counter easy hit

ناگا لینڈ کی حسینہ مودی پر بھاری پڑ گئیں ۔۔۔۔ مقابلہ حسن میں ایسا کارنامہ سر انجام دے دیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) مس کوہیما مقابلے کی دوسری رنر اپ ’ویکونو سچو‘ نے سوال و جواب راؤنڈ کے دوران جج کے ایک سوال کے جواب میں نریندر مودی کو مشورہ دیتے ہوئے حاضرین کا دِل جیت لیا۔ رواں ماہ 5اکتوبر کو ناگالینڈ کے دارالحکومت میں مس کوہیما 2019مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں23 سالہ کرینو مزیٹسو کو فتح کا تاج پہنایا گیا، 19 سالہ کریلی وینو سوہو پہلی رنر اپ بنیں جبکہ 18 سالہ ’وکونوسچو‘ دوسری رنر اپ رہیں۔ مس کوہیما مقابلے میں ججز کی جانب سے سوال و جواب راؤنڈ کیا گیا جس میں اُنہوں نے اُمیدواروں سے مختلف سوالات کیے، اِسی دوران ایک جج نے ویکونو سچو سے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنے کے لیے دعوت دی گئی تو آپ اُن سے کیا کہیں گی؟‘اس سوال کے جواب میں ویکونو سچو نے جواب دیا کہ ’ اگر مجھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کرنے کی دعوت دی گئی تو میں اُن سے کہوں گی کہ آپ گائے کے بجائے مُلک کی خواتین پر زیادہ توجہ دیں۔‘ویکونوسچو کے اِس جواب پر حاضرین و میزبان سمیت ججز اور اُمیدواروں نے قہقہے لگا دیے۔ ویکونو سچو کے اِس جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Miss, Naga Land, challenged, Narendar, Moodi, Miss, Naga Land, challenged, Narendar, Moodi, Miss, Naga Land, challenged, Narendar, Moodi,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website