counter easy hit

پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت پاکستان کی اساس کو نقصان پہنچا رہی ہے، امپائر کی انگلی کے اشارے پر ناچنے والے اب انگلی اٹھتی بھی دیکھیں گے، مرزا الیاس جرال

پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت پاکستان کی اساس کو نقصان پہنچا رہی ہے، امپائر کی انگلی کے اشارے پر ناچنے والے اب انگلی اٹھتی بھی دیکھیں گے، مرزا الیاس جرال

روم (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پاٹی اٹلی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہ ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا بالکل درست ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت ہے اور پی ٹی آئی ایم ایف پاکستان کی اساس کیخلاف برسرپیکار ہے۔ مکی معیشت کا براحال کرنے اور عوام کو ریلیف کے بجائے روزبروز مہنگائی میں اضافے کرنے والی تبدیلی کے امپائر اب انہیں اپنی انگلیوں پر نچانے کے بعد انگلی اٹھتی بھی دکھائیں گے اور پھر یہ لوگ بھی عوام کے سامنے اور تاریخی کے سامنے جوابدہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو گالیاں دلوانے اورحقائق کو مسخ کرنے سے  حکومتیں نہیں چلتیں اور نہ چلی ہیں ،معیشت بٹھا دی گئی ہے  انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہی حالات پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی فیس کیے اور موجود وسائل کے باوجود صوبوں کو خودمختاری بھی دی اور این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے ان کو ان کا حق بھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم پیپلز پارٹی نے ممکن بنائی ہے اور موجودہ حکومت پنجاب اور کے پی کے کے علاوہ کچھ دیکھ ہی نہیں رہی جس سے ملک کی اساس کمزور ہورہی ہےحکومت کے گارنٹر زامپائر کی انگلی سے پریشان ہیں کیونکہ اب اس کے اٹھنے کے سوا کوئی چارہ کار باقی نہیں بچا۔

 

mirza ilyas jarral, secretary, information, PPP, Italyسارے غیر مُلکی بیٹھے ہیں۔ یہ سارے اپنی پالیسیاں خود بنا رہے ہیں۔