی کی شدت برداشت نہیں کر سکی تھی جس کی وجہ سے 5000 کيو سک فٹ پانی نيچے کی طرف آيا۔ جس نے شاہراہ قراقرم کے دو چھوٹے حصوں کو متاثر کيا اور مقامی آبادی کو بھی نقصان پہنچایا۔ فريد احمد کے مطابق گلگت بلتستان ميں خطرے سے دوچار گليشیئرز کی تعداد درجنوں ميں ہے جو مختلف علاقوں ميں آباديوں کے قريب واقع ہيں۔

LAST YEAR IN JUNE SHESPER GLACIER TURNED INTO, SMALL LAKE AND WATER CAME DOWN

فريد احمد بتاتے ہيں کہ گزشتہ ہفتے علاقے ميں گرمی کی شدت ميں اضافے کی وجہ سے شيسپر گليشیئر پر قائم جھيل سرک گئی تھی جس کی وجہ سے ساجد اللہ اور اُن جيسے درجنوں افراد کو اپنے گھروں سے محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔ ان کے مطابق اس وقت جھيل ميں 3500 کيوسک پانی موجود تھا لیکن جب طغیانی آئی تو پانی اپنا راستہ بناتا ہوا شاہراہ قراقرم کے ایک پل سے ٹکرایا جس کے باعث شاہراہ چھ گھنٹوں تک بند رہی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نالے میں آنے والی طغیانی کے باعث علاقے کے ‘ہائيڈرو پاور اسٹيشن’ کو بھی کافی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے مقامی لوگ ابھی تک پانی کی ترسيل کے لیے گھنٹوں لائنوں ميں کھڑے رہتے ہيں۔ فريد احمد کے مطابق شيسپر کا جھکاؤ ڈھائی کلو ميٹر نيچے وادی کی جانب ہے اور جب تک يہ ڈھائی کلوميٹر پر پھيلی ہوئی برف پگھل کر نيچے نہيں آ جاتی، اس وقت تک ہر سال علاقے کے لیے يہ خطرہ برقرار رہے گا۔

HUNZA VALLEY AREA HAROOM IN DANGER OF FLOOD

انہوں نے مزيد بتايا کہ اوپر سے نيچے تک اس گلیشیئر ميں بہت زيادہ دراڑيں پڑ چکی ہیں۔ فريد احمد کے بقول موسمياتی تبديليوں کا براہِ راست اثر گليشیئرز پر پڑتا ہے۔ رواں سال مئی کے وسط تک موسم سرد تھا لیکن اچانک گرمی پڑنے سے گلیشیئر تیزی سے پگھلنا شروع ہوا جس سے سیلاب کی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔ ‘گليشیئر کے سرکنے کا تعلق موسمیاتی تبديلیوں سے ہے’ گلگت بلتستان ميں ادارۂ تحفظِ ماحوليات کے ڈائريکٹر شہزاد حسن شگری کے مطابق گليشیئرز کے سرکنے کا تعلق عالمی سطح پر موسمیاتی تبديلیوں سے ہے۔

BECAUSE OF MOVING GLACIER SEVERAL LAKES CAME INTO BEING

امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتايا کہ ‘گلوبل وارمنگ’ کی وجہ سے يہ عمل اب تيزی اختيار کر گيا ہے۔ انہوں نے بتايا کہ شيسپر گليشیئر پہاڑ کے اوپر کی سطح پر نہيں ہے بلکہ يہ وادی کے درميان واقع ہے اور ہنزہ ميں قائم آبادی کے اوپر ہے۔ خطرناک صورتِ حال یہ ہے کہ اس آبادی کے قریب سے ہی شاہراہ قراقرم گزر رہی ہے۔ شہزاد شگری نے کہا کہ عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی سياح بھی ان گليشیئرز کے تیزی سے پگھلنے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ گاڑيوں کے ذريعے پھيلنے والی آلودگی کی وجہ سے بھی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ ان کے بقول موسمِ سرما ميں گلگت بلتستان ميں جنگلات کی لکڑی کو بطور ايندھن استعمال کيا جاتا ہے جس کا دھواں آلودگی پھيلاتا ہے۔ البتہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتِ حال کی وجہ سے ماحول میں مثبت تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔

شہزاد شگری کے بقول لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماحول صاف ستھرا ہوا ہے جو حوصلہ افزا ہے لیکن یہ صورت زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی۔ دوسری طرف مقامی لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر گلیشیئرز مستقبل میں بھی اسی طرح پگھلتے رہے تو دریائے ہنزہ بند ہونے کی وجہ سے بننے والی عطا آباد جھیل جیسی ایک اور جھیل بن سکتی ہے جس سے لامحالہ مقامی آبادی بھی متاثر ہو گی۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیسپر گلیشیئر کے سرکنے اور پگھلاؤ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ ياد رہے کہ گلگت بلتستان کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا گيٹ وے سمجھا جاتا ہے۔ ماہرين نے خبردار کيا ہے کہ گلگت بلتستان ميں موسمياتی تبديليوں کی وجہ سے قراقرم ہائی وے کی بندش پورے منصوبے کو اپنی لپيٹ ميں لے سکتی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post دنیا بھر میں درجنوں اراکین پارلیمنٹ کی حراست پر پارلیمانی یونین کا اظہار تشویش
Next Post بين الافغان مذاکرات کا آغاز پانچ ہزار قيدیوں کی رہائی سے مشروط ہے: طالبان
TALIBAN, CONDITIONED, INTERA, AFGHAN, TALKS, WITH, RELEASING, OF, TALIBAN, PRISONERS

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.