yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کرونا کی آڑ میں بھارتی مسلمانوں کیخلاف مودی حکومت کی مذموم بائیو جہاد مہم ، اوآئی سی کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ویک اپ کال

MH Kazmi April 28, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اوآئی سی اورممبرممالک کے وزرائے خارجہ کو  انتہا پسند مودی حکومت کی طرف سے کرونا کی آڑ میں بھارتی مسلمانوں کیخلاف نسلی تعصب کی یلغار اورمسلمانوں کو بڑھتے ہوئے خطرات کے بارے میں مفصل خط۔ ارسال کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں خاص طورپر یہ درخواست کی ہے کہ اوآئی سی اسلاموفوبیا آبزرویٹری کو مزید تقویت دے اور  مستقل بنیادوں پر اسلاموفوبیا کے واقعات سے آگاہی کو یقینی بنائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے  سیکرٹری جنرل او آئی سی اور او آئی سی اور ممبر ممالک کے تمام وزراء خارجہ کو بھارتی مسلمانوں کی حالت ذار اور ان کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے بارے میں مفصل انداز میں تحریر کیا گیا ہے کہ    میں آپ کی توجہ بھارت کے اندر سرکاری سرپرستی میں اسلام مخالف اور نفرت پر مبنی بڑھتے ہوئے جرائم کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں, یہ جرائم بھارت میں آباد مسلمانوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکے ہے جس پر پوری مسلمان دنیا کو شدید خدشات لاحق ہیں۔  ہندتوا نظریہ پر مبنی ’آرایس ایس۔بی جے پی‘کی نفرت انگیزی کا تازہ ترین واقعہ یہ ہے کہ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کا ذمہ دار قرار دیاجارہا ہے۔ اس ضمن میں ایک منظم مہم چلائی جاری ہے۔ کابینہ کے ارکان سمیت اعلی حکومتی بھارتی حکام کی جانب سے مسلمانوں کو ’کورونا وائرس‘ کے پھیلاو کا ذمہ دار اور ’انسانی بم‘ قرار دے کر ان کی کردار کشی جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر اسلام سے نفرت کے عنوانات کی بھرمار ہے جیساکہ ’کورونا جہاد‘، ’بائیوجہاد‘، ’کوویڈ۔19‘ اور ’اسلامی بغاوت‘ وغیرہ، کومخصوص ٹرولز سے پھیلایاجارہا ہے۔ جنہیں حکمران بی جے پی کا سوشل میڈیا سیل چلارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں جن میں مسلمانوں کو کورونا پھیلاتے دکھایاجارہا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز ’کورونا جہاد سے ملک کو بچاو‘ جیسی شہہ سرخیاں دکھائی جارہی ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف یہ مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ عالمی ومقامی ذرائع ابلاغ گلیوں، دوکانوں اور مساجد پر مسلمانوں پر حملوں کے مناظر دکھارہے ہیں۔ یہ مہم مشرق وسطی سمیت بیرون ملک بھارتی باشندے بھی پھیلارہے ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں بھارتی شہری ملازمت کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کے لئے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا نہ صرف حالیہ منظر نامے میں انتہائی خطرناک ہے۔ ’آر ایس ایس۔بی جے پی‘ کے تمام بھارت کو ہندو قوم میں تبدیل کرنے کے ہندتوا ایجنڈے کے تحت اس کے مستقبل میں طویل المدتی بنیادوں پر بھی انتہائی مہلک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ بھارت میں مسلمان آبادی کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں سے بھی بدتر سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ بی جے پی حکومت مسلمانوں کے خلاف نیشنل رجسٹر آف سٹیزن(این آر سی) اور شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) جیسے امتیازی اقدامات تسلسل سے کررہی ہے۔ جبکہ جنونی ہجوم اور جتھوں کے ذریعے بے گناہ افراد کو تشدد سے قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ فروری 2020 میں دہلی میں مسلمانوں کو باضابطہ ہدف بناکر قتل کرنے کے واقعات رونما ہوئے جن سے مسلمان شدید خوف میں مبتلا ہیں۔ ہم اسلامی ممالک میں تعاون کی تنظیم (او۔آئی۔سی) کے بھارتی مسلمانوں سے تعصب کو مسترد کرنے کے بیان کو. خوش آیند قرار دیتے ہیں۔ بھارت میں اسلام مخالف، مسلمانوں سے نفرت کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ آئی پی ایچ آر سی نے دوٹوک انداز میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کی مذمت کی ہے۔ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کے حالات بدسے بدبتر ہورہے ہیں۔ ایسے میں مسلم امہ کو فوری عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ بی جے پی حکومت مسلمان آبادی کے خلاف معاندانہ رویہ اور انہیں تنہاءکرنے سے باز آئے۔ ہندوستان کے یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین،کنونشن برائے انسداد نسلی امتیاز(سی ای آر ڈی), اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل اور او آئی سی کی اسلاموفوبیا اور ہتک آمیز تقریر سے متعلقہ قراردادوں کے منافی ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس معاملہ کو اوآئی سی کے ذریعے بین الاقوامی فورمز بشمول ایچ آر سی میں اٹھایا جائے

 

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Qari Farooq ahmed gorsi, member, executive, ppp, punjab, council, comment, on, Firduous Ashique awan
Previous Post قومی سیاست میں لوٹوں کی کوئی گنجائش نہیں، پی ٹی آئی میں سب کا فردوس عاشق والا انجام قریب ہے، قاری فاروق احمد گورسی
Next Post پاکستان کا ایران سے خوردنی اشیا اور تیل کی درآمد شروع کرنے کا فیصلہ

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.