yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ماضی کی مشہور اداکارہ پر بُرا وقت آتے ہی گھر والوں نے گھر سے نکال دیا۔۔!!ارشاد بھٹی جب انہیں ڈھونڈتے نکلے تو کہاں اور کس حال میں پایا؟ جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں گے

MH Kazmi April 27, 2020 1 min read
Share this:

لاہور( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ ایک بار ماضی کی ایک مشہور اداکارہ پر برا وقت آیا، اپنوں نے گھر سے نکال دیا، میں انہیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے لاہور کی ایک کچی بستی کے ایک تنگ و تاریک گھر پہنچا، شام کا وقت، ایک چارپائی پر مکھیوں کے جھرمٹ میں لیٹی اس اداکارہ نے اتنا بھی نہ کیا کہ میرے آنے پر پیٹ سے ہٹی قمیص ٹھیک کر لیتی، سر کے نیچے رکھے دوپٹے سے پھٹی قمیص ڈھانپ لیتی، وہ 3گھنٹے جو وہاں گزرے کبھی نہ بھول پائے۔ اپنے تازہ ترین کالم میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’’اسے کورونا حکمراں، کورونی قوم، کورونا جمہوریت، کورونا سیاست، کورونے مائنڈ سیٹ کا کرشمہ کہہ لیں یا اپنے ڈی این اے کا فالٹ، اپنی کیکڑا ذہنیت، مکھی سوچ، بچھو خصلت، مسخ شدہ رویے کہہ لیں۔ہمارا کوئی متفقہ رول ماڈل نہیں، کوئی مشترکہ ہیرو نہیں، کوئی مشترکہ حکمتِ عملی نہیں، کوئی ایسا نکتہ نہیں جس پر ہم سب متفق ہوں۔ہم نے کسی کی عزت رہنے دی نہ اپنی، کوئی ہمارے الزاموں سے نہ بچا، کوئی نہ رہ گیا جس میں ہم نے کیڑے نہ نکالے ہوں، قائداعظم، کافرِ اعظم، خراب ایمبولینس میں مار دیا، مادرِ ملت فاطمہ جناح، بھارتی ایجنٹ، پراسرار موت، قائد ملت لیاقت علی خان، قتل، قائد عوام، ذوالفقار علی بھٹو، پھانسی، دخترِ مشرق، بینظیر بھٹو، قتل، ایوب کتا، ایوب کتا کے نعرے، گھر بھجوا کر چھوڑا، یحییٰ خان، شرابی رنگیلا، پرویز مشرف، غدارِ آئین، بینظیر بھٹو، نواز شریف کی نظر میں سیکورٹی رسک، نواز شریف پیپلز پارٹی کی نظر میں، جاتی امرا کا مجیب الرحمٰن، گریٹر پنجاب بنانے والا، مودی کا یار، درندہ، دھرتی کا ناسور، آصف زرداری مسٹر ٹین پرسنٹ، مسٹر ہنڈرڈ پرسنٹ، عمران خان، یہودی ایجنٹ، پاگل خان، طالبان خان، یوٹرن خان، پلے بوائے، نشئی، اسکندر مرزا، پاکستان میں قبر کی جگہ نہ ملی، ڈاکٹر عبدالسلام، دیس نکالا، محسن پاکستان ڈاکٹر اے کیو خان، رسوائیاں، بے عزتیاں، قیدیں، عبدالستار ایدھی، ایک الیکشن میں کھڑے ہوئے، ضمانت ضبط ہوگئی۔ہم نے آدھا ملک گنوا کر بھی کچھ نہ سیکھا، ہم سی پیک پر اکٹھے نہیں، ہم کشمیر پر ایک نہیں، ہم کورونا بحران پر ایک ساتھ نہیں، ہمارا سب ڈنگ ٹپاؤ، ہمارا سب کچھ ذاتی مفادات کے تابع، ہمارے ہاں غلام ابن غلام دانشور بنے بیٹھے، یہاں نوکروں کے چاکر افلاطونیاں جھاڑ رہے۔یہاں خوشامدی سقراط کا روپ دھارے ہوئے، یہاں صبح سے شام تک، شام سے صبح تک، طوطوں کی زبانوں پر ایک ہی ورد، میرا آقا ٹھیک، میرا آقا ٹھیک، ہمارے نعرے بدل گئے، پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ، اب یہ یوں ہوا، پاکستان کا مطلب کیا؟دَب کے لُٹ، رَج کے کھا، ہم زندہ قوم ہیں، یہ یوں بدلا، ہم شرمندہ قوم ہیں، اس پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں، سانجھی اپنی خوشیاں، غم ایک ہیں، اب یہ یوں ہوا، اس پرچم کے سائے تلے ہم سب کورونے کھیت ہیں، سانجھی اپنی کرپشن، بھُک ماتم ایک ہیں۔فیض احمد فیض، ہتھکڑیاں، حبیب جالب، جیلیں، استاد دامن، غربت، ساغر صدیقی، رُل رُل مر گیا، احمد فراز، گھر کا سامان سڑک پر، وحید مراد، زوال میں مرا، سلطان راہی، قتل، روحی بانو، پاگل کر کے مارا، دل دل پاکستان والے نثار ناسک یا ڈاکٹر انور سجاد، پیسے پیسے کو ترسے، علی اعجاز، روتے دھوتے اگلے جہاں گیا، ببو برال، حکومتی امداد کی راہ تکتے تکتے فوت ہوا، یہ چند مثالیں، ایسی بیسیوں مثالیں اور بھی۔ایک مرتبہ میں نے پٹھانے خان سے کہا، سائیں اللہ نے آپ کو کیا نام، مقام دیا، دنیا میں کون سا ملک جہاں ’میڈا عشق وی توں‘ نہ سنا جاتا ہو، کوئی خواہش، پٹھانے خان نے لمبی سرد آہ بھری، سگریٹ کا کش مارا، بولے ’’سائیں خواہش ہے کوئی مہینہ ایسا آئے کہ مجھے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، سائیں میں گونگوں، بہروں، اندھوں کے سامنے ہاتھ پھیلا پھیلا، ان سے مانگ مانگ تھک گیا ہوں‘‘۔ایک بار ماضی کی ایک مشہور اداکارہ پر برا وقت آیا، اپنوں نے گھر سے نکال دیا، میں انہیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے لاہور کی ایک کچی بستی کے ایک تنگ و تاریک گھر پہنچا، شام کا وقت، ایک چارپائی پر مکھیوں کے جھرمٹ میں لیٹی اس اداکارہ نے اتنا بھی نہ کیا کہ میرے آنے پر پیٹ سے ہٹی قمیص ٹھیک کر لیتی، سر کے نیچے رکھے دوپٹے سے پھٹی قمیص ڈھانپ لیتی، وہ 3گھنٹے جو وہاں گزرے کبھی نہ بھول پائے۔یہ علیحدہ بات بعد میں اسی اداکارہ کو ہم کچھ دوست پوش علاقے میں لانے میں کامیاب ہوئے، یہ ٹی وی، فلموں میں پھر سے مصروف ہوئی، اس کے اچھے دن آئے، رشتہ داروں سے گھر کا قبضہ بھی واپس مل گیا، مگر وہ کچی بستی، وہ پیشاپ بھری گلیاں، وہ بدبودار ماحول، وہ تنگ و تاریک سلین زدہ مکان، وہ پرانی چارپائی، وہ دوپٹہ سر کے نیچے رکھے خود سے بے خبر لیٹی اداکارہ، جو کبھی اسکرین پر آتی، لوگوں کی سانسیں رک جاتیں، جو آنکھیں گھما گھما کر بولتے ہوئے اک شانِ بے نیازی سے ہنستی تو لوگ سینما ہال سر پر اٹھا لیتے۔مجھے وہ اداکار بھی یاد، جسے ایک روز دوائی کیلئے 5سو روپوں کی ضرورت تھی اور اس دن 5سو روپے کیلئے اس نے اپنا ایک ایوارڈ بیچ دیا، وہ ایک ایک لقمے کو ترستی مر گئی، ڈرامہ ’عینک والے جن‘ کی بل بتوڑی اور ابھی کل ہی 36سو روپے گیس کا بل ہاتھ میں پکڑے بدعائیں دیتا، آنسو بہاتا جاوید کوڈو۔ہمارے مزاج ایسے گٹری، ایک دوسرے کو یاد کرنے، ایک دوسرے کا حوالہ دینے، ایک دوسرے کا تعارف کرانے کا انداز بھی بدبودار، جیسے وہ فلاں کو جانتے ہو، کون فلاں، وہی جس کے باپ پر نیب کا کیس بنا تھا، وہ فلاں کو جانتے ہو، کون فلاں، وہی جس کا چچا فلاں عورت کو بھگا کر لے گیا تھا، وہ فلاں آج ملا تھا، کون فلاں، وہی جسے اس کی بیگم چھوڑ گئی تھی۔ہم صبح سویرے الزاموں، دشنام طرازیوں کے ٹوکرے سر پر رکھے گھر سے نکلیں، شام تک ایک زمانے کا منہ کالا کر کے گھر لوٹیں، ہمیں پتا ہی نہ چلے اصل میں سارا دن ہم بڑی محنت سے اپنا ہی منہ کالا کرتے رہے، بندہ چاہے جتنا باعزت ہو، وہ ہم سے ملا بھی نہ ہو، مگر ہم یوں اس سے عیب درعیب نکالیں گے جیسے اس کے ہر عیب کے ہم چشم دید گواہ۔میں اکثر سوچوں، ہم ایک دوسرے سے اتنا حسد کیوں کرتے ہیں، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں کیوں لگے رہتے ہیں، ہمیں دوسروں کی عزت، کامیابی، خوشی ہضم کیوں نہیں ہوتی، مجھے اکثر لگے، ہم سب لاعلاج ہو چکے، ایسے ہی جیسے کورونا وائرس، لیکن عین ممکن کورونا وائرس کا علاج تو دریافت ہو جائے مگر ہم کورونے لاعلاج ہی رہیں، کورونے حکمراں، کورونی قوم، کورونا کورونا کردی نی میں آپے کورونا ہوئی‘‘۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post باجوہ صاحب!!! مہربانی کریں ، میں مزید یہ منصب نہیں سنبھال سکتا۔۔۔کیا عمران خان آنے والے کچھ ہی دنوں میں استعفی ٰ دے رہے ہیں ؟صف اول کے صحافی جاوید چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی خبر
Next Post تین سو پاکستانی قادیانی لڑکیاں اسرائیلی فوج میں کیا خدمات پیش کر رہی ہیں؟ انکشاف نے پاکستانیوں کو ہِلا کر رکھ دیا

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.