yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کمال ہو گیا

Web Editor March 2, 2019 1 min read
It's amazing
Share this:

پلوامہ میں کشمیری نوجوان کی فدائی حملے کے بعد امریکہ اور یورپی ممالک تو کیا چین اور سعودی عرب نے بھی شدید الفاظ میں اس کی مذمت کی اور پوری دنیا بھارت کی غمخوار نظر آئی۔ دوسری طرف گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں اسی طرح کے سینکڑوں خودکش حملے ہوئے

جن میں ہزاروں انسان لقمہ اجل بنے لیکن دنیا ٹس سے مس نہ ہوئی۔ بھارت کے پاس پلوامہ حملہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں جبکہ پاکستان کے پاس کلبھوشن یادیو کی صورت میں بھارتی مداخلت کا زندہ ثبوت موجود ہے لیکن اس معاملے میں دنیا کے کسی ملک کی طرف سے بھارت کی مذمت ہمیں دیکھنے کو نہیں ملی۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ بھارت دنیا کے سامنے خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولر ازم کی علامت کے طور پر پیش کرتا رہا جبکہ پاکستان کو اس کی ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے مذہبی انتہاپسندی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ پاکستان پر نان اسٹیٹ ایکٹرز کے ذریعے کشمیر اور افغانستان میں مداخلت کا الزام لگتا رہا۔ جنرل پرویز مشرف کی کارگل مہم جوئی کی وجہ سے بھی پاکستان ایک جنگجو ریاست کے طور پر مشہور کیا گیا تھا لیکن نریندر مودی نے جنگجویانہ سیاست سے کام لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف جس جنونیت کا مظاہرہ کیا اور ا س کے جواب میں پاکستان نے جس عاقلانہ رویے کا ثبوت دیتے ہوئے، جو صلح جویانہ سیاست کی، اس سے دنیا کے نظروں میں دونوں ممالک کا امیج الٹ ہونے لگا۔ پاکستان کا چہرہ ایک امن پسند جبکہ بھارت کا چہرہ ایک جنگجو ریاست کے طور پر سامنے آیا۔ یہ احسان نریندر مودی نہ کرتے تو ہم دنیا کے نظروں میں اپنا یہ امیج کبھی تبدیل نہیں کر سکتے تھے۔ تبھی تو میری رائے ہے کہ دشمن ہو کر بھی نریندر مودی پاکستان کے محسن ثابت ہو رہے ہیں اور تب ہی تو ان دنوں میری زبان پر بار بار یہ الفاظ آ رہے ہیں کہ شکریہ مودی جی۔ بھارت کو زعم تھا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی سیکولر جمہوریت ہے جہاں مذہب اور نسل کی تفریق سے بالاتر ہو کر سب شہری برابری کے بنیاد پر زندگی گزار رہے ہیں۔ امریکہ کے بعد دنیا کی دوسری فلم اور میڈیا انڈسٹری کی طاقت کے ذریعے اس نے اس تاثر کو مبالغے کے ساتھ دنیا میں پھیلا دیا تھا لیکن گزشتہ چند روز بھارت میں کشمیریوں پر جس طرح حملے ہوئے اور جس طرح معمولی اختلاف کا اظہار کرنے والوں کے منہ بند کردیئے گئے، اس نے نہ صرف بھارت کے اصل چہرے سے نقاب ہٹا دیا بلکہ ریاست کے اندر موجود فالٹ لائنز کو تازہ اور گہرا کردیا۔ پاک بھارت کشیدگی جلد یا بدیر ختم ہو جائے گی لیکن مودی کی پالیسیوں نے خود بھارت کے اندر جن نفرتوں کو جنم دیا ہے، وہ لمبے عرصے تک اس ریاست کے لئے سوہان روح بنی رہیں گی۔ دوسری طرف مودی کی مہم جوئی سے قبل پاکستان میں سیاسی، نسلی اور علاقائی کشیدگی عروج پر تھی۔ پختونوں، بلوچوں، گلگت بلتستان والوں، سندھیوں اور مہاجروں کی محرومیاں اپنی جگہ پہلی مرتبہ پنجاب میں بھی پی ٹی ایم کی طرح کے خیالات جنم لے رہے تھے لیکن جوں ہی بھارتی جارحیت کا واقعہ ہوا، وہ سب پس منظر میں چلے گئے۔ نہ کوئی بلوچ رہا، نہ سندھی، نہ پنجابی، نہ پختون، نہ مہاجر۔ سب پاکستانی بن گئے اور یک زبان اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔

اسی طرح گزشتہ انتخابات کے بعد سول ملٹری قیادت کچھ حوالوں سے ایک پیج پر نہیں تھی اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران اپوزیشن جماعتوں کو عسکری قیادت کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع میسر نہیں آیا تھا۔ مودی صاحب کی مہربانی سے پاکستان کی تمام سول قیادت کو اپنی عسکری قیادت کے ساتھ ایک کمرے میں بیٹھنے اور تبادلہ خیال کرنے کا موقع میسر آیا۔ گزشتہ دس دنوں کے دوران نہ تو کسی ناراض تنظیم کی طرف سے اپنے اداروں کے خلاف کوئی نعرہ لگا، نہ کسی اپوزیشن رہنما نے اشاروں کنایوں پر مبنی بیان دیا اور نہ کسی ادارے کی طرف سے ان کی کردارکشی کی کوئی ہدایت جاری ہوئی۔ تبھی تو میری رائے ہے کہ دشمن ہو کر بھی نریندر مودی پاکستان کے محسن ثابت ہو رہے ہیں اور تبھی تو اِن دنوں میری زبان پر بار بار یہ الفاظ آرہے ہیں کہ شکریہ مودی جی۔پاکستان الحمدللہ ایٹمی طاقت ہے۔ اس ایٹمی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے اندر انتہاپسند اور عسکری تنظیموں کی وجہ سے بسا اوقات یہ محسوس ہوتا تھا کہ یہ صلاحیت غنیمت کم اور مصیبت زیادہ ہے۔ امریکہ، بھارت اور اسرائیل جیسی طاقتیں یہ تاثر دیا کرتی تھیں کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ ہے۔ اس کی بنیاد پر یہ طاقتیں اور بالخصوص امریکہ وقتاً فوقتاً پاکستان کو بلیک میل کرتا رہا۔ اب جبکہ ایک طرف الحمدللہ پاکستان نے بڑی حد تک دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پا لیا ہے

تو اس نازک اور جذباتی موقع پر تحمل اور امن پسندی کا مظاہرہ کر کے پاکستان نے ثابت کر دیا کہ اس کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں سارے شکوک بے بنیاد ہیں۔ دوسری طرف دنیا پر واضح ہو گیا کہ نہ صرف اس وقت پورا بھارت ایک مذہبی جنونی کے ہاتھ میں ہے بلکہ اس کے ایٹمی پروگرام کے بٹن پر بھی ایک انتہاپسند جنونی کی انگلی ہے۔ اب پاکستان اس پوزیشن میں آگیا ہے کہ دنیا کو بتا دے کہ اسے پاکستان نہیں بلکہ بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے۔ تبھی تو میری رائے ہے کہ دشمن ہو کر بھی نریندر مودی پاکستان کے محسن ثابت ہورہے ہیں اور تبھی تو ان دنوں میری زبان پر بار بار یہ الفاظ آرہے ہیں کہ شکریہ مودی جی۔ مودی صاحب نے ایک بڑا احسان ہم پر یہ کیا کہ انہوں نے پاکستان کی حکمراں جماعت کو حقیقت پسند بنا دیا۔ ماضی میں جب یہی مودی صاحب خود چل کر میاں نوازشریف کے پاس آئے تو ان کو ویلکم کرنے کے جرم میں اس وقت کے وزیراعظم میاں نوازشریف کا جینا حرام کردیا گیا۔ ان کو غدار تک کے القاب سے نوازا گیا۔ اس الزام تراشی میں عمران خان صاحب اور ان کے غمخوار سب سے آگے تھے۔ چنانچہ میاں نوازشریف مفاہمت کے سلسلے کو آگے ہی نہ بڑھا سکے۔ اسی طرح جو بھی پاکستانی سیاستدان یا صحافی پاکستان ریاستی پالیسیوں سے رتی بھر اختلاف کی جرات کرتا تو اسے غدار ڈیکلیئر کر دیا جاتا لیکن الحمدللہ اب یہ کام پاکستان میں نہیں ہوگا کیونکہ جو لوگ غدار غدار کا ورد کیا کرتے تھے، خود انہوں نے مودی کی ہٹ دھرمی اور جارحیت کے باوجود اسے مذاکرات کی پیشکش کی۔

الحمدللہ جب پاکستان میں غدار غدار کا یہ کھیل ختم ہونے کو ہے تو بھارت میں وہ زور پکڑ رہا ہے اور ہم پاکستانیوں سے بڑھ کر کوئی نہیں جانتا کہ حب الوطنی کے پاک نام پر پروان چڑھائے جانے والے اس گندے کھیل کا نتیجہ کن خطرناک شکلوں میں نکلتا ہے۔ صرف دو ہفتے قبل کی بات ہے کہ میرے ٹی وی پروگرام جرگہ میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر میاں نوازشریف کو غداری کے سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اگلے دن ایک اور وفاقی وزیر نے اپنے لیڈر کی خوشنودی کے لئے اسی کلبھوشن یادیو کی آڑ لے کر میاں نوازشریف کو غدار قرار دے دیا۔ میاں نوازشریف کی حکومت نے تو پھر بھی کلبھوشن یادیو کو دو سال تک قابو کئے رکھا اور ان کی حکومت میں ہی اس کو سزائے موت بھی ہوئی لیکن اب جب عمران خان صاحب نے صرف دو دن بعد بھارتی پائلٹ کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تو ان وزرا کو پتہ لگ گیا ہو گا کہ سفارتی مجبوریاں کیا ہوتی ہیں۔ اب اگر وہ میاں نوازشریف سے معافی نہ مانگیں تو کم ازکم مستقبل میں اس الزام کو نہیں دھرا سکیں گے۔ اسی طرح پارلیمنٹ کے فورم پر عمران خان صاحب کے اس اعلان کہ وہ کل رات سے کوشش کر رہے ہیں لیکن مودی صاحب سے بات نہیں ہو پا رہی، کے بعد اب پاکستان کے سیاسی نابالغوں کی بھی آنکھیں کھل گئی ہوں گی کہ حقائق کی دنیا کیا ہوتی ہے۔ تبھی تو میری رائے ہے کہ دشمن ہو کر بھی نریندر مودی پاکستان کے محسن ثابت ہو رہے ہیں اور تبھی تو ان دنوں میری زبان پر بار بار یہ الفاظ آرہے ہیں کہ شکریہ مودی جی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Which movie is affected by the Indian Air force striked in Balakot?
Previous Post انڈین فضائیہ نے بالاکوٹ میں سٹرائیک کس فلم سے متاثر ہو کر کی؟
Next Post خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
The special in mechanism nation Rasool Hashmi

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.