yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سبطین خان کی گرفتاری، اصل معاملہ کیا ہے

MH Kazmi June 21, 2019 1 min read
What is the real matter of capture of Sabrina Khan?
Share this:

What is the real matter of capture of Sabrina Khan?

لاہور: چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز کیس اس حوالے سے انوکھا کیس ہے کہ نیب رپورٹ پر لاہور ہائی کورٹ نے اسے بند کیا مگر چیئرمین نیب کی ہدایت پر اسے ری اوپن کر دیا گیا۔ جسکی وجہ سے اس کیس پر بے شمار سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2015 میں ہائیکورٹ کے حکم پر نیب نے اس کیس کی تحقیقات کی۔ تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے نیب رپورٹ پر اس کیس کو بند کرنے کا حکم دیا۔ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ چنیوٹ میں دیئے گئے ٹھیکے سے خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تاہم 4 برس بعد جون 2019 میں اس کیس کو ری اوپن کر دیا گیا، اپوزیشن کی جانب سے متعدد بار اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد نیب توازن کے طور پر حکومتی جماعت سے بھی گرفتاری کر لیتی ہے۔ چینوٹ مائنز کیس میں وزیر جنگلات سبطین خان کی گرفتاری سے قبل 10 جون کو نیب نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو گرفتار کیا، فریال تالپور کو 14 جون کی صبح گھر میں نظربند کر دیا گیا تاہم اسی شام سابق وزیر جنگلات سبطین خان کو بھی گرفتارکر لیا گیا جس سے اس بیانیہ کو تقویت ملی کہ نیب متوازن پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چنیوٹ کی کان سے لوہا نکالنے کا ٹھیکہ دینے کی سمری 2007 میں سامنے آئی، سبطین خان کے پاس 2007 میں وزیر کان کنی کا محکمہ تھا مگر سمری بعد میں منظور ہوئی جبکہ معاہدہ نگران دور حکومت میں ہوا اور اس وقت وزیر اعلیٰ جسٹس ( ر) اعجاز نثار تھے، سبطین خان معاہدہ دیتے وقت وزیر نہیں تھے مگر پھر بھی نیب نے انہیں دیگر افسران سے پہلے گرفتار کیا جبکہ معاہدے کے بیشتر افسران اور ذمے دار آج بھی آزاد ہیں اور اس دور کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) اعجاز نثار سے بھی باقاعدہ کوئی باز پرس نہیں ہوئی۔ اس کیس میں بعض قانون دانوں نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ کیا سابق وزیر جنگلات سبطین خان نے ٹھیکہ دیا ؟ کیا تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان نے اختیارات سے تجاوز کیا ؟ کیا چیئرمین نیب اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے بند کیے گئے کیس کو ری اوپن کر سکتے ہیں ؟ کیا عدالت عالیہ کی اجازت کے بغیر کھلنے والا کیس توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا ، کیا نگران حکومت اتنا بڑا ٹھیکہ دینے کی مجاز ہے اور کیا سبطین خان کی گرفتاری سے قبل ان حقائق کا نیب کو علم تھا یا نہیں۔ دوسری جانب بعض ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عدالت کی جانب سے کیس تو بند کیا گیا تھا مگر اس کیس کے حوالے سے ایک درخواست اس دور میں اینٹی کرپشن میں بھی دائر ہوئی تھی جس پر اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل مظفر رانجھا نے اس کیس کی دوبارہ تحقیقات کرنے کا حکم دیا اور وہیں سے یہ کیس نیب کے پاس ریفر ہو گیا، اس ضمن میں جب ترجمان نیب سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اس کیس کی تحقیقات کر رہا تھا جس کے بعد یہ کیس نیب کو ریفر کر دیا گیا اور تحقیقات کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Hearts of cancer actor Hir Sangha heard ... The main government minister announced to provide relief
Previous Post کینسر میں مبتلا اداکارہ ہیر سنگھار کی فریاد سنی گئی۔۔۔ اہم حکومتی وزیر نے امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا
Next Post منشاء بم اور اس کے دو بیٹوں کی تمام مقدمات میں درخواست ضمانت منظور
Approval of Approval in all case cases of Manisha bomb and two sons

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.