yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مسلم لیگ (ن) کے بعد مسلم لیگ (ش) ۔۔۔۔۔ میاں نواز شریف کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دینے والی خبر آگئی

MH Kazmi November 25, 2019November 25, 2019 1 min read
Nawaz Sahreif, politics, is, going, to, be, finished, PMLN, is, going, to, be, PMlN, Sheen
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) کیا آج نون لیگ نواز شریف کے بیانیے کا عَلم تھامے گی؟ آنے والے دنوں میں مسلم لیگ، نون لیگ رہے گی یا نون سے شین ہو جائے گی؟شہباز شریف صاحب کا بیانیہ تو واضح ہے۔ بھائی کی محبت بھی انہیں اپنے بیانیے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹا سکی۔

ملازمتوں کے مواقع، سرکاری ،نیم سرکاری، پرائیویٹ، سکولز، کالج، یونیورسٹی، وغیرہ کے آج کےتمام اخبارات میں شائع ہونیوالے خالی آسامیوں کے اشتہارات

نامور کالم نگار خورشید ندیم اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اضطراب کے شدید عالم میں جب دل عقل کی بندشوں سے آزاد ہو جاتا ہے، کم از کم ایک معاملے میں تو انہوں نے اپنے دل کو تھامے رکھا۔ عمران خان کے لیے تو ان کے جذبات کا تلاطم تھمنے میں نہیں آتا‘ لیکن اُن کے سرپرستوںکے لیے یہ سرد پڑ جاتے ہیں۔ ان کی وادی سے گزرتے وقت، جذبات کی لہریں پُر سکون رہتیں اور کناروں کے احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے بہتی ہیں۔ وہ زبانِ حال سے بارہا بتا چکے کہ نواز شریف صاحب کے بیانیے سے انہیںکوئی سروکار نہیں۔شہباز شریف صاحب کی غیر موجودگی میں، پارٹی کے امور جس کمیٹی کے سپرد ہیں، اس کی اراکین کی شہرت بھی یہی ہے۔ یہ شہباز شریف صاحب کے مقلدین کا گروہ ہے۔ وہ احسن اقبال اب قصۂ پارینہ ہوئے جو کبھی اسلام آباد میں گرجتے تھے کہ وزیرِ داخلہ وہ ہیں لیکن یہاں احکامات کسی اور کے مانے جا رہے ہیں۔ اس لیے مجھے تو اس بات کا امکان دکھائی نہیں دیتا کہ ن لیگ، اس بیانیے کا عَلم اٹھا سکے گی، جس کو زندہ رکھنے کے لیے نواز شریف اپنی جان پر کھیل گئے۔امید کی سب نظریں مریم نواز صاحبہ کی طرف اٹھتی ہیں۔ کیا وہ اس جھنڈے کو تھامیں گی؟ میرا خیال ہے کہ اس کا فیصلہ ایک آدھ ماہ میں ہو جائے گا۔ اگر وہ برطانیہ کا رخ کرتی ہیں تو پھر نواز شریف صاحب کے بیانیے کے حامی، کم از کم اِس وقت، مسلم لیگ کی طرف سے جواب ہی سمجھیں۔

نواز شریف صاحب اور مریم نواز نے کلثوم نواز کو بسترِ مرگ پر چھوڑا اور پاکستان کا رخ کیا۔ اُن کے اس اقدام نے ن لیگ کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ اسے ایک بارپھر اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا۔ آج نون لیگ کو پھر اسی طرح کا چیلنج درپیش ہے۔ مریم نواز پاکستان میں نواز شریف صاحب کے بیانیے کا عَلم اٹھاتی ہیں یا برطانیہ میں باپ کی عیادت کو ترجیح دیتی ہیں۔ ہر فیصلے کے اپنے نتائج ہیں۔ تاریخ کا جبر اسی کو کہتے ہیں۔ اگر آج مریم نواز برطانیہ جانے کا فیصلہ کرتی ہیں تو کیا نواز شریف کا بیانیہ لا وارث ہو جائے گا؟ اقتدار میں عمران خان کے کتنے دن باقی ہیں؟ اب کے کچھ اپنے بھی انہیں انگلیوں پر شمار کر رہے ہیں۔ دس یا نو دن یا پھر پانچ گھنٹے؟ اشاروں میں باتیں ہو رہی ہیں۔ ہر کسی کی اپنی تقویم ہے۔ ”دن‘‘ سے کیا مراد ہے اور ”گھنٹے‘‘ کو کس کے مساوی سمجھا جائے؟ ایسی باتیں کبھی کھل کر نہیں ہوتیں۔ ہم جس تقویم سے واقف ہیں، اس کے مطابق تو عمران خان کو بنانے والوں نے پانچ سال کے لیے وزیر اعظم بنایا تھا۔ کیا انہوں نے خان صاحب کو وقت سے پہلے گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ کیا یہ فیصلے اسی طرح ہوتے رہیں گے؟ہوا کے رخ میں جس تبدیلی کا اشارہ دیا جا رہا ہے، اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دائرے کا سفر جاری ہے۔ کیا وزیر اعظم کے نصب و عزل کا فیصلہ اب بھی وہیں ہوتا ہے جہاں، ایک آدھ موقع کے سوا، پہلے ہوتا آیا ہے؟ عوام نہ کسی کو لانے میں فریق ہیں نہ بھیجنے میں۔ کیا ایسے نظام پر جمہوریت کی تہمت دھری جا سکتی ہے؟ کاش ہم تاریخ سے سیکھنے کی اہلیت رکھتے۔ ہم سماجی شعور کا کوئی ثبوت پیش کر سکتے۔ ہم دنیا ہی سے کوئی سبق لیتے۔ کاش ہم اپنے تجربات ہی سے سیکھتے۔ جمہوریت تک کا یہ تہذیبی ارتقا، کیا ایک سفرِ رائیگاں ہے؟

دنیا نے ایک مستحکم سیاسی نظام کا راز جان لیا ہے۔ لوگ مذہب اور ریاست کے باہمی تعلقات کو سمجھ چکے ہیں۔ انہوں نے سماج و ریاست کو درپیش دیرینہ مسائل کا حل دریافت کر لیا ہے۔ دنیا ان مباحث سے اٹھ چکی۔ وہ غور و فکر کے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکی۔ سیاسی نظام کی بحث اب ترقی یافتہ دنیا میں نہیں ہوتی۔یہ ملک تو معلوم ہوتا ہے کہ اس سیارے پر ایک جزیرہ ہے۔ دنیا سے لا تعلق۔ اس کے فکری افلاس اور پراگندگی کا یہ عالم ہے کہ اس کی نئی پریشان حال نسل اکیسویں صدی میں ”ایشیا سرخ ہے‘‘ کے نعرے لگا رہی ہے۔ وہ یہ بھی نہیں جانتی کہ دنیا ان خیالات کو بیسویں صدی میں متروک قرار دے چکی۔ فیض اور ساحر اگر آج زندہ ہو جائیں تو اس شاعری کے بڑے حصے سے اعلانِ لا تعلقی کر دیں جو انہوں نے پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں کی۔ مجھے اس نسل پر ترس آتا ہے جو آج بغیر سوچے اور جانے اس شاعری سے اپنے جذبات کو گرما رہی ہے۔قصور ان نوجوانوں کا نہیں، اس فکری، سیاسی اور  مذہبی قیادت کا ہے،

جو اپنے سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل حل کرنے میں سراسر ناکام ثابت ہوئی۔ جس نے مذہب اور سیاست میں نوجوانوں کو جذبات اور ہیجان میں مبتلا رکھا۔ یہ نسل تو اب اپنے خیر خواہ اور دشمن میں تمیز بھی نہیں کر سکتی۔ یہ مسیحائوں کو مصلوب کرتی، انہیں دشنام کا ہدف بناتی اور اپنے قاتلوں سے محبت کرتی ہے۔اس نسل کو آج بھی یہ سکھایا جاتا ہے کہ کوئی نجات دہندہ آئے گا جو اس کے مقدر کو بدل دے گا۔ پھر ایسے مسیحا کا بت تراشا جاتا ہے۔ اس کے گرد رومان کا حصار کھڑا کیا جاتا ہے۔ اس کے معمولی کام کو انسانی تاریخ کا منفرد کارنامہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اب اس میں نیا اضافہ یہ ہوا ہے کہ باقاعدہ عامل اور جنوں کو بھی اس کارِ خیر میں شریک کر لیا گیا ہے۔ جب لوگ بت کی پوجا شروع کر دیتے ہیں اور بتوں کی عبادت سے انہیں کچھ فیض نہیں ملتا تو اسے گرانے کا کام شروع ہو جاتا ہے۔ اقبال نے ہماری اس داستان کو منظوم کر دیا ہے: ولیکن سرگزشتم ایں سہ حرفست۔۔۔تراشیدم، پرستیدم، شکستم۔۔۔نواز شریف کا بیانیہ ہمیں اس جانب متوجہ کرتا ہے کہ بت گری و بت شکنی کے اس کھیل کو اب ختم ہو جانا چاہیے۔ ریاستی ادارے اس دائرے میں سمٹ جائیں جو آئینِ پاکستان نے ان کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ آئین عوام کے نمائندوں کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ امورِ مملکت کو اپنے آدرش اور آرزوئوں کے مطابق چلائیں۔

ریاست کے ادارے اس میں ان کے معاون ہوں۔ یوں اداروں کا احترام ہو اور اس کے ساتھ ریاست میں بھی استحکام آئے۔جن لوگوں کو نواز شریف سے اختلاف ہے، ان کی خدمت میں یہ گزارش ہے کہ اس مقدمے کو ان سے جدا کر کے دیکھیں۔ اگر کسی کے خیال میں خود نواز شریف صاحب کی اس مقدمے سے وابستگی مشکوک ہے تو انہیں چاہیے کہ ان کی ذات سے صرفِ نظر کرتے ہوئے، اس پر غور کریں۔ یہ بیانیہ نواز شریف صاحب کی اپنی اختراع نہیں۔ یہ انسان کے صدیوں سے جاری تہذیبی سفر کا حاصل ہے۔ ہمیں اپنے سفر کو اس اجتماعی سفر سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔انسانی قافلے سے بچھڑنے کا صرف ایک جواز ہے۔ ہم انسانوں کو کوئی بہتر متبادل دے سکیں۔ ریاستی اداروں کی نگرانی میں نام نہاد جمہوریت یا صدارتی نظام طرز کے حل کب کے متروک ہو چکے۔ معاشرے کو آگے بڑھنے دیں۔ جب تک ہم انسانیت کو کوئی متبادل نہیں دے سکتے، اور سرِ دست اس کا کوئی امکان نہیں، ہمیں تہذیبی قافلے سے ہم قدم ہو کر چلنا ہو گا۔ سیاست میں یہ قافلہ، شاہراہ جمہوریت پر کامیابی سے پیش قدمی کر رہا ہے۔ ہمیں بھی یہی کرنا ہو گا۔نون لیگ اگر اس بیانیے کا عَلم نہیں تھامتی اور اسی نظام میں رہتے ہوئے، اپنا حصہ وصول کرنا چاہتی ہے تو اس کا مطلب یہی ہو گا کہ وہ دائرے کے اس سفر کو جاری رکھنے میں فریق ہے۔ پھر اسے اپنا نام نون لیگ کے بجائے شین لیگ رکھ لینا چاہیے۔ اگر مریم نواز بھی اس بیانیے کو چیلنج نہیں کرتیں تو پھر سوچنا ہو گا کہ نواز شریف کے بیانیے کا وارث کون ہے ۔

Nawaz Sahreif, politics, is, going, to, be, finished, PMLN, is, going, to, be, PMlN, Sheen

 

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
in, the, recent, days, and, end, of, 2019, and, start, of, 2020, some, corrupt, politicians, will, see, the, consequences, asif affan columns
Previous Post ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے ۔۔۔۔سال 2020 کے پہلے چند ہفتے اقتدار کی شاخ پر جھولتے کرپٹ لوگوں کے لیے کیا سرپرائز لے کر آرہے ہیں ؟ کالم نگار آصف عفان نے معنی خیز وارننگ جاری کر دی
Next Post آخر زلزلہ زدگان کی امداد ہڑپ کرنے والے نام نہاد خادم اعلیٰ برطانوی صحافی کے خلاف لندن کی عدالت میں کیس دائر کیوں نہیں کر رہے ، وہ کس چیز کے انتظار میں ہیں ؟ حسن نثار کے تازہ ترین انکشافات
why, shehbaz shareif, is, not, registering, petition, against, journalist, of, daily mail, london, who, break, the, news, of, corruption, and, money, laundering, by, shehbaz shareif, in, aid

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.