yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آزمائش شرط ہے

Web Editor May 13, 2019 1 min read
Trial is conditionq
Share this:

کچھ صحابہ اکرام رضوان علیہم نے حضرت ابوبکر صدیقؓ سے دَمِ واپسیں سے کچھ پہلے سوال کیا کہ اُن کے بعد کسے امیرالمومنین منتخب کیا جانا چاہیے۔ صدیقِ اکبرؓ نے جواب دیا کہ اُن کے خیال میں عمرؓ بہتر ہیں۔ صحابہ اکرامؓ نے کہا کہ وہ سخت مزاج ہیں۔

حضرت ابوبکر صدیقؓ نے فرمایا ’’جب ذمہ داریوں کا بوجھ پڑے گا تو خود ہی نرم ہو جائے گا‘‘۔تاریخ نے ثابت کیا کہ رزمِ حق وباطل میں فولاد بن جانے والے امیرالمومنین حضرت عمرؓ کو لوگوں نے اپنے کندھے پر اناج کی بوری اُٹھائے بیوہ کے گھر جاتے ہوئے بھی دیکھا۔ ارسطوانِ دہر کا کہا بجا، لیکن ہمارے ہاں تو بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا رواج عام ہے ۔ یقیناََ کپتان کا مقصد یہ ہو گا کہ کہاں اپوزیشن میں رہتے ہوئے تھکا دینے والی جدوجہد اور کہاں ایٹمی پاکستان کی وزارتِ عظمیٰ۔ وہ اندرونِ ملک ہوں تو نظریں اُن پر جمی ہوئیںاور بیرونِ ملک ہوں تو ریڈ کارپیٹڈ استقبال۔ ہر کوئی اُن کے اشارۂ اَبرو کا منتظر۔ وزراء کو کان سے پکڑ کر نکال دیں تو کوئی پوچھنے والا نہیں، مشیروں کی فوج ظفر موج رکھ لیں تو کس کی مجال جو سوال اُٹھا سکے۔ ملک آئی ایم ایف کے گروی رکھ دیں تو فیصلے کی تحسین کرنے والے سینکڑوں اور اپوزیشن کو چور ڈاکو کہہ دیں تو لبّیک کہنے والے ہزاروں۔ غلطی تو کپتان سے بس ایک ہوئی، سیانے کہتے ہیں ’’آزمودہ را آزمودن جہل است‘‘ لیکن کپتان نے سارے آزمائے ہوئے گھوڑے اپنے گرد اکٹھے کر لیے۔ خیر! یہ اتنی بڑی غلطی بھی نہیں تھی کہ ’’حاضر سٹاک‘‘ میں یہی کچھ دستیاب تھا۔ اِسی لیے کپتان نے کہا ’’آسمان کے فرشتے کہاں سے لاؤں‘‘۔ جب اُنہیں احساس ہوا کہ یہ سب ’’نہلے دہلے‘‘ ہیں تو اُنہوں نے اپنے گرد ڈھیروں ڈھیر مشیر اکٹھے کر تے ہوئے کہا کہ

پانچ سال بعد عوام نے کارکردگی کے بارے میں اُنہی سے پوچھنا ہے اِس لیے وہ جتنے جی چاہے مشیر رکھیں گے، کسی کو کیا۔ اب اُنہوں نے وزیروں مشیروں کے ساتھ روحانیت کا تڑکہ‘‘ بھی لگا دیا ہے ۔ اپوزیشن پریشان کہ اگر روحانیت کے بَل پر کپتان نے سارے مسائل حل کر دیئے تو اُس کی سیاست ’’ٹائیں ٹائیں فِش‘‘ ہو جائے گی۔ اِس سے پہلے کپتان پریشان رہا کرتے تھے کہ اگر نوازلیگ نے اپنے دَور میں سی پیک کا منصوبہ مکمل کر لیا تو تحریکِ انصاف اگلے بیس سال بھی اقتدار میں نہیں آسکے گی۔ کپتان تو نوازلیگ کا مَکّو ٹھپنے میں کامیاب ہو گئے لیکن اب یوں محسوس ہوتا ہے کہ مصلحتوں کی بُکل میں لپٹی اپوزیشن میں اتنی سَکت ہی باقی نہیں جو کپتان کی حکومت کے لیے خطرے کا باعث بن سکے ۔۔۔۔ ہم البتہ خوش کہ اگر روحانیت کا تجربہ کامیاب ہو گیا تو سارے چور ڈاکو جنات اُٹھا کر لے جائیں گے اور ہماری پانچوں گھی میں۔ ہمارا کپتان کو مشورہ ہے کہ وہ ’’صحت کارڈ‘‘ کے ساتھ ہر گھر میں ایک چراغ بھی رکھوا دیں تاکہ ہم چراغ رَگڑ کر جِن سے اپنی ضروریات پوری کرواتے رہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ چونکہ روحانیت کو ’’سُپر سائنس‘‘ کا درجہ دے دیا گیا ہے اِس لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری کو وزیرِ ’’روحانیات و عملیات‘‘ قرار دیا جائے۔ ویسے ہمارے یہ فوادچودھری ہیں بڑی خاصے کی شے۔ اُنہیں اگر سمندر کی لہریں گننے کا وزیر بھی بنا دیا جائے تو وہاں بھی وہ اپنی ’’حرکتوں‘‘ سے باز نہیں آئیں گے۔ خان نے تو یہ سوچا ہوگا کہ چودھری کو سائنس اور ٹیکنالوجی کا وزیر بناکر ’’نُکرے‘‘ لگا دیا لیکن یہاں بھی وہ ایسے لوگوں سے مَتھا لگا بیٹھے جو بڑے خطرناک ہیں۔ فواد چودھری نے اگلے پانچ سالوں کے لیے قمری کیلنڈر مرتب کرنے کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس پر سارے مولوی چیںبچیں۔ فواد چودھری کہتے ہیں ’’جنہیں سامنے بیٹھا شخص نظر نہیں آتا، وہ چاند دیکھنے نکلے ہیں‘‘۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر سال رمضان، عید اور محرم کے موقعے پر رویت ہلال پر تنازع پیدا ہو جاتا ہے ۔ رویت ہلال کمیٹیاں ٹیلی اسکوپس کی صورت میں پرانی ٹیکنالوجی استعمال کرکے اندازے لگاتی ہیں۔ جب ہمارے پاس جدید ذرائع موجود ہیں اور ہم حتمی تاریخ طے کر سکتے ہیں تو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیوں نہ کیا جائے۔ فوادچودھری نے یہ بھی کہا کہ اِس بات کا فیصلہ مولویوں کے ہاتھ میں نہیں دیا جا سکتا کہ ملک کیسے چلایا جائے۔ اُنہوں نے اگلے پانچ سال کا قمری کیلنڈر ترتیب دینے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے جس پر سارے مولوی چیں بچیں۔ مفتی منیب الرحمٰن نے تَپ کر کہا ’’میں نے وزیرِاعظم عمران خاں سے کہا ہے کہ صرف متعلقہ وزیر کو مذہبی امور پر بات کرنی چاہیے۔ ہر وہ وزیر جسے مذہبی حساسیت کا علم نہیں، اُسے مذہبی امور پر تبصروں کے لیے کھلا لائسنس نہیں دینا چاہیے‘‘۔ رویتِ ہلال کا یہ جھگڑا اب بین الاقوامی میڈیا کا موضوع بھی بن چکا۔ اِس جھگڑے کے بنیادی کردار مفتی منیب الرحمٰن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہیں۔ ایک کا تعلق بریلوی اور دوسرے کا دیوبندی مکتبۂ فکر سے ہے ۔ مفتی شہاب الدین کے پاس گھڑی گھڑائی بیس شہادتیں ہر وقت موجود رہتی ہیں۔

چاند نکالنا اُن کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے اِس لیے وہ ہمیشہ بازی لے جاتے ہیں جبکہ مفتی منیب پرانی دوربینوں کے ذریعے چاند تلاش کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں دو عیدیں ہو رہی ہیں۔ ایک مفتی پوپلزئی کی اور دوسری مفتی منیب کی۔ اب دیکھتے ہیں کہ اِن دو مفتیان کے ’’صدقے‘‘ ہمیں دو عیدیں نصیب ہوتی ہیں یا صرف ایک پر ہی گزارہ کرنا پڑے گا۔ جب کپتان کی تقریباََ ساری کابینہ ’’ٹھُس‘‘ ہو گئی تو پھر وہ مشیروں کا سہارا نہ لیتے تو کیا کرتے۔ اُنہوں نے روحانیت کا سہارا بھی اپنے اردگرد پھیلے ہوئے نااہل لوگوں کی وجہ سے لیا۔ سوال مگر یہ کہ کیا روحانیت کے سہارے وہ مہنگائی پر قابو پا لیں گے، پچاس لاکھ گھر بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور کروڑوں بے روزگاروں کو روزگار فراہم کر دیںگے؟۔ پچھلے پانچ چھ سالوں سے اُنہوں نے قوم کو جو سہانے سپنے دکھائے ہیں، اُن کا عشرَعشیر بھی پورا ہونا ناممکن۔ وہ لوگوں کو صبر کی تلقین کرتے، روحانیت کا درس دیتے نظر آتے ہیں لیکن بھوکے پیٹ کہاں کی روحانیت اور کیسی روحانیت۔ اِس لیے ہمارا کپتان کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ روحانیت کا درس دینے کی بجائے عوام کے لیے روٹی کا بندوبست کریں اور یہ رَٹ چھوڑ دیں کہ پچھلی حکومت خزانہ خالی چھوڑ گئی ہے کیونکہ ایسا ہر آنے والی حکومت کہتی رہتی ہے جسے سُن سُن کر کان پَک گئے ہیں۔ اُنہیں علم ہونا چاہیے کہ اُنہیں نجات دہندہ سمجھنے والے بھی اُن کے خلاف ہو چکے۔ ایک معروف لکھاری جو اُن کے دھرنوں میں بھی پائے جاتے رہے، آجکل تحریکِ انصاف کے خلاف آگ اگلتے رہتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے تازہ ترین کالم میں طنز کے تیر برساتے ہوئے لکھا ’’نیا پاکستان۔۔۔۔ فردوس عاشق اعوان، ۔۔۔۔ کبھی دِل دِل پاکستان، آجکل بِل بِل پاکستان،۔۔۔۔ رمضان بازار، عثمان بزدار،۔۔۔۔ دھرنے اور کرنے میں فرق ہے ‘‘۔ کپتان صاحب جن کی کامیابی کے لیے ہم ہمیشہ دعاگو رہتے ہیں، اپنے مدح سرا کے تھوڑا لکھے کو بہت سمجھیںاور قوم سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کی کوشش کریں کہ اِسی میں سب کا بھلا ہے ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
NFC-IET Multan Jobs 2019 for Teaching Faculty
Previous Post ٹیچر فیکلٹی کے لئے این ایف سی-آئی ای ٹی ملتان جابز 2019
Next Post آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات طے پا گئے
Talks between IMF and Pakistan were resolved

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.