yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

محبت کی دیوی یا خون آشام بلا

Web Editor February 16, 2019 1 min read
Call of love goddess or blood pottage
Share this:

چندے آفتاب و چندے ماہ تاب پریانیکا کی آمد آمد ہے۔ اس نے 4 فروری کو کھمبہ میلے پر گنگا میں ڈبکی لگاکر اشنان کیا اور سارے پاپ دھوکرسیاست میں آمد کا اعلان کیا۔ بھارت کے گدلے اور آلودہ سیاسی منظر نامے میں پریانیکا کا طلوع خوشگوار اضافہ ہے۔

یہ اپنی دادی اندرا گاندھی کا پرَتو ہے۔گاندھی خاندان کی سیاست کے مرکزی دھارے میں برسوں بعد واپسی ہورہی ہے۔ پہلے بھارتی وزیراعظم اور برصغیر کی سیاست کا انمٹ کردار، جواہر لعل نہرو اکلوتی بیٹی اندراگاندھی کی پوتی پریانکا کو اپنی دادی کی تصویر قرار دیاجارہا ہے۔ صرف مشابہت ہی نہیں’ پریانیکا کا انداز وبیان اور رکھ رکھاؤ بھی دادی جیسا ہے اس لئے میدان سیاست میں اس کے روشن اور تابناک مستقبل کی پیشگوئیاں کی جارہی ہیں۔ یو پی کانگریس کی سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے پریانکا کی سیاسی زندگی کا پہلا امتحان آمدہ بھارتی انتخابات میں ہونے جارہا ہے، اس کا اصل ہدف جنونی ٹولے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مضبوط سیاسی مورچہ اترپردیش ہے اور مدمقابل مودی جیسا جنونی قاتل ہے۔ بھارتی انتخاب میں اپنے بھائی اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے ساتھ مل کر اگر وہ بی جے پی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی تو یہ بھارتی سیاست میں پریانیکا’ گاندھی’ کی واپسی اور بی جے پی کی سیاسی موت ہوگی۔12جنوری 1972 کو پیدا ہونے والی پریانیکا سابق وزیراعظم راجیو گاندھی اور سونیا کی بیٹی ہیں اوروہ نہرو خاندان کا سیاسی چہرہ بن کر بھارتی سیاست کے افق پر طلوع ہورہی ہیں

چندے آفتاب و چندے ماہ تاب پریانیکا’جنونی ہندو توا اور پاگل پن کے مقابل سیکولر اور جمہوری روایات کا عظیم اثاثہ لئے میدان میں اتری ہیںاس کے توشہ خانے میں تین وزرا اعظم کے بڑے منفرد اثاثے ہیں۔ پڑداد جواہر لعل نہرو، دادی اندراگاندھی، والد راجیو گاندھی وزیراعظم رہے، اس منفرد شناخت نے بھی انہیں مضبوط سیاسی حوالے فراہم کررکھے ہیں اور بھارت کی قدیم ترین، بانی جماعت کا مضبوط سیاسی ورثہ اور ترکہ بھی ان کے پاس موجود ہے۔نفسیات میں تعلیم حاصل کرنے والی پریانیکا کو بودھ مت اور اہنِسا کے مبلغ عظیم مہاتما بدھ میں خصوصی دلچسپی ہے اور اس نے 2010ء میں بودھ مت میں ایم اے کیاتھا۔ رابرٹ وھدرا سے 1997ء میں شادی کی جس سے ہائی سکول میں ملاقات ہوئی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔ وھدرا خاندان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جو تقسیم کے وقت بھارت چلا گیا تھا۔ یہ بھارت کا ممتاز سرمایہ دار اور امیر گھرانہ شمار ہوتا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پریانیکا کے لئے اس کے شوہر رابرٹ ودرا کے سکینڈل سیاست میں مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔ اروند کیجریوال نے رابرٹ وھدرا پر زمین پر قبضے کا الزام لگایا اور 300 کروڑ کے ہیر پھیر میں ملوث قرار دئیے گئے۔ رابرٹ ودرا کی والدہ سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔

کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنی ہمشیرہ پریانیکا کو جب گزشتہ ماہ یو پی سیکریٹری جنرل بنانے کا اعلان کیا تو مخالفین سمیت ہر ایک کے لئے یہ چونکا دینے والی خبر تھی۔ انہیں اتر پردیش ریاست کی خصوصی ذمہ داری سونپتے ہوئے وہاں مہم کا انچارج بھی بنایا گیا ہے۔ یہ وہ بھارتی ریاست ہے جہاں سے سب سے زیادہ تعداد میں لوک سبھا میں ارکان آتے ہیں۔ یہ ریاست بھارت کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی ریاست ہے۔ یہاں بی جے پی اور مودی کے پاگل پن کا سکہ چل رہا ہے۔ گزشتہ برس بی جے پی کی ریاستی انتخابات میں شکست کے آثار واضح ہونے، معیشت اور نوکریوں کے حوالے سے عوامی بے چینی کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔47سالہ پریانیکا کو اپنی دادی اندرا گاندھی سے مشابہت کی وجہ سے خاص عوامی پزیرائی مل رہی ہے۔ کانگریس کا خیال ہے کہ عوامی مقبولیت کی بناء پر پریانکا ان کے لئے ’سیاسی لکشمی‘ثابت ہوگی۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق اصل نکتہ اور چیلنج یہ ہوگا کہ پریانکا نہروگاندھی فیملی سے جْڑے ان سیاسی رہنماؤں کو دوبارہ کانگریس کی سیاسی اور انتخابی قوت بنا پائیں گی جو نہرو گاندھی خاندان کی سیاسی عمل میں براہ راست عدم موجودگی کی بناء پر الگ یا غیر فعال ہوگئے تھے۔

پریانکا کی دادی سے مشابہت نے کانگریس کے حامیوں کو نیا ولولہ بخشا ہے۔ ان کے حامیوں کے رجحان کا اس امر سے اندازہ لگایاجارہا ہے جب وہ پریانکا کو دیکھ کرکہتے ہیں ’یہ اندرا گاندھی کی واپسی ہے۔‘ کانگریس کے حامیوں کا یہ بھی تبصرہ ہے کہ کاشتکار راہول گاندھی کو وزیراعظم اور پریانکا کو وزراعلی دیکھنا چاہتے ہیں۔لکھنؤ کی گلیاں اور بازار پریانکا کے پوسٹرز سے سجے ہیں، کانگریس کے ہزاروں حامی ڈھول کی تھاپ پر اپنے جوش وخروش کا مظاہرہ کرتے دیکھے جارہے ہیں۔ راہول گاندھی نے انہیں مخاطب کرکے پرجوش انداز میں کہا کہ پریانیکا اور گوالیار میں کبھی حکمران خاندان کے چشم وچراغ اور ایم پی جیوتیرادتیا سکندیا کو ذمہ داری اس لئے دی ہے کہ اتر پردیش میں کانگریس کی حکومت بنے۔ انہوں نے اترپردیش کو بھارت کا دل قرار دیا تو حامیوں کا جوابی ردعمل دیدنی تھا۔

چار مرتبہ بھارت کی وزیراعظم اندرا گاندھی ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے پہچانی جاتی تھیں۔ پہلی بار 1966 میں وزیراعظم بنیں۔ ان کی سخت گیر اور مطلق العنان پالیسیوں نے انہیں اپنے تیسرے اقتدار سے نکال باہر کیا۔ اکیس ماہ انہوں نے ہنگامی حالت نافذ کئے رکھی۔چوتھی مرتبہ وہ پھر منتخب ہوگئیں لیکن سکھوں سے مخاصمت کا یہ نتیجہ نکلا کہ انہی کے دو محافظوں نے 31 اکتوبر1984 کو اندرا گاندھی کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔ ان کی موت سے ان کے بیٹے راجیو گاندھی اقتدار کی راہ پر آئے۔ اندراگاندھی کے سکھ محافظوں کے ہاتھوں قتل نے بھارت میں سکھوں کے خلاف فسادات کی آگ بھڑکادی اور قتل وغارت کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 19 نومبر1917ء کو الہ آباد میں پیدا ہونے والی اندرا گاندھی کی کئی کامیابیاں بیان کی جاتی ہیں۔ زرعی اصلاحات کی بناء پر انہیں عوام میں بے حد پذیرائی ملی جس کی بدولت بھارت زرعی پیداوار میں خودکفالت کی راہ پر گامزن ہوا۔ 1971ء کی جنگ اور بنگلہ دیش کی تخلیق کی سازش کا کریڈٹ بھی انہیں دیاجاتا ہے۔جواہر لعل نہرو کو مہاتما گاندھی کی قربت اور زیراثر ہونے کی بناء پر انڈین نیشنل کانگریس میں بھرپور اثرونفوذ حاصل رہا۔ تقسیم برصغیر کی تحریک کی بنائپر اس کی زندگی کے کئی برس جیل میں گزرے جس کی وجہ سے اندرا گاندھی کا بچپن تنہاء گزرا۔ اندرا گاندھی نے سوئس بورڈنگ سکول میں بھی چند سال تک رہیں، بعدازاں وہ آکسفورڈ کے سومرولی میں تاریخ کی طالب علم رہیں۔ خاندان کی مرضی کے برعکس اندرا گاندھی نے 1942ء میں فیروز گاندھی سے شادی کی جو پارسی وکیل تھا جس سے اس کے دو بیٹے راجیو گاندھی اور سنجے گاندھی ہوئے۔1947ء میں تقسیم کے بعد جب جواہر لعل نہرو وزیراعظم بنے تو اندرا گاندھی دہلی میں ان کی مدد کے لئے آگئیں

اور ملک کے اندر اور باہر اپنے والد کے ہمرکاب رہیں۔1955ء میں انہیں کانگریس کی ممتاز اکیس رکنی ورکنگ کمیٹی کے لئے منتخب کرلیاگیا۔ چار سال بعد انہیں کمیٹی کا صدر بنادیا گیا۔ 1964ء میں نہرو کی وفات کے بعد لعل بہادر شاستری وزیراعظم بنے تو اندرا گاندھی کو وزیراطلاعات ونشریات کا قلمدان سونپ دیاگیا۔ دوسال بعد ہی شاستری کے موت کی آغوش میں چلے جانے پر کانگرنس کے رہنماؤں نے اندراگاندھی کو وزیراعظم بنادیا۔ وزیراعظم اندراگاندھی پر جلد ہی عوامی مقبولیت اور پذیرائی ٹوٹ کر برسنے لگی۔ بہار حکومت کے وزیر ونود نارائن نے ایک موقع پر پریانکا پر طنز کیاتھا کہ ’’ووٹ خوبصورت چہروں کی بنیاد پر حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ پریانکا رابرٹ واڈرا کی اہلیہ ہیں جو زمین گھوٹالے اور بدعنوانی کے جرائم میں ملوث ہیں۔ پریانکا بیشک خوبصورت ہیں مگر سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں رہا۔‘‘ بہاور کے نائب وزیراعلی سوشیل مودی کا تبصرہ تھا کہ ’’یہ فیصلہ یوپی میں ایس پی، بی ایس پی کو دھمکانے کے لئے کانگریس نے کیا ہے کیونکہ انہوں نے کانگریس پارٹی کو اتحاد سے علیحدہ کررکھا ہے۔‘‘22 کروڑ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں راہول اور پریانکا کے لئے سیاسی کامیابی آسان نہیں۔ بھارتی عام انتخابات میں بی جے پی نے یہاں سے 80 میں سے 73 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی کے صدر امیت شا کا حال میں بیان تھا کہ اس سال ان کی جماعت یہاں سے 74 نشستیں جیتے گی۔

پریانکا نے بھی اپنی دادی کی طرح اپنی والدہ اور بھائی کا سیاست میں ہاتھ تو بٹایا لیکن کبھی کوئی عہدہ نہیں لیاتھا لیکن اب وہ مرکزی سیاسی دھارے میں آچکی ہیں۔ پریانکا کو پرامید ہیں کہ وہ ان کے بھائی ایک نئی طرز کی سیاست شروع کریں گے۔ لکھنؤ میں پریانکا نے تقریر نہیں کی اگرچہ اس کے حامیوں کے علاوہ مخالفین کو بھی انتظار تھا۔ تجزیہ نگاروں کا اس پر تبصرہ تھا کہ اگر وہ تقریر کرتی تو اس کے بھائی کی تقریر دب جاتی۔ پریانکا کے سیاست میں قدم رنجہ کرتے ہی اس کے شوہر کی بدعنوانی کا شور پھر سے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ مالی جرائم کے خلاف ادارے نے رابرٹ واڈرا سے سوال جواب کئے ہیں۔ اس کے شوہر پر بیرون ملک جائیدادوں کا بھوت بھی منڈلارہا ہے جس کے بارے میں الزام ہے کہ اس نے ظاہر نہیں کیں۔ پریانکا کی مقبولیت کا اندازہ تیزی سے بڑھتے اس رجحان سے لگایاجارہا ہے کہ جیسے ہی اس کی ٹویٹر پر آمد ہوئی تواسی روز کوئی ایک ٹویٹ کئے بغیر ہی 78 ہزار لوگوں نے اس کو فالو کرنا شروع کردیا۔ 2009ء میں اترپردیش سے کانگریس نے اکیس نشستیں حاصل کی تھیں اور 2014ء میں صرف دو پر کامیابی حاصل کرسکی۔ اب دیکھتے ہیں کہ پریانکا کا جادو کتنا سر چڑھ کر بولتا ہے اور ٹویٹر پر اس کو فالو کرنے کے رجحان کو دیکھ کر کی جانے والی پیشگوئیاں اپنی جگہ لیکن کیا وہ اس عوامی حمایت کو ووٹ کی طاقت میں بدل پائیں گی؟ یہی وہ اصل سوال ہے جو ایک جنونی اور سیکولر بھارت کا فیصلہ کرے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس کانگریس کو سکھوں کے خلاف کارروائیوں، گولڈن ٹیمپل اور پھر سکھ محافظوں کے ہاتھوں اندرا گاندھی کے قتل کا خمیازہ بھگتنا پڑا، آج کانگریسی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے ذریعے کرتارپور راہداری کو جو سیاسی سکوپ ملا ہے، وہ کس حدتک کانگریس کی سیاسی کامیابی میں اثر ڈالے گا؟ پریانیکا کے سندر روپ میں پیار محبت کی دیوی آئی تو برصغیر کے ڈیڑھ ارب انسانوں کی تقدیر بدل جائے گی اگر پریانیکا نے بھی ووٹ بنک کی سیاست اپنائی تو کالی ماتا غضب ڈھائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Excise, Taxation and Narcotics Department Balochistan Jobs 2019 for Stenographer, Asst Computer Operator, Constable and Naib Qasid (Disable Quota)
Previous Post اسٹینجرافر، اسسٹ کمپیوٹر آپریٹر، کانسٹیبل اور نجیب قاسد (کوٹیو غیر فعال) کے لئے بلوچستان، نوکری اور منشیات کے محکمہ بلوچستان نوکری 2019
Next Post سندھ بیج کارپوریشن ملازمت اور کنسلٹنٹ 8+ کے لئے 2019 جابز
Sindh Seed Corporation Jobs 2019 for 8+ Farm Manager and Consultant

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.