yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

تبدیلی کی کروٹ : پاکستان کے تنخواہ دار طبقے کی شامت آ گئی ، جلد کیا ہونیوالا ہے ؟

MH Kazmi April 24, 2019 1 min read
Cruise of change: The wages of Pakistan came, what is the hurry?
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے اور ارکان پارلیمنٹ کو صوابدیدی فنڈ دینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ جبکہ فاٹا کی ترقی /سیکورٹی کی مد میں 50فیصد کمی پر غوربھی کیا گیا ، خصوصی پروگرامز کیلئے 42؍ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہےجبکہ روزنامہ جنگ کی ایک خبر کے مطابق ۔۔۔۔۔رواں مالی سال میں 100؍ ارب روپے مختص تھے۔ آئی ایم ایف کے ممکنہ پروگرام اور مختص شدہ ترقیاتی بجٹ میں کمی کے پیش نظر پی ٹی آئی حکومت ، آئندہ بجٹ 2019-20میں فاٹا کی ترقی ، سیکورٹی بہتری اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرامز میں 50فیصد سے زائد کمی کرنے پر سوچ بچار کررہی ہے۔حکومت نے آئندہ بجٹ 2019-20میں ان خصوصی پروگرامز کے لیے 42ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے ، جب کہ رواں مالی سال2018-19 میں ان پروگرامز کے لیے 100ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔جس میں فاٹا کی ترقی اور سیکورٹی کے لیے 90ارب روپے مختص کیے گئے تھے ، جب کہ آئندہ بجٹ 2019-20میں اسے کم کرکے 10سے 20ارب روپے تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم، ارکان پارلیمنٹ کے لیے متنازعہ صوابدیدی پروگرام (ایس ڈی جیز پروگرام)کی مد میں آئندہ مالی سال کے لیے 24ارب روپے مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔ دوسری جانب وزارتیں / ڈویژنز اور محکموںنے پی ایس ڈی پی کے لیے ترجیحاتی کمیٹی کے سامنے 675؍ ارب روپے کے بجائے 1500ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی تھی لیکن اس میں رواں مالی سال کے دوران کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔اب وزارت منصوبہ بندی نے فنانس ڈویژن سے آئندمالی سال میں پی ایس ڈی پی پروگرام کی مد میں مختص شدہ رقم 675ارب روپے سے بڑھا کر 765ارب روپے کرنے کا کہا ہے۔تاہم ، اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مرکز اپنےاین ایف سی ایوارڈ کےحصے سے فاٹا کو مالی وسائل فراہم کرے گا یا نہیںکیوںکہ وفاق کی اکائیوں کے نمائندگان نے صوبوں کے حصے میں کمی کی درخواست پہلے ہی مسترد کردی تھی۔ فنانس ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کی تیاری جاری ہے ، جس میں تین طریقہ کار مدنظر رکھے گئے ہیں۔اگر حکومت 675ارب روپے مختص کرتی ہے تو پی ایس ڈی پی کی فہرست میں مزید نئی اسکیمیں شامل کرنا بہت مشکل ہوگا ۔پلاننگ کمیشن پہلے ہی یہ شرط عائد کرچکا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران کسی بھی غیر منظور شدہ منصوبے کو پی ایس ڈی پی کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ دوسری تجویز یہ ہے کہ پی ایس ڈی پی کے لیے 700ارب روپے کی تجویز دی جائے اور تیسری تجویز یہ ہے کہ 765ارب روپے مختص کیے جائیں ، جیسا کہ وزارت منصوبہ بندی نے فنانس ڈویژ ن سے درخواست کی ہے۔ فنانس ڈویژن نے وزارت منصوبہ بندی کو کوئی جواب نہیں دیا تھااور توقع کی جارہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس ضمن میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ جس کے بعد سالانہ منصوبہ رابطہ کمیٹی (اے پی سی سی) کیلئے سمری تیار کی جائے گی جو کہ 10سے15مئی تک متوقع ہےکیونکہ اگر پی ٹی آئی حکومت آئندہ بجٹ 24مئی کو پیش کرنا چاہتی ہے تو قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس 20؍ مئی، 2019ء تک طلب کرنا ہوگا۔مانیٹرنگ سیل کے مطابق ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کے اقدامات شروع کردیے ہیں جس میں نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ بجٹ میں سالانہ 12 لاکھ روپے ٹیکس چھوٹ کو کم کرنے کی سفارش ہے جب کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے سالانہ ٹیکس چھوٹ کی حد 8؍ سے 9؍ لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق 12 لاکھ روپے سالانہ پر ٹیکس چھوٹ سے 25 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Breaking News: NAB has given another powerful shock to Alam Khan
Previous Post بریکنگ نیوز:نیب نے علیم خان کو ایک اور زوردار جھٹکا دیدیا
Next Post 11 سالہ معصوم ملازمہ کی لاش کہاں اور کس حال میں ملی؟
Where and where did the body of a 11-year-old innocent employee get?

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.