yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیراعظم کی پالیسیوں سے اختلاف : 25 سے 30 بڑوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان میں سے ایک نے یہ بات مجھے بتائی ہے ۔۔۔۔ ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف

MH Kazmi October 5, 2019 1 min read
DIFFERENCIES, WITH, IMRAN KHAN, 20, BIG, MINISTERS, STARTED, THINKING, FOR, RESIGNATION,FROM, MINISTRY
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) بیماری اور درد کے مارے مریض کو اگر یہ خبرملے کہ اس کے بیٹے نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔فوراً ہی اسے ایک بہترین ملازمت کی پیشکش بھی ملی ہے تو کیا وہ شاد نہ ہوگا لیکن کیا اس سے درد اور بیماری جاتی رہے گی ؟ قطعاً اس میںنامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان کی تقریر ایک شاہکار تھی۔صرف پاکستان ہی نہیں تمام عالم اسلام کی امنگوں اور جذبات کی ترجمان۔کہا جاتا ہے کہ کسی عام سے بے گناہ آدمی کو دو تھپڑ رسید کر دئیے جائیں تو اس کے اندر کا خطیب جاگ اٹھتا ہے۔ ممکن ہے پھر ایسی روانی سے وہ بات کرے کہ خطابت کا ہنر رکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔ پندرہ برس ہوتے ہیں ٹیکسلا میں داخل ہوتے ہوئے خان کی نگاہ ان پہاڑوں پہ پڑی ،بجری بنانے والے جنہیںادھیڑتے رہتے ہیں۔’’یہ۔۔۔‘‘چوٹیوں کی طرف اشارہ کرتے توسف سے اس نے کہا۔ایسا گہرا ملال اس کے انداز میں تھا کہ چوہدری نثار علی خان ملال میں شریک ہو گئے۔کچھ دیراس بارے میں وہ بات کرتے رہے۔جس طرح ایک ہی پتھر سے چوٹ کھانے والے باہم درد بٹا رہے ہوں۔اسی طرح ایک بار بنی گالا کی پہاڑیاں اترتے ہوئے سر ِ راہ چہچہاتے تیتر پہ نگاہ پڑی تو اس کے لہجے میں گداز اتر آیا۔’’دیکھو ، یہ دیکھو۔۔۔۔‘‘ اور اس کی بدن بولی نے یہ کہا : فطری حسن کے بغیر ، بادلوں ، بچوں ، بارشوں ، پھولوں ، درختوں اور پرندوں کے بغیر یہ دنیا ، یہ زندگی کیسی بے رنگ ہوتی۔اپنی کتاب ’’ میں اور میرا پاکستان ‘‘میں قدرتی مناظر کا والہانہ انداز میں اس نے ذکر کیا ہے۔ شمال کی بلندیوں پر ایک زمردیں جھیل اور اس پر تاروں بھرا آسمان۔ پھر شہر لاہور کا ماتم کیا ہے : میاں میراور علی بن عثمان ہجویری ؒکےدیار میں کیسی فرحت بخش ہوا کبھی بہا کرتی۔اب یہ سیمنٹ اور سریے کا ایک جنگل ہے۔

ماحولیات کے باب میں خان کی فکرمندی سچی اور حقیقی ہے ، ظاہری اور سطحی نہیں۔پھر پراپرٹی ڈیلرڈونلڈ ٹرمپ ایسے بے حس لیڈروں کی وجہ سے اندیشوں کے سنپولئے رینگ رہے ہیں۔ خلقِ خدا پریشان ہے کہ کبھی یہ سنپولئے اژدھے نہ بن جائیں۔ پچھلے دنوں سولہ برس کی ایک معصوم سی بچی ،دنیا بھر کی نگاہوں کا مرکز بن گئی۔ماحولیات پرغیر ذمہ دارانہ موقف کی وجہ سے امریکی صدر کونفرت کی نگاہ سے اْس نے دیکھا۔ دنیا فکر مند ہے اور اس فکرمندی میں شریک ہوکر خان نے ہوش مندی کا مظاہرہ کیا۔یہی زیبا تھا ، سلیقہ مندی کا تقاضا یہی تھا۔کئی دوسری رہنمائوں نے بھی یہی کیا ، یہی کرنا چاہئے تھا۔ ایسا لگتا ہے موزوں لوگوں سے مشورہ تھا۔ترتیب بھی ٹھیک رہی۔ پہلے ماحولیات کہ آدم کی اولاد کا دم گھٹنے لگا ہے۔پھر اسلاموفوبیا اور کشمیر۔ بھارتی درندے دندنا رہے ہیں اور عالمی نظام تشکیل دینے والے طاقتور ملک تجارت کے گوشوارے مرتب کرنے میں منہمک۔ اس پربہترین مثال اس نے دی :کپڑے اتارنے کی بنتِ حوا کو اجازت ہے ،باوقار لباس پہننے کی نہیں۔وہی بات جو اکبر الہ آبادی کے پیرائے میں اقبال نے کہی تھی: اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے زندگی کی سچائیوں سے مفرور، مالی اور مادی ترجیحات میں الجھا ہوا آدمی جو گرد وپیش میں زہر گھول رہا ہے۔

ڈھونڈنے والا ستاروں کی گزر گاہوں کا اپنے افکار کی دنیا میں سفر کر نہ سکا اپنی حکمت کے خم و پیچ میںالجھا ایسا آج تک فیصلہ ِ نفع وضرر کر نہ سکا سید الطائفہ جنید کا وہی قول : ازل سے ایسا ہی ہوتا آیا ہے اور ابد تک ایسا ہی ہوتا رہے گا۔استثناکے سوا آدمی کی تر جیحات ہمیشہ ادھوری۔ ظاہر ہے کہ تقریر کا سب سے زیادہ زوردار حصہ کشمیر پہ تھا۔ اسی پرداد کے ڈونگرے برس رہے ہیں اور بھی کچھ دن اسی شد و مد سے برستے رہیں گے۔اکا دکا کے سوا نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے حامی چپ سادھے ہیں اورعمران خان کے جیالے حضرت مولانا فضل الرحمن پہ چڑھ دوڑے ہیں : دیکھو ، دیکھو ہمارا لیڈرعالم اسلام اور کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے اور مولوی صاحب کو دھرنے کی سوجھی ہے۔ نون لیگ کے حامیوں میں سے ایک نے یہ کہا:عمران خان بہت اچھے وزیر خارجہ ہیں۔ وزیر اعظم کوئی دوسرا تلاش کرنا چاہئے۔ زیادہ مضحکہ خیز بات بلاول بھٹو نے ارشاد کی : وزیر اعظم کی تقریر مایوس کن تھی۔مایوس کن؟ ایسا موثرخطاب خود ذوالفقار علی بھٹو نے بھی شاذ ہی کیا ہوگا ، حالانکہ وہ بہت پڑھے لکھے تھے ، زبان پہ دسترس زیادہ تھی اور مانے ہوئے خطیب۔ عوامی ردعمل پہ سب سے زیادہ رنج شاید مولانا فضل الرحمن کو پہنچا ہویا نون لیگ کے قلمکاروں کو۔یہ تاثر قائم کرنے پہ جو تلے تھے کہ مولانا فضل الرحمن کے باریش جانبازقلعے کی دیواریں توڑ ڈالیں گے تو فاتحانہ شریف خاندان کا لشکر اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ عمران خان کی تقریر کا گہرا اور شدید تاثر مسلسل برقرار رہتا ہے یا وقت گزرنے کے ساتھ پھیکا پڑتا جائے گا۔ حکم لگانا مشکل ہے۔

بہرحال اس میں ہرگزکوئی شبہ نہیں کہ پرسوں اسی طرح لوگوں کے دل اس نے جیت لئے جیسے 1992ء میں عالمی کپ جیتا تھا۔ ایک ایسی قوم اس پہ کیوں شادماں نہ ہو 1971ئسے ، جواندیشوں کے سیاہ بادلوں تلے جیتی آئی ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ بھوک ، بیماری اور جہالت بڑھ رہی ہے۔ تعلیمی ادارے تباہ ہوتے جارہے ہیں۔سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ایسے طلبا نکل رہے ہیں ،درست ہجوں کے ساتھ جو سادہ سی اردو عبارت بھی نہیں لکھ سکتے۔ سیاست اور افسر شاہی سر سے پائوں تک کرپٹ ہو چکی۔ایک برس میں دس لاکھ آدمی بے روز گار ہو چکے اور مزید کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے۔گھروں کے سامنے گلیوں میں کھیلتے بچے اغوا کرلئے جاتے ہیں اور پھر ان کی لاشیں کوڑے کے ڈھیروں سے ملتی ہیں ، خلق ِ خدا چیختی ہے مگر تدارک کاقرینہ کوئی نہیں ، اندمال کوئی نہیں۔اپوزیشن ہے کہ احتجاج اور اعتراض کے سوا کوئی اثاثہ نہیں رکھتی ، کوئی جامع منصوبہ تو کیا تجاویز تک نہیں۔ادھر حکومت ہے کہ ٹامک ٹوئیاں مار تی رہتی ہے۔سمندر پار روانہ ہونے سے پہلے ایک آرڈینس کے مسودے پر وزیر اعظم نے دستخط کر دئیے تھے ،جس کے تحت ڈپٹی کمشنر مقرر کئے جاتے اور ان ڈپٹی کمشنروں کو1861ء کے سے اختیارات حاصل ہوتے۔وہ تھانوں پہ چھاپے مارتے اور ضرورت پڑتی تو متبادل پولیس تشکیل دی جاتی۔ بیماری اور درد کے مارے مریض کو اگر یہ اطلاع ملے کہ اس کے بیٹے نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔فوراً ہی اسے ایک بہترین ملازمت کی پیشکش بھی ملی ہو تو کیا وہ شاد نہ ہوگا لیکن کیا اس سے درد اور بیماری جاتی رہے گی ؟ پسِ تحریر:وزیر اعظم نے اگر ڈی سی او کو پھر سے ڈپٹی کمشنر بنانے کا فیصلہ کیا ‘ ضلعی پولیس پر اسے اختیار بخش دیا گیا ‘ تو 25سے 30 پولیس افسر مستعفی ہو سکتے ہیں۔ ابھی ابھی ان کے ایماء پر یہ بات ایک ذمہ دار افسر نے ناچیز کو بتائی ہے۔

DIFFERENCIES, WITH, IMRAN KHAN, 20, BIG, MINISTERS, STARTED, THINKING, FOR, RESIGNATION,FROM, MINISTRY

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
IMRAN KHAN, IN, LONLINESS, EXCLAIMED, THAT, HE, NEEDS, MORE, AND, MORE, MONEY, BUT, WHY, HAROON, RASHEED, EXPLORES, THE, FACTS, OF, IMRAN KHAN
Previous Post ایک رات میں عمران خان اور میں اکیلے بیٹھے تھے ، جناب نے مجھے کہا ، مجھے بہت سارے پیسے چاہیں تاکہ ۔۔۔۔۔ ہارون الرشید نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ناقابل یقین واقعہ بتا دیا
Next Post جن سے مشورہ ہونا چاہیے عمران خان ان سے دور بھاگتا ہے ، مگر کس خوف سے ۔۔۔۔؟ ہارون الرشید نے انوکھا واقعہ بیان کردیا
IMRAN KHAN, INSTEAD, OF, TAKING, SUGGESTION, STAY, AWAY, FROM, THE, TRUST, WORTHY, CANDIDATES, HAROON RASHEED, COLUMNS

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.