yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کی باؤلنگ کو تختہ مشق بنا ڈالا، 48رنز سے فاتح

MH Kazmi June 21, 2019 1 min read
World Cup: Australia beat Bangladesh bowling, winner 48 runs
Share this:

World Cup: Australia beat Bangladesh bowling, winner 48 runs

لندن:  ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کی باؤلنگ کو تختہ مشق بنا ڈالا۔ دفاعی چیمپئن نے حریف ٹیم کو 48 رنز سے ہرا دیا۔ ڈیوڈ وارنر نے میگا ایونٹ کے دوران دوسری تھری فیگر اننگز کھیلی۔ عثمان خواجہ اور کپتان فنچ کی نصف سنچریوں کی بدولت کینگروزنے 381 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ سومیا سرکار نے تین شکار کیے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگر 333 رنز بنا سکے۔ مشفیق الرحمن نے 102 رنز کی ناٹ آؤٹ کی مزاحمتی باری کھیلی۔ مچل سٹارک، سٹونز، کولٹر نائل نے 2.2 وکٹیں لیں۔ بنگلہ دیش کی اننگز۔۔۔۔ بنگال ٹائیگرز کی طرف سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کیا۔ شروع سے ہی جارحانہ عزم اپنانے والے سومیا سرکار جلد پویلین لوٹ گئے۔ 10 رنز بنا کر حریف کپتان ارون فنچ کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ 102 رنز پر شکیب الحسن سٹونز کی گیند پر ہمت ہار بیٹھے۔ انہوں نے 41 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ تیسرا نقصان اوپنر تمیم اقبال کا اٹھانا پڑا جو 74 گیندوں پر 62 رنز بنا سکے اور حریف فاسٹ باؤلرز مچل سٹارک کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔ چوتھی وکٹ لٹن داس کی گری، بیٹسمین 20 رنز پر سپنر ایڈم زمپا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پانچویں کھلاڑی محمود اللہ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 50گیندوں پر 69 سکور کی باری کھیلی۔ اس اننگز میں 5 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ کولٹر نائل نے کمنز کی مدد سے پویلین بھیجا۔ بنگلہ دیش کو چھٹا نقصان صابر رحمن کی شکل میں اٹھانا پڑا جب وہ پہلی ہی گیند پر کولٹر نائل کا نشانہ بن گئے۔ مہدی حسن میراز 6 رنز پر مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ مشفیق الرحمن نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی ساتویں سنچری بنائی اور102 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ مقررہ اوورز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 333 رنز بنا سکی۔ کینگروز کی طرف سے کولٹر نائل، سٹونز اور مچل سٹارک نے 2.2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلیا کی اننگز۔۔۔۔

اس سے قبل کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ارون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس لگائے۔ پہلا نقصان 121 رنز پر کپتان ارون فنچ کی شکل میں اٹھانا پڑا، انہوں نے 51 گیندوں پر 53 سکور بنائے اور سومیا سرکار کا نشانہ بن گئے، اس اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل لگائے۔ ڈیوڈ وارنر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے دوران اپنی دوسری سنچری مکمل کی۔ اس تھری فیگر اننگز میں لیفٹ ہینڈز بیٹسمین نے دو بلند بالا چھکے اور 8 چوکے لگائے۔ یہ ان کی کیریئر کی 16 ویں سنچری تھی۔ ان کی باری کا اختتام سومیا سرکار نے کیا، انہوں نے 147 گیندوں پر 14 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 166 رنز کی ذمہ دارانہ باری کھیلی۔ تیسرا وکٹ عثمان خواجہ کی گری جو 72 گیندوں پر 89 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ چوتھا نقصان گلین میکسیویل کی صورت میں اٹھانا پڑا انہوں نے 10 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ اس اننگز میں انہوں نے 3 چھکے اور دو چوکے لگائے اور روبل حسین کی گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ پانچویں شکار سٹیو سمتھ بنے جو ایک رن بنا کر مستفیض الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ مارکس سٹونز17، کیری نے 11 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 381 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے سومیا سرکار نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مستفیض الرحمن نے ایک شکار کیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
According to Asif Zardari's production order, Vienna Malik got ridiculous
Previous Post آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر وینا ملک سیخ پا ہو گئیں
Next Post شہباز شریف نے میثاق معیشت پر اچھی پیشکش دی: سپیکر قومی اسمبلی
Shahbaz Sharif gave good offer on the economy: Speaker National Assembly

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.